Print this page

ایم ڈبلیوایم اور آئی ایس او ملتان کے تحت شہدائے سانحہ آرمی پبلک اسکول کی یاد میں دعائیہ تقریب ،شمعیں روشن

16 دسمبر 2016

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس اوکے تحت نکالی گئی میلاد النبی ﷺ ریلی کے اختتام پر  چوک گھنٹہ گھر میں شہدائے آرمی پبلک سکول پشاور کی یاد میں  شمعیں روشن کی گئیں، ایم ڈبلیوایم صوبہ جنوبی پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ اقتدار نقوی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سانحہ آرمی پبلک سکول کو دوسال ہوگئے لیکن ابھی تک سانحے کے زخم تازہ ہیں، نیشنل ایکشن پلان پر یکسوئی کے ساتھ عملدرآمد کی ضرورت ہے، وفاقی وزیرداخلہ دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کی بجائے اُن کے ساتھ بغلگیر ہیں، آج ہمیں سانحہ آرمی پبلک سکول کے موقع پر دہشتگردی،فرقہ واریت،تکفیریت کے خلاف یکجا ہونے کی ضرورت ہے۔ آخر میں شہدائے اسلام، پاکستان اور آرمی پبلک سکول کے لیے دعاکرائی گئی۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree