ضلع کرم کے سنگین حالات میں ریاست انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہی ہے،علامہ جہانزیب علی جعفری

22 اکتوبر 2024

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ کے صوبائی صدر علامہ جہانزیب جعفری نے ضلع کرم پارہ چنار کی کشیدہ صورتحال  پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 12 دنوں سے اُپر کرم کے راستے بند ہیں، اشیاء خوردونوش اور فیول ناپید ہو چکے ہیں، قلت ادویات کی وجہ سے کئی مریض دم توڑ چکے ہیں، امن وامان کی صورتحال بھی انتہائی کشیدہ ہیں، کانوائے اور پہاڑوں میں شکار کرنے والوں پر حملوں میں قتل عام کے بعد بھی کئی لوگوں کی جانیں جا چکی ہیں، مگر ان سنگین حالات میں ریاست انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہی ہے، امن وامان کو نقصان پہنچانے والے شرپسند عناصر کی گرفتاری کی بجائے عوام کو سفر اور ضروریات زندگی کے سامان کی گاڑیوں کو روک کر امن قائم کرنا چاہتی ہے، جو کسی منطق یا حکمرانی کے اصول کے خلاف ہے۔

مجلس وحدت مسلمین کے قائدین نےپارلیمانی وفد کے ہمراہ پارہ چنار کا دورہ کیا امن وامان کے لئے اقدامات کررہے تھے کہ پھر سے معمولی تنازعات پر پارہ چنار بھر میں لڑائی شروع ہوئی اور حکومت خاموش تماشائی بنی رہی، اگر حالات ایسے رہے تو کرم کے عوام حکومتی رویے کے خلاف سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔ہم آرمی چیف، کور کمانڈر اور تحریک انصاف کی صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ضلع کرم کے دیرینہ مسائل حل کرنے میں مشترکہ کمیٹی بناکر مستقل حل نکالیں تاکہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے، صوبائی صدر نے ضلع کرم کے تمام واقعات خصوصا کانوائے میں مسافروں اور کنجہ علی زئی پہاڑ میں شکاریوں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree