The Latest
وحدت نیوز(ڈی جی خان)مجلس وحدت مسلمین ڈی جی خان کے فلاحی شعبے المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے القاٸم میڈیکل سنٹر بستی ناڑی فارم میں مستحقین میں راشن تقسیم کیا گیا ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ڈی جی خان سید اظہر عباس کاظمی نے مستحقین میں راشن تقسیم کیا ۔
سید اظہر عباس کاظمی کا کہنا تھا کہ مہنگاٸی کے اس دور غریب عوام کا جینا مشکل ہو گیا مشکل کے اس دور میں اپنی غریب عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ان شاء اللہ خدمت کا یہ سفر جاری رہے گا ۔
وحدت نیوز(لاہور)ولادت با سعادت نواسہ رسول امام حسن مجتبی علیہ سلام کے پر مسرت موقع پر مرکزی صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین سیدہ معصومہ نقوی نے تمام مومنین و مومنات کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امام حسن مجتبی علیہ سلام قول و عمل سیرت و کردار میں اپنے نانا جناب رسول خدا صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شبیہ تھے آپ انسانی کمالات میں اپنے والد گرامی کا کامل نمونہ اور اپنے نانا بزرگوار کی نشانی تھے۔ جب تک پیغمبر اکرم (ص) زندہ رہے آپ اور آپ کے بھائی امام حسین ع ہمیشہ آنحضرت کے پاس رہتے تھے۔
آنحضرت کبھی کبھی ان کو اپنے کندہوں پر سوار کیا کرتے تھے۔امام حسن (ع) کی سخاوت اور عطا کے سلسلہ میں اتنا ہی بیان کافی ہے کہ آپ نے اپنی زندگی میں دو بار اپنے تمام اموال کو خدا کی راہ میں دیا اور تین بار اپنے پاس موجود تمام چیزوں کو دو حصوں میں تقسیم کیا۔ آدھا راہ خدا میں دیا اور آدھا اپنے پاس رکھا ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو کریم اھلبیت امام حسن علیہ سلام کے دامن سے متمسک رہنا چاہیے اور آپ کی سیرت و کردار کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالنا چاہیئے ۔
وحدت نیوز(جہلم) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع جہلم میں چھ نئے یونٹس کی تشکیل مرکزی سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین برائے تحفظ عزاداری محترمہ فہیمہ زینب نے ضلع جہلم میں چھ یونٹس تشکیل دیے اور منتخب شدہ یونٹ صدور سے حلف لیا ۔
تقریب کا اہتمام منڈاھر مرکزی امام بارگاہ میں کیا گیا جس سے محترمہ فہیمہ زینب نے خواتین سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے اغراض و مقاصد اور دین و سیاست کے میدان میں خواتین کے کردار کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔
کوٹلہ سیداں احمد آباد ،للہ ٹاؤن ،جندران،ملیاراور منڈاھر کے علاقوں میں تشکیل دیے گئے یونٹس کی منتخب صدور سے محترمہ فہیمہ زینب نے حلف لیا۔
وحدت نیوز(چنیوٹ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین چنیوٹ کی جانب سےامام بارگاہ محلہ ٹھٹھی شرقی میں دس روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں محترمہ شبنم زھرا نے نہج البلاغہ اور محترمہ مہک بتول فارغ التحصیل جامعہ بعثت نے احکام کے عنوان پر دروس دیے نماز اور وضو کا عملی طریقہ بھی بچیوں کو سکھایا گیا۔
وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کےشعبہ فلاح وبہبودالمجلس ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام،ضلع لاہور کے تعاون اورجعفریہ کالونی یونٹ کے برادران کی بھر پور کاوشوں سے ضلع لاہور میں رمضان المبارک کے مہینہ میں راشن تقسیم کا انتظام کیا گیا۔ماہ مبارک رمضان میں ہرسال کی طرح امسال بھی ایم ڈبلیو ایم ضلع لاہور کے خصوصی تعاون اور جعفریہ کالونی یونٹ کے دوستوں کی بھرپور شبانہ روز محنت سے صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبود جناب شیخ عمران علی کی زیر نگرانی لاہور میں خصوصی رمضان راشن تقسیم کیا گیا ۔
راشن کی تقسیم کا مقصد مہنگائی کےدور میں سب کو سحر وافطار میں شامل کرنا ہے۔ راشن کی تقسیم کےموقعہ پر صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبود کا کہنا تھاکہ ہر سال ماہِ مقدس رمضان المبارک کی آمد پر اشیائے خورونوش کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ جاتی ہیں ، جن پر حکومت بھی اگر کوئی ریلیف دے تو پھر بھی یہ عام حالات سے مہنگی ہی رہتی ہیں۔ افسوس کہ امسال بھی ایسا ہی دیکھنے میں آیا ہے اورخود ساختہ اضافے کے باعث انتہائی بنیادی ضرورت کی اشیاءکی قیمتیں یکدم آسمان کو چھونے لگی ہیں، سبزیوں کے دام بڑھا دیے گئے جبکہ پھلوں کی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا۔
دنیا بھر کے مہذب ممالک میں ان خصوصی دنوں اور تہواروں کے موقع پر اشیائے ضرور یہ کی قیمتیں کم کر دی جاتی ہے جب کہ وطنِ عزیز میں الٹی گنگابہتی ہے۔ ہر سال ہی رمضان المبارک میں گرانی اپنے عروج پر پہنچی ہوتی ہے۔ دودھ، آٹا، گھی، تیل،سبزیاں وغیرہ سب مہنگے ہو جاتے ہیں اور پھل تو غریبوں کے لیے شجر ممنوعہ اس لیے ہو جاتے ہیں کہ وہ ان کی خریداری کے متحمل نہیں ہو سکتے۔
ان حالات کو دیکھتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کےصوبائی شعبہ فلاح وبہبود نے اضلاع کے تعاون اور یونٹس کی کاوشوں سے ماہ رمضان میں راشن کی تقسیم کا بندوبست کیا ہے ۔ تاکہ غریب عوام کو کچھ نہ کچھ کہیں سے ریلیف مل سکے ۔ ہم ایم ڈبلیو ایم ضلع لاہورجعفریہ کالونی یونٹ کے بے حد مشکور ہیں کہ انہوں ماہ مبارک کے پہلے عشرے میں یہ سعادت نصیب کی اور اس کار خیر میں ہم سب کو شریک کیا ۔ اللہ تعالی ان دوستوں کی توفیقات خیر میں اضافہ فرمائے ۔ آمین ۔
وحدت نیوز(شکارپور)وحدت یوتھ ونگ ضلع لاڑکانہ کے صدر منصب علی کربلائی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ضلع شکارپورمیں آئے روز وارداتیں ہورہی ہیں چوریاں، اغوا، روز کا معمول بن چکا ہے شکارپور پولیس امن امان کی صورتحال کو بہتر بنانے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے ۔
انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک بھائی بہن کی لاش لیکر جارہا ہے اور خانپور روڈ پر ڈاکوؤں دن دھارے اس ایمبولینس کا راستہ روک کر لوٹ مار کرتے ہیں اس واقعے پر بہت افسوس ہوا ہے اس سے صاف ظاہر ہے کہ شکارپور میں امن امان کی صورتحال خراب ہے اور روڈ رستے ڈاکوؤں کے حوالے ہوچکے ہیں اس نے مزید کہا کہ ہم آئی جی سندھ ڈی آئی جی لاڑکانہ سے مطالبہ کرتے ہیں واقعہ کا نوٹس لے کر ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین کردارسازی کونسل کا ملک بھر میں مسولین و کارکنان کی دینی، نظریاتی، و اخلاقی تربیت کا سلسلہ. مجلس وحدت مسلمین پاکستان ہزارہ ٹاون کوئٹہ کی جانب سےاسٹڈی سرکل کا انعقاد.مجلس وحدت المسلمین شعبہ خواتین ہزارہ ٹاون کوئٹہ کی جانب سے ہفتہ وار فکری،نظریاتی و تربیتی کلاسز کا پروگرام مورخہ 26مارچ 2023 بروز اتوار 3بجے کو امامبارگاہ فاطمہ زھراء بلاک 3 میں ہوا۔
مقررین نے معاشرہ سازی اور الہیٰ معاشرے کے قیام میں خواتین کی تربیت پر زور دیا اور کہا کہ ایک خاتون ایک معاشرے کی تشکیل کی بنیاد ہے، کوئٹہ کی خواتین بیدار اور غیرت مند ہیں، ہمیشہ ظلم کے خلاف میدان مبارزہ میں ڈٹ کر کھڑی رہی ہیں۔
وحدت نیوز(لاہور) وحدت یوتھ ونگ کے زیر اہتمام دس روزہ تربیتی ،تنظیمی دروس کاآغاز سیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ۔شادمان لاہور میں ہوچکا ہے ۔ جس میںلاہور ڈویژن کے برادران شریک ہورہے ہیں ۔تنظیمی تربیتی دروس کاسلسلہ 18 رمضان المبارک تک جاری رہے گا ۔ ماشاءاللہ کلاسیں اچھی ہورہی ہیں اور لاہورڈویژن کے وحدت یوتھ بڑے شوق سے کلاس میں شریک ہورہے ہیں ۔
جناب حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا محمد علی فضل صاحب مربی کلاس کے طور پر تدریس فرما رہے ہیں ۔ کلاس کا درورانیہ ڈیڑھ گھنٹہ ہے ۔ نماز مغربین باجماعت کا اہتمام کیا گیا ہے ۔شرکاء کے لئے نماز مغربین کے بعد افطار اور کھانے کابھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ شرکا کی تعداد محدود رکھی گئی ہے صرف یوتھ ونگ کے مسئولین کے لئے ۔
وحدت نیوز(لاہور)سیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان لاہور میں ماہ مبارک رمضان میں دروس تنظیمی ،تربیتی دروس کا سلسلہ جاری ہے ۔تنظیمی خواہران کی تربیت کے لئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان خواتین ونگ کی جانب سے سلسلہ وار تنظیمی تربیتی دروس کا سلسلہ جاری ہے ۔ تنظیمی خواہران باقاعدگی سےسلسلہ وار دروس کی کلاس میں میں شریک ہورہی ہیں ۔ڈیڑھ گھنٹہ کلاس اور15 منٹ سوال وجواب کے لئے رکھا گیا ۔ ان کلاسز کے کے لئے علمائے کرام سے استفادہ کیا گیا ۔
آج کی اس کلاس میں قم سے تشریف لائے ہوئے معروف عالم دین جناب حجۃ الاسلام والمسلمین آقا ئےعلی مدبری تدریس فرمارہے ہیں ۔ خواہران تنظیمی اور تربیتی امور میں دلچسپی لیتےہوئے ان کلاسز میں شریک ہورہی ہیں ۔شرکاء خواتین بڑی توجہ سے کلاس میں درس کو سنتی ہیں اوردرس سے متعلق سوال کرتی ہیں ۔خواہران کی تربیتی کلاس کا سلسلہ11 رمضان المبارک تک جاری ر ہے گی ۔
وحدت نیوز( گڑھی یاسین)وحدت یوتھ ونگ پاکستان ڈویژن لاڑکانہ کے صدر منصب علی کربلائی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ضلع شکارپور کی تحصیل گڑھی یاسین ہمیشہ فعالیت میں سب سے پہلے رہی ہے اور آج اس تحصیل گڑھی یاسین کے لیے سینئر تنظیمی دوست جرنیل عباس ابڑو کو وحدت یوتھ ونگ تحصیل گڑھی یاسین کا صدر نامزد کیا گیا ہے۔
جرنیل عباس ابڑو کو تحصیل صدر نامزد ہونے پر تنظیمی زمہ داران کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا، اس موقع پر ڈویژنل صدر منصب علی کربلائی نے کہا کہ جرنیل عباس ابڑو ملت کا در دل رکھتے ہیں اس کو تحصیل گڑھی یاسین کا صدر ہونے پر بہت خوشی ہوئی ہے اور ایسے فعال ذمہ دار دوستو کو آگے بڑھانا چاہیے۔