وحدت یوتھ ونگ لاڑکانہ ڈویژن کے زیر اہتمام عظیم الشان شہدائے کربلا و شہید حسینی کانفرنس ،مرکزی قائدین کا خطاب

13 اگست 2023

وحدت نیوز (لاڑکانہ) وحدت یوتھ ونگ لاڑکانہ ڈویژن کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ کونسل ھال جیکب آباد میں عظیم الشان شہدائے کربلا و شہید حسینی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تعلیم عارف الجانی، مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی، مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ کے مرکزی صدر ملک اقرار حسین علوی، یوتھ ونگ کے مرکزی صدر علامہ تصور علی مھدی نے خطاب کا۔

کانفرنس میں لاڑکانہ ڈویژن کے مختلف اضلاع سے سیاسی سماجی وکلاء سمیت مذہبی ذمہ داران نے شرکت کی، کانفرنس میں ڈویژن لاڑکانہ کے مختلف اضلاع و تحصیلوں سے جوانان بھی کثیر تعداد میں شریک ہوئے، مرکزی قائدین کو سندھ کی ثقافت اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔

مقررین نےسیرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا پر تفصیلی روشنی ڈالی اور عصر حاضر میں امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز اور مشکلات سے نبرد آزما ہونے کیلئے اسوہ شبیریؑ کو نمونہ عمل قرار دیا۔

دوسری جانب مقررین نے شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی مجاہدانہ اور قائدنہ خدمات کو حاضرین کے سامنے بیان کیا اور کہا کہ شہید قائد پاکستان کی سرزمین پر فکر حسینیؑ کے مبلغ اور علمبردار ہونے کے ساتھ ساتھ  امام خمینی کے سچے پیروتھے جنہوں نے عالمی استعمار کو بےنقاب کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree