Print this page

مولانا استاد ذوالفقار اسدی صاحب کا یونین کونسل جھاوریاں، ضلع سرگودھا کے تنظیمی یونٹ کا اہم دورہ

08 August 2025

وحدت نیوز(سرگودھا)مجلس وحدت مسلمین شمالی پنجاب کے صوبائی رکن ورکنگ کمیٹی، جناب مولانا استاد ذوالفقار اسدی صاحب نے یونین کونسل جھاوریاں، ضلع سرگودھا کے تنظیمی یونٹ کا اہم دورہ کیا۔اس دورے کا مقصد جھاوریاں یونٹ کی تنظیمی فعالیت، کارکردگی، اور موجودہ صورتحال کا جائزہ لینا تھا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے زائرین کے لیے کیے گئے اقدامات پر ضلعی سطح پر عوامی آگاہی کی ضرورت کو اجاگر کیا گیا۔دورہ کے دوران تنظیمی، تربیتی اُمور اور زائرین کے راستوں کی بندش جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ یونٹ صدر اور کابینہ کے معزز اراکین سے ایک صمیمی اور مفصل نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں مولانا ذوالفقار اسدی صاحب کو یونٹ کی اب تک کی کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

مولانا صاحب نے یونٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے آئندہ کے لیے مزید فعالیت اور تنظیمی بہتری کے لیے خصوصی ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر جھاوریاں یونٹ کی مکمل کابینہ نے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب اور دیگر مسئولین کی جانب سے زائرین کے لیے کیے گئے اقدامات کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا:ہم ہر لمحہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان شاء اللہ آخر تک عہدِ وفا نبھائیں گے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree