وحدت نیوز(پاراچنار) خیبرپختونخواہ کے ضلع کرم کے علاقے پارہ چنار میں مسافر وین پر کالعدم تکفیری وہابی دہشت گردتنظیم لشکر جھنگوی کے حملے میں 40شیعہ مومنین شہید اور 32 زخمی ہوگئے۔ شہداء میں خواتین، بچے، بوڑھے اور جوان شامل ہیں، جبکہ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
تفصیلات کےمطابق پاراچنار سے پشاور جانے والے مسافر کانوائے پر اوچت(بگن)کے مقام پر کالعدم لشکر جھنگوی کے ملک دشمن تکفیری وہابی دہشت گردوں نے اندھادھند فائرنگ کرکے شیعہ مسافروں کو خاک وخون میں غلطاں کردیا۔
عینی شاہدین کے مطابق، حملہ آوروں نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے شیعہ کانوائے پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ کانوائے میں شامل گاڑیوں کو گھیرا گیا اور حملہ آوروں نے نہ صرف کانوائے کو نشانہ بنایا بلکہ مالِ غنیمت لوٹنے اور اس عمل کو جہاد قرار دینے کا اعلان بھی کیا۔
پارہ چنار کی مظلوم شیعہ برادری پہلے ہی فرقہ وارانہ دہشت گردی کے عذاب سے دوچار ہے۔ اس حملے نے ان کے خوف اور عدم تحفظ کو مزید گہرا کر دیا ہے۔ لشکر جھنگوی کے اس وحشیانہ اقدام نے علاقے میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔
اطلاعات کے مطابق شہداءو زخمیوں کو مقامی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے کہ جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہداء وزخمیوں کی فہرست بھی جاری کردی گئی ہے ، جس کے مطابق شہداءکی تعداد 40 تک پہنچ چکی ہے ۔