Print this page

ایم ڈبلیوایم قائدین کا دورہ پشاورعلامہ جوادہادی سے ملاقات، برادرعدیل زیدی کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

07 February 2022

وحدت نیوز(پشاور ) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، مرکزی معاون سیکرٹری تنظیم سازی عارف الجانی اور مرکزی آفس انچارچ ارشاد بنگش کے ہمراہ عدیل عباس زیدی اور راحیل عباس زیدی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کے والد بزرگوارکے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے مرحوم کی بلندی درجات اور سوگواران کے لیے صبر کی دعا بھی کی۔مرکزی رہنماؤں نے بزرگ عالم دین و رکن شوری عالی علامہ جواد ہادی سے ملاقات کی اور ملک کی مجموعی صورت حال اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree