The Latest
وحدت نیوز(چنیوٹ) صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم کی مجلس وحدت مسلمین پاکستان خواتین ونگ شعبہ چنیوٹ کے زیر اہتمام مہدوی معاشرے میں خواتین کے کردار پر منعقدہ سمینار میں شرکت اور خطاب ۔
صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی نے چنیوٹ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان خواتین ونگ کے شعبہ چنیوٹ کے زیر اہتمام منعقدہ سمینار میں شرکت کی اور خواتین سے خطاب کیا ۔ 8 فروری دنیابھر میں عالمی یوم خواتین منایا جاتا ہے اسی مناسبت سے ضلع چنیوٹ میں خواتین ونگ نے مہدوی معاشرے میں خواتین کے کردار کے موضوع پر بہت ہی عمدہ سمینار کا اہتمام کیا ۔ سمینار مین خواتین نے بھر پور شرکت کی۔ مختلف عالمات اسکالرز نے خطابات کیے ۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان خواتیں ونگ کی خصوصی دعوت پر پاکستان کے معروف خطیب اور مجلس وحدت مسلمین۔ پنجاب کے صوبائی صدر جناب علامہ سید علی اکبر کاظمی نے اس سمینار میں شرکت فرمائی اور سمینار میں موجود شرکاء خواتین سے خطاب فرمایا ۔
علامہ صاحب کا خطاب موضوع کی مناسبت سے بہت ہی عمدہ اور مدلل تھا ۔ قرآنی آیات اور احادیث کی روشنی میں خواتین کے کردار پر بہت ہی عمدہ گفتگو کرتے ہوئے کربلا میں کردار زینبی (س،) کو بیان کیا ۔
جناب علامہ سید علی اکبر کاظمی صاحب نے آج کی خواتین اور ان کی ذمہ داریوں کے متعلق بھی گفتگو فرمائی جسے شرکاء خواتین نے بہت سراہا ۔
وحدت نیوز(لاہور) عالمی یوم خواتین کے موقع پر مرکزی صدرمجلس وحدت مسلمین وومن ونگ سیدہ معصومہ نقوی کا کہنا تھا کہ خاتون کو اللہ تعالی نے بیک وقت دوہری صفات سے مزین کیا ہے جہاں وہ اپنے خاندان و اولاد کے لیے نرم گو ، شائستہ اور بردبار ہوتی ہے وہیں جب یہ خاتون معاشرے میں کام کرنے کے لیے آگے بڑھتی ہے تو صنف آہن بن جاتی ہے خواتین چاہیں تو اپنی ذات میں چھپی صفات کو پہچانتے ہوئے خدا کی جانب سے عطا کردہ بھرپور صلاحیتوں سے استفادہ حاصل کر سکتی ہیں جو نہ صرف انفرادی طور پر بلکہ اجتماعی طور پر بھی ایک مہذب معاشرے کی تشکیل میں بہترین کردار ہو سکتا ھے۔
ان کا کہنا تھا کہ خواتین عالم سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیھا کی سیرت مبارکہ کو اپناتے ہوئے اطاعت خداوندی‘عفت و پاکدامنی‘ پردہ و حیا‘ عبادت و ریاضت‘ زہدو تقوی کے ذریعہ اپنی انفرادی زندگیوں کو کامیاب بناسکتی ہیں بلکہ معاشرہ سازی کے لئے اجتماعی معاملات میں اپنی گود سے ایسی نیک سیرت نسلیں معاشرے کو فراہم کریں جو دنیا میں اسلامی انقلاب لانے کی استعداد رکھتی ہوں بلاشبہ خواتین کے لیے سیدۃ النساء العالمین ، دختر رسول صل اللہ علیہ و آلہ وسلم سے بہتر کوئ رول ماڈل نہیں انہوں نے مزید کہا کہ استعماری قوتیں ہماری خواتین کو آزادی کے نام پر بے حیائ اور فحاشی کی جانب اُکسا رہی ہیں اسلامی خواتین کو معلوم ہونا چاہیے کہ دین اسلام نے خواتین کو جس عزت ، وقار اور شرف سے نوازا ہے وہ انمول ہے ۔
وحدت نیوز(لاہور) پندرہ شعبان روز ولادت با سعادت صاحب العصر والزمان امام مہدی عج کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ نجات دہندہ عالم بشریت حجت خدا، مھدی برحق امام عصر علیہ الصلواۃ والسلام کی ولادت باسعادت کے پر نور موقع پر اہلبیت اطہار علیہم السلام و کل عالم انسانیت کو دلی طور پر ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتی ہوں۔ حضرت بقیۃ اللہ عج وہ متفق علیہ ہستی ہیں جن کو تمام اسلامی فرقے تسلیم کرتے ہوۓ آپؑ کے ظہور پر اعتقاد رکھتے ہیں دنیا سے ظلم و ستم ، فساد و تباہی کے خاتمے اور عدل و انصاف مہر و محبت کی فضا قائم ہونے کے سلسلے میں آپؑ کی ذات سے لو لگاتے ہوئے تمام مکاتب فکر اپنے طور پر آپؑ کی آمد کے منتظر ہیں۔
انہوں نے کہا مھدی موعود عج عدل الہی کی بنا پر عالمی حکومت قائم کریں گے آپ کے قیام کے بعد عدل و انصاف کا بول بالا ہوگا اور ظلم و ستم کی جڑیں خشک ہو جائینگی۔امام مھدی عج کے حقیقی ناصران میں شمار ہونے کے لیے پہلے ہمیں سچا منتظر بننا ہوگا ایسے انتظار کرنے والے افراد جنکے وجود کو ہر ذرہ امام عج کے لیے چشم برآہ ہو اور ہمارا کردار و گفتار قول و فعل تعلیمات اہلبیت علیہم السلام کے مطابق ہو منتظرین کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی اور اپنے معاشرے کی اصلاح کا فریضہ انجام دیتے ہوئے ظہور امام عج کی زمینہ سازی کریں۔
انہوں نے مذید کہا کہ شب نیمہ شعبان کی عبادات و مناجات میں ہماری سب سے اہم دعا تعجیل ظہور امام زمانہ عج کی ہونی چاہیے کیونکہ آپ عج کے ظہور اور قیام کے ذریعے ہی محرومی ناکامی اور بے چارگی کے راستے بند ہوجائینگے مستکبرین کا تختہ الٹ جائے گا اور مستضعفین اور محروم غالب آجائینگے اور پوری کائنات کے اندر صرف اور صرف توحید کا پرچم سر بلند نظر آے گا ۔ان شاء اللہ
وحدت نیوز(قم)مجلس وحدت مسلمین کی شعبہ خواتین قم کی صدرسیدہ نگہت زہراء نقوی نے اپنے ایک پیغام میں ایام اعیاد کے موقع پر تمام مسلمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان ایام مبارکہ میں قائد وحدت نے اپنی سیاسی بصیرت اور فہم سے نہ صرف مکتب تشیع بلکہ تمام مکاتب کے پیروکاروں کو جو خوشی پہنچائی ہے وہ بیمثال ہے ۔ہم انتخابات میں بہترین حکمت عملی اپنانے پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور خداوندِمتعال سے دعا گو ہیں کہ یہ کامیابی ظہور امام عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے مقدمات میں سے قرار دے۔
وحدت نیوز(لاہور) تین شعبان ولادت باسعادت سالار شہداء آقا ابا عبداللہ الحسین کے پُر مسرت موقع پر سیدہ معصومہ نقوی مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ نے اپنے پیغام میں حجت زمن امام مھدی عج ، رہبر معظم سید علی خامنہ ای اور کل مومنین و مومنات کو ھدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج اُس امامِ برحق کی آمد ہے جس نے ظلمتوں سے گھِری ہوئی دنیا کو روشن نور میں بدل دیا حریت و آزادی کے علمبردار،اسلام و قرآن کی سربلندی و سرفرازی کے پیغامبر سبط رسول الثقلین، علی (ع) و فاطمہ (س) کے دل کا چین، عالم اسلام کے نور عین حضرت امام حسین علیہ سلام جہان عالم کے لیے عزت و سربلندی ،بلند مقام و کمال ، نورِ ھدایت اور حریت و بیداری کا استعارہ ہیں، سید الشھداءؑ کی ذات مبارکہ تمام تر انسانیت کے لیے نقطہ ِ کمال تک پہنچنے کا ایک سریع ترین ذریعہ ہے ۔
سیدہ معصومہ نقوی نے اُمت مسلمہ پر زور دیا کہ وہ سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے الہیٰ، آفاقی اور مجاہدانہ کردار کو مشعل راہ بناتے ہوئے عالم اسلام کے مسائل حل کرے، ظالم و جابر قوتوں کے خلاف ڈٹ جائے اور ان پر واضح کر دے کہ ہم حسینی ہیں، جو ظلم و جبر کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار تو بن سکتے ہیں، لیکن اپنے نظریات اور اصولوں سے دستبردار نہیں ہوسکتے۔
وحدت نیوز(لاہور)ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے ۱۱ فروری 45 ویں سالگرہ انقلاب اسلامی کے موقع پر تمام تمام حریت پسندوں اور مستضعفین و مظلومین اور بالخصوص امام زمان عج و رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی خدمت میں مبادکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران انسانیت کے لئے آزادی اور حریت کا پیغام ہے۔ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی قیادت میں برپا ہونے والے عظیم اسلامی انقلاب کی برکات اور کامیابیوں کو فراموش کر دینا امت اسلامیہ کے لئے بہت بڑا نقصان ہے۔اپنے اعلٰی اور وسیع اہداف کی وجہ سے یہ انقلاب ایک خطے اور ملک کا انقلاب نہیں بلکہ پوری دنیا کے لئے رہنماء انقلاب نظر آتا ہے، جس کا تعلق کسی ایک ملک کے باشندوں سے نہیں بلکہ دنیا میں رہنے والے تمام انسانوں کے حقوق سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ کہ رہبر کبیر حضرت امام خمینیؒ نے انقلاب اسلامی برپا کرتے ہوئے قرآن کریم و رسول اللہ صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کی آفاقی تعلیمات کو مدنظر رکھا یہی وجہ ہے کہ تمام تر پراپگینڈہ اور سازشوں کے باوجود یہ انقلاب و نظام آج تک قائم دائم ہے اور رہبر معظم سید علی خامنہ ای حفظ اللہ کی قیادت میں پہلے سے ذیادہ مضبوط اور مستحکم ہو رہا ہے انہوں نے مزید کہا تمام عالم اسلام کو نہ صرف اس انقلاب اسلامی کی حمایت جاری رکھنی چاہیے بلکہ اپنی سر زمینوں میں بھی طاغوت شکن اور الہی نظام کے نفاذ کے لیے کوشش کرنی چاہئیے۔
وحدت نیوز(پاراچنار) ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی صدر نے اپنے دورہ پارا چنار کے دوران شہادت امام موسی کاظم علیہ سلام کی مناسبت سے مجلس عزا سے خطاب کیا جس میں انہوں نے امام ہفتم کی سیرت اور ان کی سیاسی بصیرت و مجاہدانہ کردار پر گفتگو کی ان کا کہنا تھا کہ امام موسی کاظم علیہ سلام نے مشکل ترین حالات میں باطل اور ستمگاروں کے ظلم ستم کا سامنا کیا اور پیچیدہ ترین حالات میں بھی دین اسلام اور ھدایت کا پیغام اپنے چاہنے والوں تک پہنچایا یہ وہ عظیم کردار ہے جو آج کے جبر و استبداد کے دور میں ہماری رہنمائی کرتاھے۔
اپنے خطاب کے دوران محترمہ معصومہ نقوی نے ملک میں ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے کہا کہ یہ ہمارا سیاسی ، معاشرتی اور آئینی فریضہ ہے کہ اپنے ووٹ کا استعمال کر کے صالح اور محب وطن افراد کو اسمبلیوں تک پہنچائیں۔ ان شاء اللہ تمام مومنات 8 فروری کی تاریخ میں گھروں سے نکلیں اور ایم ڈبلیوایم نامزد امیدواروں کو خیمے کے نشان پرمہر لگا کر کامیاب بنائیں ۔ مجلس کے اختتام پر شھیدہ ڈاکٹر رقیہ کی والدہ سے ملاقات کی اور شھیدہ کی روح کو فاتحہ ھدیہ کیا۔
وحدت نیوز(چنیوٹ) مسجد حسینیہ رجوعہ سادات میں ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام ماہ رجب المرجب کی فیوض وبرکات کو سمیٹنے اور ماہ شعبان و رمضان کی آمد سے پہلے تیاری کے لئے تین روزہ اعتکاف کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں نماز'روزہ' تلاوت قرآن' درس عقائد و احکام کے ذریعے قرب خدا حاصل کرنے اور آئمہ و معصومین علیہ سلام کی تعلیمات سے شرکاء کے فہم کو جلا بخشنے کی کوشش کی گئی۔
اعتکاف کے تیسرے روز محترمہ شیریں زعیم نے ثانی زہرا جناب زینب کبری علیہ سلام کی شہادت کے سلسلے میں مجلس عزا سے خطاب کیا اور محترم زوار حسین (معلم جامعہ بعثت) نے شرکاء کو حالات حاظرہ سے آگاہ کیا اوراعتکاف میں بیٹھنے والی بچیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ معصومہ نقوی کی زیر سرپرستی الفاطمہ ہاوس لاہور میں تین روزہ اعتکاف رجبیہ کا انعقاد کیا گیا ایام بیض کی ان بابرکت ساعتوں کو سمیٹنے کے لیے ہر سال ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی جانب سے معنویت و روحانیت سے بھرپور اعتکاف کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں مومنات دعا و مناجات ، عبادات و تلاوت قرآن اور علمی دروس کے ذریعے اپنی باطنی اور فکری پاکیزگی کو جِلا بخشتی ہیں اعتکاف کے آخری دن اجتماعی طور پر عمل ام داود انجام دیا گیا اور تمام مومنات کو شہداء کے موضوع پرکتابیں ھدیہ کی گئیں۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) جناب جان حیدری مرکزی رہنمامجلس وحدت مسلمین اور صدر وومن ونگ ایم ڈبلیو ایم محترمہ حسینہ بتول نے علی پور میں خواتین کی میٹنگ کا اہتمام کیا اورصدر وومن ونگ NA 48 محترمہ سبین یونس کو خصوصی شرکت کی دعوت دی۔
محترمہ سبین یونس نےخواتین کو NA 48 کے امیدوار اور الیکشن کے حوالے سے تفصیلا آگاہی دی۔ اسکے علاوہُ پولنگ ایجنٹس کے لئے بھی خواتین کو موٹیویٹ کیا گیا اور کئی خواتین نے اپنے نام لکھوائے ۔
خواتین کے ساتھ مل کر ڈور ٹو ڈور کیمپین کا لائحہ عمل بھی بنایا گیا اسکے علاوہ میٹنگ میں میڈم سلمیٰ حیدری ، میڈم خدیجہ سمیت ایم ڈبلیو ایم اور پی ٹی آئی کی ذمہ دار خواتین نے شرکت کی۔انشاء اللہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر ہم مردوں کے شانے بشانہ سید محمدعلی بخاری کو ووٹ اور سپورٹ کے ذریعے کام کرینگے۔