The Latest
وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کا ہفتہ وار سلسلہ دروس صوبائی سیکرٹیریٹ لاہور میں جاری ہے اس سلسلے میں بروز اتوار علامہ سید حسن مہدی کاظمی صاحب نے درس اخلاق کے موضوع پر خطاب کیا ، اس موقع پر مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین سیدہ معصومہ نقوی نے لاہور کی تمام تحصیل صدور و نائب صدور کے ساتھ عید غدیر کے حوالے سے ایک میٹنگ کی جس میں طے پایا کہ جشن عید غدیر کے عنوان سے لاہور میں غدیری اجتماع منعقد کیا جائے گا جس میں خواتین کی ذیادہ سے ذیادہ شرکت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے ،
علاوہ ازیں اسی پروگرام میں نو سال کے سن کو پہنچنے والی بچیوں کے لیے جشن بندگی و عبادت کا بھی اہتمام کیا جاے گا اس پروگرام سے جید علماء خطاب کریں گے اور خصوصی خطاب ان شاءاللہ چئیرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجا ناصر عباس جعفری حفظ اللہ کا ہوگا ۔
تمام اراکین نے کامیاب پروگرام کے انعقاد کے لیے اپنی بھرپور کاوشوں کی یقین دہانی کروائی اس اجلاس میں مرکزی سیکرٹری تعلیم و تربیت محترمہ فرحانہ فصاحت اور مرکزی سیکرٹری عالمات و ذاکرات محترمہ عصمت بتول بھی موجود تھیں۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے بانی انقلاب داعی اتحاد بین المسلمین رہبر کبیر امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ کی چونتیسویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ امام راحل امام خمینی رح وہ تاریخ ساز شخصیت ہیں جنہوں نے دور حاضر کی حسینیت کو زندہ کیا تاریخ ہمیشہ باکردار لوگوں کو یاد رکھتی ہے۔امام خمینی نے اپنی قوم کی فکری آبیاری کی اور ان کے مردہ ضمیروں کو زندہ کیا،آج ایران عالم کفر کیخلاف ایک مضبوط طاقت بن کر اسلامی مقدسات کی حفاظت کے لئے کمر بستہ ہے ،یہ آیت اللہ خمینی کی تربیت کا مظہر ہے ۔
انہوں نے کہا کہ امام خمینی صرف ایک عالم نہیں بلکہ کردار ساز تھے انہوں نے مظلوم اور محروم طبقے کی آواز بن کر دنیا میں ان کے حقوق کے لیے آواز بلند کی آپ نے سالوں سال بہادری سے مقابلہ کرکے شہنشاہی نظام کا تختہ الٹایا جس کے بعد ایران میں اسلامی جمہوریہ کے عظیم اور مضبوط نظام کو قائم کردیا ان کا مزید کہنا تھا آج رہبر معظم سید علی خامنای دامت برکاتہ امام خمینی رح کے افکار کے ترجمان بن کر انقلاب اسلامی کی محافظت فرما رہے ہیں اور ان شاء اللہ تا ظہور امام زمان عج انقلاب اسلامی کی یہ روشنی تاریک دنیا کو منور کرتی رھے گی۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے 11 ذی القعدہ میلاد امام رضا علیہ سلام کی مناسبت سے لاھور کے علاقہ آخری منٹ امامبارگاہ قصر سکینہ میں خطاب کیا انہوں نے فضیلت امام رضا ع اور وظائف منتظران امام زمانہ عج پر گفتگو کی محفل کے اختتام پر نو منتخب تحصیل صدر محترمہ عندلیب علمدار اور ان کی کابینہ کی حلف برداری کی گئی۔ محترمہ عندلیب علمدار گزشتہ سالوں میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاھور کی فعال رکن رہی ہیں انہیں مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی کی جانب سے واھگہ ٹاؤن اور شالیمار ٹاؤن کے پانچ علاقوں کا صدر منتخب کیا گیا ۔
علاقہ آخری منٹ ، دروغہ والا ، سلامت پورہ ، مومن پورہ ،مناواں جلو موڑ سے واھگہ بارڈر تک اور شالیمار ٹاؤن کے پانچ علاقہ جات جس میں فیض باغ ، سوامی نگر ، انگوری اسکیم ، رام گڑھ اور لال پل شامل ہیں محترمہ عندلیب علمدار بطور تحصیل صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے اپنے فرائض انجام دیں گی اور یونٹ سازی کے عمل کو آگے بڑھائیں گی اس موقع پر مرکزی رہنما محترمہ فرحانہ فصاحت اور محترمہ عصمت بتول بھی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی کے ہمراہ موجود تھیں۔
وحدت نیوز(لاہور)سلطان عرب و عجم ، شہنشاہ طوس ، غریب الغرباء ، معین الضعفاء امام رووف امام علی ابن موسی الرضا علیہ سلام کے میلاد مسعود کے موقع پر مرکزی صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین سیدہ معصومہ نقوی نے تمام عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امام رضا علیہ السلام نے اسلام کے سب سے زیادہ باعزت وبلند گھرانہ میں پرورش پائی ،کیونکہ یہ گھر وحی کا مرکز ہے یہ امام موسیٰ بن جعفر ؑ کا بیت الشرف ہے جو تقویٰ اور ورع و پرہیزگاری میں بے مثال ہے اسی بلند وبالا بیت الشرف میں امام رضا ؑ نے پرورش پائی اور اپنے پدر بزرگوار اور خاندان کے آداب سے آراستہ ہوئےامام رضا ؑ بلند و بالا اخلاق اور آداب رفیعہ سے آراستہ تھے اور آپ کی سب سے بہترین عادت یہ تھی کہ جب آپ دسترخوان پر بیٹھتے تھے تو اپنے غلاموں یہاں تک کہ اصطبل کے رکھوالوں اور نگہبانوں تک کو بھی اسی دستر خوان پر بٹھاتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ امام ہشتم اپنے جد بزرگوار حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تمام تر اوصاف و کمالات کا مجموعہ تھے آپ کے بلند و بالا مقام کے ایک پہلو کو جاننے کے لیے یہی کافی ہے کہ خاتم النبین ص سے لے کر آئمہ معصومین علیھم سلام نے آپ کی زیارت کی تاکید اور اسکے اجر و ثواب کا ذکر کیا ہے ان کا کہنا تھا بارگاہ ملکوتی آقا و مولا امام رضا علیہ سلام میں آج بھی دنیا سے نا امید ، غموں سے نڈھال ، شکستہ دل افراد اپنے قلب و روح کی تسکین اور شفا پاتے ہیں آپ کے لطف و عنایات اور مہربان وجود کو ہر زائر محسوس کرتا ہے کیونکہ آپ اپنے ہر زائر پر نظر رکھتے ہیں اور انہیں فیضیاب کرتے ہیں خدا سے دعا ہے کہ تمام محبان اہلبیت کو حرم امام رضا ع کا زائر بننے کی سعادت عطا فرمائے۔ آمین
وحدت نیوز(لاڑکانہ) وحدت یوتھ ونگ لاڑکانہ ڈویژن کے صدر منصب علی کربلائی نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا کہ احسن باکسر نامی شخص نے حجت خدا نواسہ رسول ﷺ فرزند زہرا س حضرت امام مہدی عج کی شان اقدس میں گستاخی کی ہے، جو ناقابل برداشت ہے۔حجت خدا ج نواسہ رسول ﷺ حضرت امام مہدی عج کے شان میں گستاخی کرنے والے ملعون احسن باکسر کو سرعام پھانسی دی جائے۔امام وقت کے شان میں استعمال کی گئی گھٹیا زبان پر ملت جعفریہ پاکستان کی دل آزاری ہوئی ہے ادارے کارروائی کریں، ملعون احسن باکسر کو گرفتار کرکے سزائے موت دیں۔
تفصیلات کے مطابق وحدت یوتھ ونگ ڈویژن لاڑکانہ کے صدر منصب علی کربلائی نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ لاہور سے ملعون احسن باکسر نامی شخص نے حجت خدا ج نواسہ رسول ﷺ فرزند زہرا س حضرت امام مہدی عج گستاخی کرکے ملت جعفریہ پاکستان کی دل آزاری کی ملعون احسن باکسر کی جانب سے فرزند زہرا س کے شان اقدس میں استعمال کی گئی گھٹیا زبان پر ملت جعفریہ پاکستان نے دکھ و غم کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملعون احسن باکسر نامی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا تو ملک بھر میں عزادار روڈوں رستوں پر نکلیں گے ہم جان تو دے سکتے ہیں لیکن حجت خدا ج نواسہ رسول ﷺ فرزند زہرا س کے شان اقدس میں ایک لفظ برداشت نہیں کرسکتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان لاہور کے وکلاء و علماء کو بھی سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے فوراً ملعون کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی اور گرفتار کروانے کے لئے کوشاں ہیں۔
وحدت نیوز(پاکپتن)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے پاکپتن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے صدر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین پاکپتن محترمہ اقراء نقوی سے ملاقات کی۔
اس موقع پر محترمہ اقرا نقوی کے زیر سرپرستی چلنے والے قرآن سینٹر میں بچیوں سے خطاب کرتے ہوئے سیرت حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیھا اور دھہ کرامت کی مناسبت سے گفتگو کی اور اختتام پر بچوں کے ساتھ یادگار تصویر بنوائی۔
وحدت نیوز (ٹنڈوآدم) وحدت یوتھ ونگ پاکستان نواب شاہ ڈویژن کی تحصیل ٹنڈو آدم کی تنظیم نو کی گئی،سید عابد علی شاہ تحصیل صدر منتخب۔
نواب شاہ ڈویژن کے صدر اشفاق حسین حسینی نے ضلع سانگهڑ کا تنظیمی دورہ کیا، تحصیل ٹنڈو آدم کی تنظیم نو بھی کی۔
اشفاق حسین حسینی نے کہا کہ نواب شاہ ڈویژن تمام اضلاع کے تحصیل میں وحدت سیٹ اپ آخری مراحلہ میں داخل ہوچکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وحدت یوتھ ونگ ڈویژن نواب شاہ کے صدر اشفاق حسین حسینی نے ضلع سانگهڑ کا تنظیمی دورہ کیا اور تنظیمی نو کی جس میں اکثریت رائے سے سید عابد شاہ کو تحصیل ٹنڈو آدم کے لیے وحدت یوتھ ونگ کا صدر منتخب کیا گیا۔
عہدے کا حلف ڈویژن نواب شاہ کے صدر اشفاق حسین حسینی نے لیا اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین ضلع سانگهڑ کے صدر سید اسحاق علی شاہ نے بھی شرکت کی۔
وحدت نیوز(لاڑکانہ) وحدت یوتھ ونگ پاکستان کا محبانِ وطن اجلاس 10/11 جون کو اسلام آباد میں منعقد ہورہا ہے ڈویژن لاڑکانہ سے تمام تحصیل عہدیداران شرکت کریں گے۔
تھوڑے عرصے میں مرکزی کواڈینیٹر برادر تصور علی مھدی نے ملک بھر میں آرگنائزر مقرر کردیئے، چاروں صوبوں کی ڈویژنل میں یوتھ کا سیٹپ بن گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وحدت یوتھ ونگ ڈویژن لاڑکانہ کے صدر منصب علی کربلائی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 10/11 جون 2023 کو اسلام آباد میں محبانِ وطن جنرل یوتھ کونسل اجلاس منعقد ہورہا ہے جس میں ڈویژن لاڑکانہ کے تمام تحصیل کے صدور شرکت کریں گے۔
انہوں نے مرکزی کوآڈینیٹر برادر تصور علی مھدی کے کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ تھوڑے عرصے پورے ملک کے اندر وحدت یوتھ کا مظبوط سیٹ اپ بنا دیا ہے اور مرکزی اجلاس کے بعد پورے ملک میں یوتھ ونگ میں ممبر سازی کا آغاز ہوگا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) وحدت یوتھ پاکستان کا جنرل یوتھ اجلاس محبانِ وطن کے عنوان سے اسلام آباد میں 10/11 جون 2023 کو منعقد ہورہا ہے اس سلسلے میں وحدت یوتھ ونگ پاکستان کے مرکزی کواڈینیٹر برادر تصور علی مھدی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ وحدت یوتھ پاکستان کا جنرل یوتھ کونسل اجلاس جامع الصادق جی نائن ٹو اسلام آباد میں ہورہا ہے جس میں ملک بھر سے کثیر تعداد میں نوجوان شرکت کریں گے اس نے کہا کہ ہم اس مملکت خداداد پاکستان سے اپنی جان سے بھی زیادہ محبت کرتے ہیں یہ پاکستان ہم نے بنایا تھا ہم بچائیں گے۔
مزید کہا کہ جنرل یوتھ کونسل اجلاس کا عنوان محبانِ وطن، رکھا ہے ہم پاکستان کے دشمنوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں ہم فرزندان حسینی پیروان شہید قائد ابھی اس سرزمین پاکستان پر موجود ہے پاکستان کی سالمیت پر حملہ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے، مرکزی محبانِ وطن جنرل یوتھ کونسل اجلاس سے خصوصی خطاب سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ سمیت دیگر جید علماء کرام کریں گے۔
وحدت نیوز(لاہور) ولادت با سعادت جناب فاطمہ معصومہ قم سلام اللہ علیہا کے پر مسرت موقع پر ھدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ سلام اللہ علیہا کی ولادت با سعادت کے دن بیٹی کے دن سے منسوب کیا جاتا ہے بے شک آپ سلام اللہ علیہاسرزمین قم آپ کے وجود بابرکت ہی کی وجہ سے مقدس ٹہری دنیا کے ہر گوشے علماء ، مشائخ اور مجتہدین قم میں آباد ہوئے اور یہ شہر دنیا کا بہترین علمی و دینی مرکز قرار پایا یہ جناب معصومہ قم سلام اللہ علیہا کی ہستی کا نور ہے کہ قم المقدس سے تاریخ کے بہترین اور جید ترین علماء نے کسب فیض کیا اور دنیا کو علوم آل محمد سے روشناس کروایا ان کا مزید کہنا تھا حضرت معصومہ قم کی شان و منزلت بیان کرنا عام انسان کے بس کی بات نہیں آپ سلام اللہ علیہا کے فضائل آئمہ معصومین علیھم سلام کے لبہائے اطہر سے جاری ہوئے جن میں آپ کے روضہ کی زیارت کے حوالے سے خصوصی تاکید اور بےشمار فضائل بیان کیے گئے ہیں اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ہم سب کو اس با عظمت بی بی کی زیارت اور ان کی سیرت پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین