The Latest

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ہزارہ ٹاون کوئٹہ کی طرف سے شمولیتی پروگرام بلاک 3 میں برگزار ہوا، جہاں صدر شعبہ خواتین ہزارہ ٹاون کوئٹہ خانم معصومہ بیگ اور PB 40 کے نامزد امیدوار محترم سید عباس نےشرکاءسے خطاب کیا۔ اس شمولیتی پروگرام میں علاقہ خواتین نے MWM میں شمولیت کیساتھ ساتھ زمہ داریاں ادا کرنے کا بھی عہد کیا۔

وحدت نیوز(لاہور) ایم ڈبلیوایم وومن ونگ کے زیر اہتمام مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ محترمہ سیدہ معصومہ نقوی کی زیر صدارت سلمان فارسی آڈیٹوریم محمدی مسجد لاہور میں شاندار یوم مادر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں لاہور کی تمام تحصیل صدور سمیت خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

کانفرنس سے جید علمائے کرام جناب مولانا حسن رضا ہمدانی رہنما ایم ڈبلیو ایم پنجاب  ، جناب مولانا حسن مہدی کاظمی پرنسپل جامعہ بعثت  اور  عالمہ محترمہ  سیدہ معصومہ نقوی مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ نے خطاب کیا  ۔

تمام مقررین نے شان جناب سیدہ سلام اللہ علیھا کے ساتھ ساتھ ان کی سیرت و کردار پر بہترین انداز میں روشنی ڈالی اور  خاتون جنت کی پاکیزہ اور بے مثل شخصیت کو تمام خواتین کے لیے بہترین نمونہ عمل قرار دیا  مققرین نے حالات حاضرہ پر گفتگو کرتے ہوئے  حماسہ فلسطین  ، مظلومین کی حمایت و نصرت اور صیہونی طاقتوں کی شکست و رسوائی پر بھی بہترین تبصرہ پیش کیا ۔

 کانفرنس میں بچیوں نے صدائے انقلاب کے عنوان سے بہترین ٹیبلو پیش کیا کانفرنس کے اختتام پر جناب  شہزادی کونین ، خاتون جنت جناب سیدہ  فاطمۃ الزہراسلام اللہ علیھا کے مبارک نام کے احترام میں شرکاء میں موجود خواتین اور بچیوں میں جن کے نام فاطمہ یا زہرا تھے انہیں کتاب اور امام ضامن ھدیہ کیے گئے۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے مفسر قرآن ، عالم با عمل ، محسن ملت شیخ محسن علی نجفی کے انتقال پُر ملال پر ان کے خانوادہ ، شاگردان اور تمام چاہنے والوں کی خدمت میں تعزیت و  تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آقا محسن علی نجفی مرحوم کی تمام تر دینی خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں آپ ساری زندگی قرآن و اہلبیت کے ساتھ منسلک رہے اور تفسیر قرآن  کے ذریعے تشنگان علم کے لیے بہترین خدمات انجام دیں مختلف فلاحی و اجتماعی امور  اور ادارہ جات کی تشکیل میں پیش پیش رہے پروردگار سبحان  آپ کی خدمات کا بہترین اجر عطا فرمائے اور بروز محشر ابا عبداللہ الحسین علیہ سلام کے ساتھ محشور فرمائے۔  الہی آمین

وحدت نیوز(چنیوٹ)‎مرکزی صدرمجلس وحدت مسلمین وومن ونگ سیدہ معصومہ نقوی کی  جامعہ بعثت میں منعقدہ  بیس جمادی الثانی کے سالانہ جشن میں شرکت اور خطاب،ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے جامعہ بعثت  رجوعہ سادات میں منعقدہ بیس جمادی الثانی یوم ولادت حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیھا کے سالانہ عظیم الشان خواتین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جناب سیدہ  فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیھا کی سیرت میں ہمیں اپنے حق کے دفاع کے لیے ہر طرح کے ظلم و ستم کا مقابلہ کرنے کا درس ملتا ہے کہ جس طرح بی بی دو عالم اپنے حق سے ذرہ برابر پیچھے نہ ہٹیں اور آواز بلند کی ، آج ملت فلسطین بھی اپنی جاگیر پر غیروں کے تسلط کو ذرہ برابر برداشت نہیں کر رہی  

انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم اپنے حق کے دفاع کے لئے استقامت کے ساتھ کھڑی ھے اور اس حریت و سر بلندی کے راستے میں ہر قسم کی قربانی کے لئے تیار ہے، یہاں  تک کہ ایک دن حق کا غلبہ ہوگا اور باطل قوتیں پاش پاش ہوجائیں گی ۔  خطاب کے آخر میں نو سال کی بچیوں میں شعبہ خواتین کی جانب سے عبا ھدیہ کی گئی ۔



وحدت نیوز(اسلام آباد)وحدت یوتھ ونگ پاکستان راولپنڈی ڈویژن کے زیرِ اہتمام جامعہ امام الصادق جی نائن ٹو اسلام آباد میں فاطمی جوانوں کے لئے شب بیداری بعنوان "انتظار فرج" کا انعقاد کیا گیا جس میں راولپنڈی اسلام آباد کے جوان شریک تھے پہلی نشست کا آغاز بعد از نماز مغربین تعارفی نشست سے کیا گیا نشست سے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری وحدت یوتھ برادر یاور علی کاظمی نے خطاب کیا ۔

دوسری نشست سے مرکزی سیکرٹری تعلیم مجلس وحدت مسلمین پاکستان برادر عارف علی جانی نے حالات حاضرہ کے موضوع پر جوانوں سے خطاب کیا تیسری نشست سے مولانا شریف نفیس نے جوانوں کی معاشرے میں اہم زمہ داریوں کے موضوع پر گفتگو کی اور چوتھی نشست سے ڈاکٹر علامہ محمد اشفاق نے تفسیر قرآن کے موضوع پر جوانوں سے گفتگو کی۔

 بعد از نشست جوانوں کے لئے خصوصی ریفریشمنٹ کا اہتمام کیا گیا تھا پانچویں نشست سے ڈاکٹر علامہ محمد اشفاق نے گفتگو کی نشست کے بعد دعا و عزاداری کی سعادت مولانا شریف نفیس نے حاصل کی اس کے بعد شب بیداری میں شریک جوانوں نے نماز شب ادا کی اور  نماز فجر باجماعت ادا کرنے کے بعد ناشتہ کروایا گیا۔

وحدت نیوز(ملتان) وحدت یوتھ پاکستان ملتان ڈویژن کے زیراہتمام بانی پاکستان قائداعظم محمد علی کے یوم پیدائش کے موقع پر پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، قائد ڈے کے موقع پر بانی پاکستان کی سالگرہ کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا اور قائداعظم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اس موقع پر نائب صدر حسن عباس گھلو، ڈویژنل جنرل سیکرٹری تیمور حسن، ڈپٹی جنرل سیکرٹری جمشید عباس، سیکرٹری میڈیا احسن مہدی و دیگر شریک تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل نائب صدر کا کہنا تھا کہ بدقسمتی کے ساتھ آج بانی پاکستان کے فرمودات سے روگردانی کی جارہی ہے، ہم اس ملک کے باوفا بیٹے ہیں اور ہم بانی پاکستان کے فرمودات کی نفی کرنے والوں کا محاسبہ کریں گے، یہ ملک کسی معمولی قربانی سے وجود میں نہیں آیا بانی پاکستان اور شاعر مشرق ہمارے محسن ہیں لیکن موجودہ حکمرانوں کے حالیہ بیانات افسوسناک ہیں۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ  سےایم ڈبلیوایم وومن ونگ ہزارہ ٹاون کی اراکین نےوحدت ہاؤس ہزارہ ٹاؤن میں ملاقات کی اور اہم تنظیمی امور پر گفتگو کی۔

چیئرمین ایم ڈبلیوایم پاکستان علامہ راجہ ناصر عبا س جعفری نے وومن ونگ ہزارہ ٹاون کی اراکین کی کارکردگی کو سراہا اور تمام خواہران کی کامیابی کےلیے نیک خواہشات  کا بھی اظہار کیا۔

اس نشست  میں وائس چیئرمین ایم ڈبلیو ایم علامہ سید احمد اقبال رضوی ، مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی، صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی، جعفر علی جعفری اور سید ابراہیم آغا صدر ضلع ہزارہ ٹاون بھی موجودتھے۔

وحدت نیوز(کراچی)ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کے کاروان کریمہ اہلبیت نے اپنے تربیتی سفر کا آغاز کراچی سے کیا گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی مرکزی صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی قیادت میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کے اضلاع و تحصیل کی عہدیداران سمیت دیگر خواتین کا قافلہ ایران کے سفر پر گامزن ہے یہ کاروان اس وقت کراچی میں موکب امام حسین علیہ السلام میں مقیم ہے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی جانب سے اس کاروان کے لیے ہر قیام پر تربیتی و علمی دروس کا اہتمام کیا گیا ہے ۔

 موکب امام حسین علیہ سلام میں  تربیتی لیکچرز کا آغاز مولانا سید نقی ہاشمی کے درس سے ہوا  جنھوں نے حالات حاضرہ فلسطین اور اہل تشیع پر بہترین تبصرہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین پر انسانی دل رکھنے والی اقوام ہی سامنے آئیں ہیں ایسا میں پہلی بار  ہوا کہ دنیا مقاومت کے موضوع سے آگاہ ہوئی ہے۔ایم ڈبلیو ایم صوبہ سندھ کےصدر علامہ سید باقر عباس  زیدی نے زیارت کے موضوع پر خطاب کیاجس میں انہوں نے زیارت کی فضیلت اور اہمیت پر روشنی ڈالی ۔

پرنسپل جامعہ بعثت آقا مہدی کاظمی صاحب نے درس عقائد میں عقیدہ توحید کے موضوع پر گفتگو کی جس میں انہوں نے خدا کے وجود پہ روشنی ڈالی نیز مولائے کائنات کے فرمان من عرف نفسہ فقد عرف ربہ کی مثالوں کے ساتھ وضاحت کی آخر میں محترمہ معصومہ نقوی  مرکزی صدر مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین نے شناخت احکام اور احکام کی شرائط پر مفصل درس دیا۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین شعبہ یوتھ کے مرکزی صدر علامہ تصور مہدی نے ملتان میں کامیاب آزادی فلسطین مارچ کے اختتام پر مرزا وجاہت علی کو وحدت یوتھ پاکستان کا مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری نامزد کردیا ہے، مرزا وجاہت علی اس سے قبل مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ضلعی صدر، عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے صوبائی نائب صدر رہ چکے ہیں، ملتان میں اربعین واک کے بانیان میں سے ہیں، علاوہ ازیں ملتان اور جنوبی پنجاب میں یوتھ میں ایک خاص مقام رکھتے ہیں، مرزا وجاہت علی کی نامزدگی پر مرکزی اور صوبائی کارکنان نے اسے خوش آئند قراردیا ہے۔

وحدت نیوز(ملتان)وحدت یوتھ پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سجاد نقوی نے وفد کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صدر علامہ اقتدار نقوی سے ملاقات کی، اس موقع پر وحدت یوتھ ملتان کے سینیئر نائب صدر حسن عباس گھلو، جنرل سیکرٹری تیمور حیدر جبکہ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلیم صدیقی، صوبائی کابینہ کے رہنما حسنین انصاری، ضلعی صدر فخر نسیم صدیقی اور دیگر موجود تھے۔

 وحدت یوتھ کے وفد نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام منعقدہ 10دسمبر کو آزادی فلسطین مارچ کے انتظامات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی، واضح رہے کہ اسلام آباد، کراچی، لاہور، کوہاٹ کے بعد ملتان میں آزادی فلسطین مار چ منعقد ہورہا ہے، جس کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

مرکزی جنرل سیکرٹری وحدت یوتھ سجاد نقوی نے کہا کہ عالمی استعمار امریکہ و اسرائیل مسلسل فلسطینی مسلمانوں پر بمباری کررہا ہے، عالم اسلام اور بالخصوص او آئی سی کا کردار مجرمانہ ہے، پاکستانی قوم کل بھی مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ تھی اور آج بھی اُن کے ساتھ ہیں، حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں امریکی جہازوں کی سیکیورٹی کی بجائے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کا اعلان کریں۔

Page 7 of 121

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree