Print this page

اسرائیل کے حوالے سے قائد اعظم محمد علی جناح کی دی ہوئی پالیسی ہمارے لیے حرف آخر ہے، سینٹرعبدالقیوم

20 مئی 2020

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام اسلام آبادمیں فلسطین ،کشمیر اور دنیا بھر کے مظلومین کی حمایت میں منعقدہ القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر جنرل (ر)عبدالقیوم نے کہا کہ پاکستان، ایران ،مصراور ترکی مل کر ایک بڑی قوت بن سکتے ہیں۔مسلم ممالک میں بحران کی بڑی وجہ قیادت کی کمزوری ہے۔یروشلم میں امریکی سفارت خانہ کھولنے کے فیصلے کو سختی سے مسترد کرتے ہیں ۔اسرائیل کے حوالے سے قائد اعظم محمد علی جناح کی دی ہوئی پالیسی ہمارے لیے حرف آخر ہے۔اسرائیل کو غزہ کی پٹی کو آزاد کرنا ہو گا ۔انہوں نے کہا کورونا وبا کو جواز بنا کر کشمیر و فلسطین میں جو ظالمانہ لاک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے اسے ختم کیا جائے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree