مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے زیر اہتمام تحفظ عزاداری کانفرنس کا انعقاد

03 جون 2024

وحدت نیوز(راولپنڈی)ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی جانب سے مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی کی زیر صدارت خانہ فرہنگ ایران راولپنڈی میں تحفظ عزاداری کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں راولپنڈی اسلام آباد کی ذاکرات اور معلمات نے شرکت کی ۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کلچرل کونسل ثقافتی قونصلیٹ جمہوری اسلامی ایران جناب مجید مشکی صاحب نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کی قربانی کا مقصد لوگوں کو حیرت ، نادانی اور جہالت کی تاریکیوں سے نجات دینا تھا اگر ہم مکتب اہلبیت علیھم السلام میں اپنی جانب سے کسی چیز کی کمی بیشی کرتے ہیں تو بارگاہ الہی میں ہمارا مواخذہ ہوگا اور غلطی پر ہمیں سزا بھی بھگتنا ہوگی۔ منبر حسینی کی تمام تر محافل لوگوں کے ساتھ خدا کو جوڑنے کے لیے ہونی چاہییں انہوں نے مزید کہا ہمیں بہت خوشی ہوئ کہ ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ کی جانب سے منبر امام حسین علیہ السلام سے خطاب کرنے والوں کے لیے ایک بہترین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے اور ایسی کانفرنسز کا آغاز سال میں کئ بار ہونا چاہئے یہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

رکن نگران کونسل ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ و پرنسپل جامعہ بعثت مولانا حسن مہدی کاظمی اور شرکاء کے درمیان سوال و جواب کا سیشن ہوا جس میں آقا حسن مہدی کاظمی نے ذاکرات و عالمات کو ان کےسوالات کے حوالے سے بہترین رہنمائ فراہم کی ۔

ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ کی سیکرٹری تحفظ عزاداری محترمہ فہیمہ زینب نے اپنے خطاب میں کہا کہ آپ تمام اہل منبر کو یہاں جمع کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ہم مل کر اپنا تزکیہ نفس کریں اور اپنی ذمہ داری کو محسوس کریں جب تک ہم تزکیہ نفس نہیں کریں گے اپنی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش نہیں کریں گے منبر امام حسین علیہ السلام کا حق ادا نہیں کر سکتے۔

کانفرنس کے اختتام پر مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ سیدہ معصومہ نقوی نے خطاب میں کہا کہ آپ تمام بہنوں کی تہہ دل سے مشکور ہوں جو ہماری دعوت پر یہاں تشریف لائیں تحفظ عزاداری کانفرنس کا مقصد آپ تمام معززین کو چند نکات کی طرف متوجہ کروانا ہے جو اس نفسا نفسی اور ڈیجیٹل دور میں ہم بھولتے جا رہے ہیں آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ مغرب کی یونیورسٹیز میں بیداری کی لہر دوڑ رہی ہے طلباء و طالبات فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے اسرائیلی مظالم پر سراپا احتجاج ہیں دوسری جانب ہمارے جوان کا حال دیکھیں جن کے تعلیمی اداروں میں بے راہ روی اور فحاشی کو فروغ دیا جا رہا ہے یہ سب کیوں ہے ؟ اس لیے کہ ہم اپنے معاشرے میں پھیلنے والی برائیوں کو ختم کرنے کے لیے کوئی کردار پیش نہیں کر رہے یہ مجالس و عزاداری ہماری پہچان ہیں ، ہماری زندگی ہیں لیکن ان مجالس میں منبر حسینی سے جب تک دین کا پیغام نہیں پہنچایا جائے گا ،عزاداری کو با مقصد اور با ہدف نہیں بنایا جائے گا ہماری قوم تباہی کا شکار ہوتی رہے گی ۔آج ضرورت اس بات کی ہے کہ نوجوان نسل کو بیدار اور دیندار بنانے کے لیے ہم اپنی مجالس عزا و دیگر محافل میں وہ گفتگو کریں جس سے ہمارا خدا اور آئمہ معصومین علیھم السلام ہم سے راضی ہوں ۔کانفرنس کے اختتام پر سینئر رہنما ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ محترمہ نرگس سجاد نے شہداے اسلام کے بلندی درجات اور مظلومین فلسطین کے حق میں دعا کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree