Print this page

سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس آئی ایس او پاکستان کے گولڈن جوبلی کنونشن سے خصوصی خطاب فرمائیں گے

04 November 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے گولڈن جوبلی کنونشن سے خصوصی خطاب فرمائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس او پاکستان کا 50 واں سالانہ جہد مسلسل وعزم نو کنونشن 5 تا 7 نومبر 2021 جامعتہ المصطفیٰ لاہور میں منعقد ہورہا ہے ۔ کنونشن کے آخری روز قرآن واہل بیتؑ کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری خصوصی خطاب فرمائیں گے۔

 قرآن واہل بیتؑ کانفرنس کا آغاز 7 نومبر 2021 بروز اتوار بعد نماز ظہرین کیا جائے گا جس میں ملک بھر سے جید علمائے کرام اور اسکالرز خطاب کریں گے ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree