وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام اسلام آبادمیں فلسطین ،کشمیر اور دنیا بھر کے مظلومین کی حمایت میں منعقدہ القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےمسلم لیگ نون کے رہنما صدیق الفاروق نے کہا کہ مسلم حکمران درحقیقت خود استعماری قوتوں کے قیدی بنے ہوئے ہیں۔مسائل صرف دعاؤں سے حل نہیں ہوتے ان کے لیے عملی طور پر میدان میں نکلنا ہو گا۔