The Latest

وحدت نیوز: ( اسلام آباد ) بروز اتوار بتاریخ 10ستمبر 2023 کو مرکزی صدر مجلس وحدت المسلمین شعبہ خواتین نے اسلام آباد کا دورہ کیا ۔اسلام آباد اور راولپنڈی کی صدور اور فعال خواتین سے ملاقات کی ۔علاوہ ازیں علی پور یونٹ کی مسولین سے بھی ملاقات کی ۔

مرکزی مسئول محترمہ بینا شاہ سے بھی ملاقات کی ۔

ملاقات کے دوران محترمہ معصومہ صاحبہ نے اسلام آباد ،راولپنڈی کی خواہران کی کارکردگی کو سراہا اور یکم اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والے پروگرام کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا ۔

محترمہ معصومہ نقوی نے میٹنگ کے آ خر میں اس سال کامجلہ حریم ولایت مرکزی و ضلعی صدور اور کابینہ میں تقسیم کیا ۔

وحدت نیوز: (لاہور ) مجلس وحدت المسلمین شعبہ خواتین  کی جانب سے تربیتی اور تبلیغی موکب لگایا گیا۔

جس میں مجلس وحدت المسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ معصومہ نقوی نے خصوصی شرکت کی ۔انہوں نےوہاں موجود مومنات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین علیہ السلام نے جو کربلا میں قربانی دی اسکے حقیقی مقصد سے روشناس ہونا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

اگر ہم زینبی کردار اور سیرت زینبی سلام اللہ علیہا پر عمل کرنے کا دم بھرتے ہیں تو اس جانب سب سے پہلا قدم ہمارے حجاب کا کامل ہونا ہے ہم اپنے لباس اور حجاب سے ثابت کریں کہ ہم پیروکار بی بی زینب سلام اللہ علیہا ہیں ۔

موکب کے اندر آ نے والے ننھے بچوں کےلیے کربلا کے موضوع پر لگائی گئی آرٹ گیلری میں شرکت کی اور مختلف ڈرائنگز میں رنگ بھرے،بچوں کو ان تصاویر کے حوالے سے معلومات فراہم کی گئیں ۔ آخر میں ہر گروپ کی شرکت کے بعد اور خانم معصومہ کے پیغام کے بعد مومنات میں نیاز تقسیم کی گئی ۔

وحدت نیوز(نارووال) سہ روزہ مجالس عزاء کا اہتمام مرکزی امام بارگاہ قلعہ احمد ضلع نارووال میں کیا گیا جس سے مجلس وحدت المسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ معصومہ نقوی صاحبہ نے خطاب فرمایا انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ وقت کا پزید روز کوئی نہ کوئی چال چل رہا ہے اور زمانے کے امام حسین کے راستے میں کوئی نہ کوئی رکاوٹ ڈالنے کے لئے ہر وقت آمادہ رہتا ہے اس کا نیا حربہ متنازعہ بل ہے مگر دشمن اس بات سے واقف نہیں کہ وہ جو چال چل رہا ہے ہر چال اللہ کے حکم سے وقت حسینی اور پیروکار زینبی باطل کر کے دیکھائیں گے ۔ اصحاب امام حسین ع کے راستے پہ چلتے ہوئے اسی راہ کو اپنائیں گےجو بی بی زینب سلام اللہ علیہا نے اپنے وقت کے امام کی شہادت کے بعد اپنایا تھا اور جس طرح سے سیدہ زینب سلام اللہ علیہا نے یزید کو اسی کے دربار میں اپنے خطبوں کے ذریعے شکست دی اس زمانے میں بھی جناب زینب سلام اللہ علیہا کی سیرت پر چلتے ہوئے وقت کے یزید کو انشاء اللہ شکست دی جائے گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہیزید وقت جس سے خوفزدہ ہے اس وقت وہ نجف سے کربلا پیادہ روی ہے کہ کتنے زائرین سردی ہو یا شدید گرمی عشقِ امام حسین علیہ السلام میں پیدل سفر کرتے ہیں اور اب گزشتہ چند سالوں سے جو عاشقان امام عراق نہیں جا سکتے وہ امام جعفر صادق علیہ السلام کے اس فرمان پہ عمل کرتے ہوئےکل یوم عاشورہکل ارض کربلااپنے اپنے علاقوں میں 20صفر کو بی بی زینب بنت علی سلام اللہ علیہا کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے پیادہ روی کرتے ہیں۔انشاء اللہ اس سال بھی ہر علاقے میں لوگ پچھلے سالوں کی بنسبت زیادہ تعداد میں نکلیں گے یہی فعل متنازعہ بل کی نا منظوری کا بہترین جواب ہےمجالس کے بعد محترمہ معصومہ نقوی صاحبہ نے قلعہ احمدآباد ضلع نارووال کی کابینہ سے ملاقات کی اور اہم نکات پر گفتگو کی۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے شعبے فلاح وبہبود کی ضلع لاہورکی ضلعی کونسل فلاح وبہبود تشکیل ،ماشاءاللہ صوبائی شعبہ فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے زہر اہتمام ضلع لاہور میں فلاح وبہبود کی ضلعی کونسل کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے ۔

فلاح وبہبود کے صوبائی سیکرٹری جناب شیخ عمران علی نے بتایا کہ لاہور میں ضلعی کونسل 7 افراد کو شامل کیا گیا جن میں !

جناب علی رضا کاظمی
جناب ارتضی حسین
جناب دانش
جناب فراست علی
جناب علی مقدس
جناب ریحان
جناب میثم
کو باقاعدہ ضلعی فلاح وبہبود کی ضلعی کونسل برائے لاہور شامل کیا گیاہے۔

جناب شیخ عمران علی صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبود نے بتایا کہہ ہم امید کرتے ہیں پنجاب کے باقی اضلاع بھی ضلع لاہور کی طرز پر فلاح وبہبود کے شعبے کی ضلعی کونسلیں تشکیل دیں تاکہ ملک وملت کی بہترین خدمت کی جاسکے ۔حضرت آیت اللہ العظمی امام سید علی  خامنہ ای (حفظہ اللہ )کا قول ہے کہ اگر تنظیم میں امر بالمعروف اور نہی عن المنکر اور خدمت خلق (فلاح وبہبود )نہ ہو تو اس تنظیم کے بنانے کا کوئی فائدہ نہیں بلکہ اخلاقی اعتبار جائز ہی نہیں  لہذا ہمیں اس شعبے میں دن رات محنت کرنے کی ضرورت ہے۔

وحدت نیوز(راولپنڈی)راولپنڈی کے علاقے رتہ امرال کی امام بارگاہ حیدریہ کشمیریہ میں 30 محرم الحرام سے لے کر 9 صفر تک مجلس منعقد کی گئی جس میں مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی شعبہ خواتین کی سیکرٹری یوتھ خواہر طیبہ اپنی یوتھ کے ساتھ اس مجلس میں خواتین کی سکیورٹی کو یقینی بناتے ہوئے اس پروگرام میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی صدر سمیہ بشیر اور نائب صدر شایستہ عباس سیکرٹری میڈیا ایمان فاطمہ اور شعبہ تنظیم کی خواہر آسیہ اور پنڈی کی کابینہ نے بھی شرکت کی۔

وحدت نیوز(لاہور)28محرم الحرام کو 30-K ماڈل ٹاؤن لاہور میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ ویلفیئر ضلع لاہور کی طرف سے وسیلہ روزگار کیمپ لگایا گیا الحمداللہ مومنین کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین کے اس کام کو عوامی طور پر بہت سراہا گیا کیمپ پر بے روزگار نوجوانوں نے اپنے فارم کو فل کیا انشاءاللہ ان بے روزگار نوجوانوں کو انکی اہلیت کے مطابق مجلس وحدت مسلمین لاہور روزگار فراہم کرنے میں مدد فراہم کرے گی مجلس عزاء و روزگار کیمپ پر مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات حسین زیدی صاحب صوبائی ویلفیئر سیکرٹری شیخ عمران صاحب صوبائی سیکرٹری میڈیا اسد علی زلفی صاحبضلعی نائب صدر رانا کاظم علی عزاداری ونگ کے صدر فخر حسنین رضوی ایڈووکیٹ نے شرکت کی سیکرٹری ویلفیئر نقی حیدر صاحب کے اس اقدام کو بہت سراہا گیا ۔

وحدت نیوز(کراچی)لمجلس ویلفیئر آرگنائزیشن شعبہ فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر اور خدیجتہ الکبریٰ فاؤنڈیشن پاکستان کے باہمی اشتراک سے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ الزہرؑ ا  میڈیکل سینٹر غازی ٹاؤن ملیر میںلگایا گیا جس میں مختلف امراض کے ماہر لیڈیز اور جینٹس ڈاکٹرز نے 700 کے قریب مریضوں کا بلاتفریق مذہب ومسلک، رنگ ونسل مفت طبی معائنہ کیا اور انہیں ادویات بھی فراہم کیں جبکہ وژن لیب کی جانب سے سینکڑوں مریضوں کے شوگر اور کولسٹرول کے مفت ٹیسٹ بھی کیئے گئے۔ مریضوں کی جانب سے مہنگائی کے اس بدترین دور میں ایک مرتبہ پھرضرورت مندوں کیلئے اس فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر منتظمین کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں، اس موقع پر مختلف نجی نیوز چینلز کے صحافی اور کیمرہ مین حضرات نے بھی کیمپ کادورہ کیا اور خصوصی کوریج کی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے چودہ اگست یوم آزادی پاکستان کے موقع پر کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح رح کی قیادت میں ہم سب کو آزادی نصیب ہوئ یہ دن شکر الہی اور تجدید عہد کا دن ہے ہم سب پر بحیثیت قوم اپنے پیارے وطن کی حفاظت ،سالمیت اور ترقی کے لیے کوشش کرنا لازم ہے انہوں نے کہا کہ ماہ محرم الحرام اور ایام عزا میں یوم آزادی سادگی سے منائ جائے کیونکہ یہ ایام ان ہستیوں سے منسوب ہیں جنہوں نے  اپنی شہادت سے حریت و استقامت کا جزبہ و شعور قیامت تک کے لیے ہر باضمیر انسان کے ذہن میں اجاگر کردیا ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کا دشمن پہلے سے کئ گنا زیادہ گھنائونے انداز سے حملہ آور ہے۔دشمن یہ چاہتا ہے کہ پاکستان میں فرقہ وارانہ اور مسلکی اختلافات کو ہوا دے کر اتحاد اور یکجہتی کی فضا کو پاش پاش کرے ہماری اسمبلیوں میں متنازعہ بل منظور کرواے جا رہے ہیں جس کے نتیجے میں یہ ملک ایسی آگ میں جھونکا جا رہا ہے جس کے نقصان کا اندازہ لگانا مشکل ہے ہم وطن عزیز میں پھیلائے جانے والے ہر مسلکی فتنے کو رد کرتے ہیں اور ایسے تمام بل جو ہمارے بنیادی عقائد سے تصادم رکھتے ہیں کسی صورت قبول نہیں کرتے 

ان کا مزید کہنا تھا کہ یوم آزادی نے پوری قوم کو متحد کیا ہےاور یہی وہی دن ہے کہ جس دن ہمارے آبائو اجداد نے قربانیاں دے کر اس عظیم انعام پاکستان کو حاصل کیا تھا اور اسی طرح ماہ محرم میں امام حسین اور آپ کے باوفا اصحاب کی قربانی ہمیں یہ درس دیتی ہےکہ ہم اپنے وطن سے وفاداری کرتے ہوئے دین اسلام کی سربلندی کے لئے سربکف رہیں اور وقت آنے پر کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہ کریں۔

وحدت نیوز(لاہور)وحدت یوتھ لاہور ڈویژن کے صدر برادر سید زین رضوی کی قیادت میں 14 اگست بروز پیر کو جوانوں کے وفد کی مزار علامہ اقبال پر فاتحہ خوانی کے لیے حاضری دی اور پھولوں کا گلدستہ مزار اقبال پر چڑھایا۔وفد میں پنجاب سیکریٹریٹ کے سیکریٹری علامہ ظہیر کربلائی، وحدت یوتھ لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری برادر شمس نقوی ، سیکریٹری اطلاعات و میڈیا سید علی نقوی، سیکرٹری فنانس برادر سید عرفان شاہ , شاعر اہل بیت علی علوی، ایڈوکیٹ سید اسد نقوی، رکن و ذاکر اہلبیت علی رضا طالب، ڈپٹی جنرل سیکرٹری شہباز علی ، ڈپٹی رابطہ سیکرٹری محمد عرفان ، صدد عزیز بھٹی،برادر ذیشان ، صدر تحصیل فیروزوالہ برادر شمون علی، صدر تحصیل شرقپور شریف برادر ذیشان علی، برادر سرمد سمیت جوانوں کی کثیر تعداد شامل تھی۔

وحدت نیوز (لاڑکانہ) وحدت یوتھ ونگ لاڑکانہ ڈویژن کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ کونسل ھال جیکب آباد میں عظیم الشان شہدائے کربلا و شہید حسینی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تعلیم عارف الجانی، مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی، مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ کے مرکزی صدر ملک اقرار حسین علوی، یوتھ ونگ کے مرکزی صدر علامہ تصور علی مھدی نے خطاب کا۔

کانفرنس میں لاڑکانہ ڈویژن کے مختلف اضلاع سے سیاسی سماجی وکلاء سمیت مذہبی ذمہ داران نے شرکت کی، کانفرنس میں ڈویژن لاڑکانہ کے مختلف اضلاع و تحصیلوں سے جوانان بھی کثیر تعداد میں شریک ہوئے، مرکزی قائدین کو سندھ کی ثقافت اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔

مقررین نےسیرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا پر تفصیلی روشنی ڈالی اور عصر حاضر میں امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز اور مشکلات سے نبرد آزما ہونے کیلئے اسوہ شبیریؑ کو نمونہ عمل قرار دیا۔

دوسری جانب مقررین نے شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی مجاہدانہ اور قائدنہ خدمات کو حاضرین کے سامنے بیان کیا اور کہا کہ شہید قائد پاکستان کی سرزمین پر فکر حسینیؑ کے مبلغ اور علمبردار ہونے کے ساتھ ساتھ  امام خمینی کے سچے پیروتھے جنہوں نے عالمی استعمار کو بےنقاب کیا۔

Page 10 of 122

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree