The Latest

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان خواتین ونگ کی نگران کونسل کی اہم میٹنگ اسلام آباد میں جناب سنیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی زیر منعقد ہوئی ۔ اسلام آباد مجلس وحدت مسلمین پاکستان خواتین ونگ کی نگران کونسل کی سہہ ماہی میٹنگ کا سینیٹرعلامہ راجہ ناصر جعفری چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی زیر صدارت انعقاد ۔

میٹنگ  میں بزرگ عالم دین و معروف خطیب جناب علامہ سید حسن ظفر نقوی ، برادر سید اسد عباس نقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات ،علامہ سید مھدی کاظمی پرنسپل جامعہ بعثت ،محترمہ سیدہ معصومہ نقوی مرکزی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان خواتین ونگ کے مولانا ظہیر کربلائی مرکزی کوآرڈینیٹر خواتین ونگ وصوبائی آفس سیکرٹری صوبائی سیکرٹریٹ لاہور نے شرکت کی ۔

میٹنگ میں گزشتہ میٹنگ کے فیصلوں پر عملدرآمد کے حوالے سے بریف کیا گیا ۔ کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ میٹنگ میں اگلے تین ماہ کئی امور کی نشاہدھی کی گئی اور تنظیمی ،تعلیمی و تربیتی امور کو ترجیحات میں شامل کیا گیا ۔

وحدت نیوز(لاہور)نو نومبر حکیم الامت شاعر مشرق علامہ اقبال رحمتہ اللہ علیہ کے یوم ولادت کے موقع پرمجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے اپنے پیغام میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئےکہا کہ علامہ اقبال جیسی تاریخ ساز شخصیات صدیوں میں جنم لیتی ہیں آپ نے مسلمانوں کو بیدار کر کے انہیں بھولا ہوا سبق یاد دلایا، اور رسالت مآب (ص) کی تعلیمات کو اپنانے پر زور دیا اور خود اس کی عملی تصویر بنے۔

 انھوں نے کہا کہ علامہ محمد اقبال ؒ نے شاعری کو اپنے افکار و خیالات کے اظہار کا ذریعہ بنایا اور مسلم اُمہ کو قومیت ،حب الوطنی ، انسانیت،اتحاد اور جدوجہد کا درس دیا۔انھوں نے کہا کہ علامہ محمد اقبال کی سیاسی بصیرت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ، انھوں نے مسلمانوں کے ملی تشخص کے لیے جداگانہ طریق انتخاب پر زور دیا اور اسے برقرار رکھنے کے لیے عملی سیاست میں حصہ لیا یہی جدا گانہ انتخاب بعد میں قیام پاکستان کا تصور بنااور یہی نقطہ اقبال ؒ کی سیاسی فکر کا محور تھا ان کا کہنا تھا  شاعر مشرق کی اُمیدیں نوجوان طبقے کے ساتھ، سب سے زیادہ وابستہ تھیں وہ سمجھتے تھے کہ نوجوان نسل قوم کا مستقبل ہے۔

 انہوں نے کہا کہ آج قوم کی حالت دگرگوں نظر آتی ہے آج کے جوان غفلت کا شکارہیں ادب ، تہذیب فکر و تدبر شعور و آگہی سے بے بہرہ یہ نئی نسل اپنا اصل مقام بھول چکی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمارے تعلیمی نظام میں اقبالؒ کی شاعری کو باقاعدہ مضمون کے طور پر نصاب میں شامل کیا جاے تاکہ ملت کا ہر جوان علامہ محمد اقبال کی تصانیف کا مطالعہ کرے اور انکے پیغام کو عملی زندگی میں نافذ کرے تو یہ نسل نو تعلیم یافتہ،باصلاحیت ،مہذب اور روشن دماغ ہوگی اور قوم کا مستقبل تابناک ہوگابصورتِ دیگر قوم اندھیروں میں بھٹکتی رہے گی۔

وحدت نیوز(چنیوٹ) ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی جانب سے سہہ روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد،مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین مرکز کی جانب سے ضلع اسلام آباد کی مسئولین کے لیے چینیوٹ میں سہہ روزہ تعلیمی و تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

 جس میں احکام ، عقائد ، حالات حاضرہ ، تنظیم سازی اور اخلاقی موضوعات پر مولانا حسن مہدی کاظمی ، مولانا عمران حیدر ، خانم گلِ زہرا  و مرکزی صدر وومن ونگ سیدہ معصومہ نقوی نے تدریسی فرائض انجام دیے ۔

سہہ روزہ ورکشاپ کے اختتام پر تمام شرکاء کو مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی اعزازی اسناد سے نوازا گیا اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ ضلع چینیوٹ نے میزبانی کے فرائض انجام دیے تاہم خواہران کو چینیوٹ کے سیاحتی مقامات کی سیر بھی کروائ گئ

وحدت نیوز(اسلام آباد)پانچ جمادی الاول میلاد شہزادی زینب کبری سلام اللہ علیہا کے موقع پر مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ سیدہ معصومہ نقوی نے کہا ولادت با سعادت عقیلہ بنی ھاشم جناب زینب بنت علی سلام اللہ علیھا کے پر مسرت موقع پر امام مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ شریف ، رہبر معظم سید علی خامنہ ای و تمام پیروان ولایت کی خدمت میں تہنیت و تبریک  پیش کرتی ہوں ۔

 خواہر امام حسین علیہ السلام سیدہ زینب اللہ علیہا وہ متفکر اور دانشور بی بی تھیں جو بلند قوت فکر رکھتی تھیں وہ کربلا کے واقعے میں اپنے بھائی حسین بن علی علیہ السلام کے ساتھ اور ان کے بعد قافلہ کے ہمراہ شام گئیں اور یزید بن معاویہ کے سامنے فصیح و بلیغ خطبہ ارشاد فرمایا جس نے امیر المومنین علیہ السلام کے خطبوں کی یاد دلا دی اور یزیدی ایوان و دربار کی بنیادوں کو ہلا کے رکھ دیا ۔

انہوں نے کہا اسوہ زینبی تمام خواتین کے لیے نمونہ عمل ہے دور حاضر میں ہماری ماوں بہنوں بیٹیوں کو جناب زینب کبری سلام اللہ علیہا کی عظیم الشان شخصیت کو رول ماڈل بنانا چاہئے تاکہ وہ دین اور دنیا کی  عزت اور سعادت مندی حاصل کر سکیں۔

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے وفد کارکن شوری عالی و صوبائی سینئر نائب صدر علامہ شیخ نیئر عباس مصطفوی کی سربراہی میں سیلاب متاثرہ علاقہ کشونت استور کا دورہ۔

 وحدت یوتھ گلگت و ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کے تعاون سے المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن گلگت بلتستان کی طرف سے سیلاب متاثرین استور کشونت کے لیے تقریبا 20 لاکھ مالیت کےامدادی سامان قالین، کمبل، رضائی،تلائی، گرم کوٹ و جیکٹس، مردانہ،زنانہ و بچگانہ کپٹرے جوتے  اور اشیاء خوردنوش علاقہ کشونٹ کے عمائدین کے حوالہ کیا۔

وفد میں صوبائی رہنماسابق معاون خصوصی الیاس صدیقی، وزیر مطہر عباس،صدر المجلس ویلفیئر عمران حسین،ضلعی صدر گلگت عارف قنبری،نائب صدر امجد علی رہنما ایم ڈبلیو ایم استور شیخ قمر شاکری، انجینئر جمعہ میر برادر رضا و دیگر برادران شامل تھے۔

وحدت نیوز(چنیوٹ) مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ محترمہ معصومہ نقوی کی جانب سے ایم ڈبلیو ایم ضلع چینیوٹ کی کابینہ اور خواتین اساتذہ کے لیے چھ روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا "نصرتِ الٰہی تک جدوجہد" کے عنوان سے منعقدہ اس ورکشاپ میں جید علمائے کرام نے دروس دیے ، مولانا عمران نواز ، مولانا حسن مہدی کاظمی ، مولانا عمران حیدر اور البعثت ٹرسٹ کے چئیرمین مولاناحافظ محمد حیدر نقوی صاحب  اور مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ محترمہ معصومہ نقوی نے ان چھ دنوں میں عقائد ، دورِ حاضر میں خواتین کی ذمہ داریاں ، شہید سردار حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد ملت کی ذمہ داریاں اور دیگر عنوانات پر بہترین دروس دیے ۔

چھ روزہ تربیتی ورکشاپ کے اختتام پر امتحان لیا گیا اور بیس میں سے سولہ مومنات کو امتحان میں کامیابی پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے اسناد دی گئیں ، ان شاء اللہ ہر ماہ شعبہ خواتین کے ایک ضلع کی ذمہ داران کے لیے  مرکزی صدر محترمہ معصومہ نقوی کی جانب سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا ۔

وحدت نیوز(چنیوٹ)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین چینیوٹ کی جانب سے امام بارگاہ محلہ شرقی میں مجاہد اعظم شہید حسن نصر اللہ کی المناک شہادت کے موقع پر مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا جس سے مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ  سیدہ معصومہ نقوی نے خطاب کیا اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ دین اسلام کے مدافع اور عظیم مجاہد سید حسن نصر اللہ کی شہادت نے ہر درد دل اور درد دین رکھنے والے فرد کو سوگوار کر دیا اسرائیل جنایت کار شہید کی عظمت اور مزاحمت کے میدان میں ان کی اعلی قیادت و صلاحیت سے با خوبی واقف تھا۔ دشمن اس دھوکے میں ہے کہ اس شہادت نے مزاحمت کو کمزور کر دیا ہے لیکن اس کے برعکس یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے کہ شہید کا خون فتح و کامرانی کی نوید سناتا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم پر پہلے سے کہیں ذیادہ زمہ داریاں عائد ہوتی ہیں راہ ولایت و راہ شہداء پر چلنے کے لیے ہم سب کو ہر قسم کی قربانی کے لیے آمادہ رہنا ہوگا ۔

وحدت نیوز(ملتان) وحدت یوتھ ملتان ڈویژن کے زیراہتمام سبیل بنام رسول اکرم کا انعقاد 12 ربیع الاول کو گھنٹہ گھر چوک پر کیا گیا۔ وحدت یوتھ کے زیراہتمام سبیل پر عاشقان رسول اسلام کے لیے ٹھنڈے پانی اور شربت کا انتظام موجود تھا۔ اس موقع پر صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب علامہ اقتدار حسین نقوی، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری برادر سلیم عباس صدیقی، سیکرٹری میڈیا عاطف سہرانی، سیکرٹری رابطہ علی بخاری، عزاداری ونگ سے صوبائی جنرل سیکریٹری عون انجم ایڈووکیٹ، سیکرٹری میڈیا ثقلین نقوی، سیکرٹری رابطہ مولانا غدیر شیرازی، ڈویژنل صدر مولانا ھادی حسین قمی، ضلعی صدر آئی ایس او احتشام اظہر، و کابینہ، سربراہ النور اسلامک سنٹر و صوبائی رہنما علما مکتب اہلیبت مولانا وسیم عباس معصومی، مسئول تبلیغات شیعہ علما کونسل ملتان مولانا کاشف حسین حیدری، سینئر رہنما جواد رضا جعفری، کمیل زیدی، ڈویژنل و تحصیل سٹی و صدر کابینہ کے افراد اور وحدت یوتھ ڈویژن ملتان کے ممبران نے شرکت کی۔ جلوسوں کے شرکا نے نوجوانوں کی اس کاوش کو سراہا۔

وحدت نیوز(لاہور)مرکزی صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین محترمہ معصومہ نقوی نے ہفتہ وحدت کی مناسبت سے شالیمار ٹاؤن اور نشتر کالونی میں ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ کے قائم کردہ قرآن سینٹرز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے قرآن سینٹرز کی مدرس اور یونٹ صدور محترمہ عندلیب زہرا اور محترمہ رقیہ سے ملاقات کی ۔ ان قرآن سینٹرز میں تجوید القرآن ، احکام اور قرآنی سورتیں حفظ کروائی جاتی ہیں ۔ اس موقع پر محترمہ معصومہ نقوی نے اخلاق کے موضوع پر بچوں کو درس دیا۔

وحدت نیوز(لاہور)مرکزی ڈپٹی سیکریٹری وحدت یوتھ جناب وجاہت علی مرزا کی لاہور صوبائی سیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پنجاب آمدمرکزی ڈپٹی سیکریٹری وحدت یوتھ جناب وجاہت علی مرزا کی لاہور صوبائی سیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پنجاب آمدبرادر نقی حیدر ڈویژنل صدر وحدت یوتھ لاہور سے ملاقات اس موقعہ پر برادر ارتضی وحدت یوتھ لاہور بھی موجود تھے ۔

ملاقات میں ملکی اور صوبہ پنجاب کی تنظیمی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی برادر نقی حیدر نے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری تنظیم سازی وحدت یوتھ کو لاہور ڈویژن میں وحدت یوتھ کے حوالے سے مکمل بریف کیا ۔ جناب وجاہت علی مرزا نے لاہور ڈویژن میں تنظیم سازی کے متعلق خصوصی ہدایات دیں ۔

صوبائی سیکریٹریٹ کے اسٹاف نے وحدت یوتھ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری تنظیم سازی کے اعزاز میں ایک خصوصی تنظیمی تربیتی نشست کا اہتمام کیا جس وجاہت علی مرزا نے جوانوں سے خطاب کیا اور ایک بہترین لیکچر دیا ۔ جوانوں نے لیکچر کے بعد وجاہت علی مرزا نے تنظیمی پیشرفت، جوانوں کی مشکلات اور مجلس وحدت مسلمین اور ہماری ذمہ داریوں کے متعلق جوانوں کے سوالوں کے جوابات دیئے ۔ جسے جوانوں نے بہت سراہا۔

Page 1 of 122

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree