Print this page

مرکزی کردار سازی کونسل مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام اسلام آباد میں سمرکیمپ کا اعلان

06 June 2025

وحدت نیوز(اسلام آباد)مرکزی کردار سازی کونسل مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام اسلام آباد میں سمرکیمپ کا اعلان۔ سمرکیمپ 20 جون سے اسلام آباد کے پانچ دینی مراکز میں ہوگا۔سمرکیمپ میں طلبہ طالبات دینی بنیادی تعلیمات سے روشناس ہونگے۔جید علماء کرام معارف اسلامی پر درس دینگے۔

مجلس وحدت مسلمین کردار سازی کونسل کے رکن شیخ محمد جان حیدری کے مطابق اس سمر کیمپ کا مقصد نسل جوان جو معارف ال محمد علیھم السلام سے روشناس کرنا اور عصری تربیتی چلینجز سے نبرد آزما ہوناہے۔سمر کیمپ میں قرآن،اخلاق،عقائد،احکام،حالات حاضرہ اور عصری موضوعات پر درس دیاجائے گا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree