The Latest
وحدت نیوز(لاہور) عالمی یوم علی اصغر علیہ سلام ماہ محرم الحرام کے پہلے جمعے کو دنیا بھر میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے ، مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے زیر اہتمام ضلع چینیوٹ، جہلم ، اٹک ، گلگت ، سکھر ، راولپنڈی اور ٹنڈو محمد خان کے مختلف یونٹس میں یوم علی اصغر علیہ سلام منایا گیا جس میں شیر خوار اور کم سن بچوں نے اپنی ماوں کے ہمراہ شرکت کی بچوں نے شہزادہ علی اصغر علیہ سلام کی یاد میں سبز پوشاکیں پہنیں اور ماتھے پر لبیک یا حسین ، لبیک یا مھدی کی سرخ پٹیاں باندھیں مجلس کے اختتام پر تجدید عہد با امام زمان عج کیا گیا جس میں ماوں نے امام مھدی عج کے حضور سیرت علی اصغر کی پیروی کرتے ہوئے اپنے بچوں کی قربانی پیش کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وحدت نیوز(چنیوٹ)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین چینیوٹ کی جانب سے امامبارگاہ ٹھٹھی شرقی میں سالانہ ذاکرات و عزاداری ماہ محرم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع چینیوٹ کی ذاکرات اور مومنات نے شرکت کی اس اجلاس میں مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور مقصد عزاداری ابا عبداللہ الحسین کے عنوان سے خطاب کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ عزاداری سید الشہدا ہمارے لیے بیش بہا خزانہ ہے اور منبر حسینی سے پیغام کربلا کو عام کرنی والی ذاکرات عزاداری کی خدمت کر رہی ہیں مجلس حسین علیہ السلام میں تمام فرقے اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوتے ہیں لھذا تفرقہ انگیزی اور شر پھیلانے والے مواد سے دوری اختیار کرنی چاہیے ذاکرات کو چاہیے کہ فضائل و کمالات اہلبیت علیہم السلام کے ساتھ علم و پیغام اور سیرت و کردار محمد و آل محمد بھی بیان کیئے جائیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری ذاکرات ایسے اشعار مجالس میں عام کریں جو حماسی ہوں اور جوش و ولولے اور فکری حوالے سے انقلابی و تحرک کا باعث بنیں شاعری شرک آمیز اور مبالغہ آرائ سے پاک ہونی چاہیئے محترمہ معصومہ نقوی نے خطاب کے بعد مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے جاری کردہ ماہ محرم الحرام شیڈول کی تفصیلات بھی بیان کیں
وحدت نیوز( ڈکھن)وحدت یوتھ ونگ ڈویژن لاڑکانہ کے جنرل سیکرٹری مستنصر مہدی کی وفد کے ہمراہ یونین کاؤنسل ڈکھن کے چئیرمین شعیب محمود سیال سے ماہ محرم الحرام کے صفائی ستھرائی کے انتظامات بابت ملاقات، اس موقع پر یوتھ سیکرٹری جنرل مستنصر مہدی ابڑو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونین کاؤنسل میں منعقد ہونے والی مجالس عزا و عزاداری روٹس پر صفائی ستھرائی اور لائیٹنگ کے انتظامات کو مکمل کروانے کی عنایت فرمائیں گے۔
یونین کاؤنسل چئرمين شعیب محمود سیال نے یقین دلایا کہ ہم پوری یونین کاؤنسل میں ہونے والی مجالس عزا و عزاداری روٹس پر صفائی ستھرائی اور لائیٹنگ کل تک کروا دیں گے اس موقع پر وائیس چئرمين بہادر علی ابڑو، مجلس وحدت مسلمین تحصیل گڑھی یاسین کے جنرل سیکرٹری حسنين عباس جوادی،یاسر عباس ابڑو بھی ہمراہ تھے۔
وحدت نیوز(جامکے چٹھہ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی آفس سیکرٹری محترمہ بینا شاہ اور صدر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین ضلع اسلام آباد محترمہ صدیقہ کائنات نے وزیر آباد کے علاقے جامکے چٹھہ میں یونٹ سازی کی محترمہ نگین زہرا کو یونٹ جامکے چٹھہ وزیر آباد کا صدر منتخب کیا گیا اور کابینہ تشکیل دی گئی اس موقع پر محترمہ بینا شاہ نے تمام یونٹ عہدیداران سے حلف لیا اور محترمہ صدیقہ کائنات نے تنظیم کے اغراض مقاصد سے آگاہ کیا۔
وحدت نیوز(گڑھی یاسین) وحدت یوتھ ونگ ڈویژن لاڑکانہ کے جنرل سیکرٹری مستنصر مہدی ابڑوکی وفد کے ہمراہ ٹاؤن کمیٹی گڑھی یاسین کےنو منتخب چیئرمین آغا شجاع خان درانی سے ملاقات کی، مستنصر مہدی ابڑو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو ٹاؤن کمیٹی چیئرمین منتخب ہونے پر اور حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
مزید ماہ محرم الحرام کے دوران صفائی ستھرائی اور لائیٹنگ کے انتظامات کے حوالے سے بات چیت ہوئی جبکہ اس موقع پر ٹاؤن کمیٹی چیئرمین آغا شجاع خان درانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سٹی گڑھی یاسین میں ہونے والی مجالس عزا و عزاداری روٹس پر صفائی ستھرائی لائیٹنگ کے انتظامات کو مکمل کروائیں گے۔
جبکہ اس موقع پر ٹاؤن آفیسر گڑھی یاسین دلشاد علی شیخ نے کہا کہ ہم ہر ممکن کوشش کریں گے کہیں سے بھی آپ کو شکایت ہونے نہیں دیں گے، جبکہ وفد میں مجلس وحدت مسلمین تحصیل گڑھی یاسین کے جنرل سیکرٹری حسنين عباس جوادی، ناصر عباس بیہن بھی ہمراہ تھے۔
وحدت نیوز(شکارپور)ماہ محرم الحرام میں مجالس عزا و عزاداری روٹس پر کراس کے ریئرس کا کام اور صفائی ستھرائی،لائیٹنگ کے انتظامات کے حوالے سے وحدت یوتھ ونگ ڈویژن لاڑکانہ کے جنرل سیکرٹری مستنصر مہدی ابڑو وفد کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی کے منتخب ڈسٹرکٹ چیئرمین شکارپور سردار ذوالفقار علی کماریو سے ملاقات کی تحصیل گڑھی یاسین میں منعقد ہونے والی مجالس عزا و عزاداری جلوسوں کا شیڈول اور درپیش مسائل کو تحریری طور پر لیٹر دیا ۔
اس موقع پر ذوالفقار علی خان کماریو نے کہا کہ ماہ محرم الحرام تمام یوسیز کے چئیرمین صفائی ستھرائی اور لائیٹنگ کے انتظامات کو بہتر بنائیں گے جبکہ اس موقع پر صدر مجلس وحدت مسلمین تحصیل گڑھی یاسین سید نوید علی شاہ نقوی، جنرل سیکرٹری حسنين عباس جوادی، ناصر عباس بیہن، لکھمیر سومرو، سید وحید علی شاہ نقوی بھی ہمراہ تھے۔
وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے نارتھ کراچی کالا اسکول جامع مسجد جعفریہ امامبارگاہ میں جشن عید مباہلہ کا انعقاد ہوا جس سے سابقہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ ام البنین نے خطاب کیا۔
اس موقع پر محترمہ سلمی اور محترمہ معصومہ ممتاز نے جشن میں شریک بچوں سے سوالات پوچھے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامات تقسیم کیے جشن کا اختتام دعائے امام زمانہ عج سے کیا گیا۔
وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے پاراچنار کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاراچنار میں جاری فسادات کی شدید مذمت کرتے ہیں یہ خطہ بھی پاکستان کا ایک حصہ ہے جسے ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر نظرانداز کیا جا رہا ہے حکومتی اداروں کو احساس ذمہ داری کا ثبوت دینا چاہیے ۔
انہوں نے کہا غیر ملکی طالبان اور دہشت گرد خطے میں ہیوی اسلحے کے ساتھ حملے کر رہے ہیں جس سے قتل و غارت کا سا ماحول جنم لے رہا ہے اس سنگین صورتحال میں ہمارے ادارے کیوں غفلت کا شکار ہیں ہم پاک آرمی اور امن و امان بحال کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس علاقے کے مظلومین جو کہ پر امن اور محب وطن شہری ہیں ان کی جان و مال کو تحفظ فراہم کیا جائے اور ارض پاک کےدشمنوں کو آڑے ہاتھوں لیا جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر حکومت بروقت اقدام نہیں کرتی اور اس پارا چنار کے حساس حالات سے کنارہ کشی کرتی ہے تو ہمیں اجازت دی جائے کہ شیعہ قوم مظلومین پاراچنار کے دفاع کے لیے آواز بلند کرے اور رضاکارانہ خدمات پیش کرے
وحدت نیوز(ڈی آئی خان) وحدت یوتھ ونگ پاکستان کے مرکزی صدر علامہ تصور علی مھدی و مرکزی نائب صدر علامہ راجہ مصطفیٰ حیدر جعفری وفد کے ہمراہ ڈویژن ڈیرہ اسماعیل خان تنظیمی دورے پر پہنچے اور ڈویژن محبانِ وطن اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں ڈویژن ڈیرہ اسماعیل خان کے تمام تحصیلوں کے صدور نے شرکت کی ۔
نئے میر کارواں کے لیے اپنے رائے کا اظہار کیا جس میں اکثریت راءِ ووٹ لیکر برادر علی رضا آئندہ ایک سال کے لیے صدر نامزد ہوگئے ڈویژن صدر سے عہدے کا حلف مرکزی صدر علامہ تصور علی مھدی نے لیا جبکہ اس موقع کثیر تعداد میں نوجوان اجلاس میں موجود تھے۔
شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وحدت یوتھ پاکستان کے مرکزی صدر علامہ تصور علی مہدی نے کہا کہ ماہ محرم الحرام میں ڈویژن و تحصیل سطح پر کم از کم ایک مجلس حضرت علی اکبر کے عنوان سے منعقد کریں۔
مرکزی نائب صدر وحدت یوتھ پاکستان علامہ راجہ مصطفیٰ حیدر جعفری نے کہا کہ کہ نوجوانوں کو وحدت یوتھ میں شمولیت کی دعوت دیں، ڈویژن سطح پر نوجوانوں کے لئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ضرور کریں۔
وحدت نیوز(لاہور)وحدت یوتھ ونگ پاکستان کے مرکزی صدر علامہ تصور علی مھدی نے آج آن لائن ڈویژنل صدور کے ساتھ پہلی میٹنگ رکھی میٹنگ کا آغا تلاوت کلام الہیٰ سے کیا گیا اور دوسری نشست تعارفی رکھی گئی، میٹنگ میں ڈویژنل صدور نے آن لائن ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
اس موقع پر مرکزی صدر علامہ تصور علی مھدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہ محرم الحرام میں وحدت یوتھ ونگ کے ممبران اور عہدیداران تین نکات پر توجہ دیں اور اس کی رپورٹ بھی مرکز کو ارسال کریں گے، ماہ محرم الحرام میں یوتھ کی جانب سے کم از کم ایک مجلس عزا کا انعقاد کیا جائے، اور حضرت علی علیہ السلام یوتھ کا آڈیل ہونا چاہیے، دوسری بات محرم الحرام میں وحدت کے جوانان سبیلیں لگائیں، تیسری بات، یوتھ کے جوانان امام بارگاہوں و عزاداری روٹس پر صفائی ستھرائی کے انتظامات و سیکورٹی انتظامات میں بانیان سے تعاون کریں، اور امام زمانہ عج کے سچے سپاہی بنیں عزاداری جلوس کے دوران نماز باجماعت کا اہتمام کریں بانیان سے روابط کو مضبوط بنائیں۔