Print this page

ہم نے فیصلہ کر لیا ہے یہ ہمیں گولیاں ماریں ہمارے سر کاٹ دیں ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے،سینیٹرعلامہ راجہ ناصرعباس

01 August 2025

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کی آل پارٹیز کانفرنس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے فیصلہ کر لیا ہے یہ ہمیں گولیاں ماریں ہمارے سر کاٹ دیں ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے اپنے آئینی حقوق لینے کے لیے احتجاج کریں گے۔

یہ سب سے بڑے جھوٹے لوگ ہیں ہم کراچی سے رمدان بارڈر کی طرف مارچ کریں گے ۔ عدلیہ کہاں ہے؟پارلیمنٹ کہاں ہے؟ ہر چیز غیر متعلقہ ہو چکی ہے،ریاست کے سارے ستون گر چکے ہیں۔ہم نے اس وطن کو ان حالات سے نکالنا ہے اس راہ میں مرجانا شہادت ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree