فلسطینی عوام کا صبر ، حوصلہ اور ان کےخدا پر یقین محکم نے تمام عالم انسانیت کو ورطہ حیرت میں ڈال رکھا ہے ، معصومہ نقوی

06 اپریل 2024

وحدت نیوز(لاہور) عالمی یوم القدس کے موقع پر سیدہ معصومہ نقوی مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم  وومن ونگ کا کہنا تھا کہ  روز قدس پورے عالم اسلام کا دن ہے ،قرآن کا دن ہے اسلامی حکومت اور اسلامی انقلاب کا دن ہے  اس سال کا یوم القدس اس لیے بھی اہم ترین ہے کہ غزہ میں حق و باطل کا میدان سجا ہوا ہے ، ایک طرف وقت کا یزید اسرائیل ہے جس کی درندگی ، سفاکیت اور اندوہناک مظالم کی انتہا ھے اور دوسری جانب فلسطینی عوام کا صبر ، حوصلہ اور ان کا خدا پر یقین محکم جس نے تمام عالم انسانیت کو ورطہ حیرت میں ڈال رکھا ہے غزہ کے معصوم ننھے بچوں کی شہادتوں نے  درد دل رکھنے والی انسانیت کو لرزا دیا ہے  ۔

سات ماہ سے جاری اس غیر مساوی جنگ میں فلسطینیوں کے گھر تباہ ، سکول تباہ ، ہسپتال اڑا دیے گئے بھوک و پیاس سے ننھے بچے شہید ہو رہے ہیں ، زخمیوں کے علاج کے لیے نہ ہسپتال ہے نہ ادویات ، موسم کی شدت ہے اور سر چھپانے کا ٹھکانہ نہیں ایسے مظالم ہیں کہ جن کا بیان ممکن نہیں ہم اپنے مسلمان بہن بھائیوں بچوں کے لیے جو لر سکتے ہیں وہ یہی ہے کہ مظلوم کی حمایت اور ظالم سے نفرت کا اظہار کریں ، اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں ، قضیہ فلسطین کو نہ بھولیں اور ہمیشہ اس پر بات کرتے رہیں لھذا اس سال یوم القدس کی ریلی میں اپنے بچوں کے ساتھ بھرپور شرکت کریں اور مظلومین فلسطین کی حمایت اور جنایت کار اسرائیل سے نفرت و بیزاری کا اظہار کر کے حق و باطل کے اس معرکے میں خود کو حق والوں کے ساتھ قرار دیں انہوں نے مزید کہا کہ  دشمن مذہب و مسلک اور قومی و لسانی تفرقے ایجاد کرکے اسلامی وحدت کو پارہ پارہ کررہا ہے اب بھی وقت ہے کہ مسلمان ملتیں اور حکمران  ہوش میں آئیں اور اسلامی بیداری و آگاہی سے کام لے کرفلسطینی مجاہدین کے ساتھ اپنی حمایت و نصرت اور  پشت پناہی کا اعلان کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree