The Latest
وحدت نیوز(جیکب آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی سے وحدت یوتھ ونگ پاکستان لاڑکانہ ڈویژن کے صدر منصب علی کربلائی نے مدرسہ خاتم النبیین جیکب آباد میں وفد کے ہمراہ ملاقات کی، اس موقع پر غلام مقصود علی ڈومکی کو وحدت یوتھ ونگ ڈویژن سیٹ اپ کے بارے میں معلومات سے آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہوئی ہے کہ ڈویژن لاڑکانہ میں وحدت یوتھ ونگ کا سیٹ اپ بنایا گیا ہے، مزید کہا کہ نوجوان ملت کا سرمایہ ہیں ہم آپ نوجوانوں کو کسی بھی موڑ پر اکیلا نہیں چھوڑیں گے، ہم ہر موڑ پر آپ کے ساتھ ہیں، مجھے خوشی ہوئی ہے کہ ڈویژن سطح پر وحدت یوتھ ونگ کا سیٹ اپ مضبوط بنانے کے لئے آپ کردار ادا کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم ملک گیر مذہبی و سیاسی جماعت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے جانثار ہیں، وحدت یوتھ ونگ پاکستان کا سیٹ اپ ملک بھر میں وسیع کیا جائے گا۔
وحدت نیوز(لاہور)منجی عالم بشریت حضرت بقیتہ اللہ کی ولادت با سعادت اور نیمہ شعبان کے پر مسرت موقع پر سینئر رہنما مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین سیدہ زہرا نقوی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی کا کرم اور احسان ہے کہ اس نے ایک بار پھر ہمیں اس مبارک شب کی برکتوں اور رحمتوں کو اپنے دامن میں سمیٹنا نصیب کیا نیمہ شعبان راز الہی سے بھرپور رات ہے پس جس نے اس شب کی عظمت کو درک کرتے ہوئے ذیادہ سے ذیادہ بندگی و عبادت خدا میں صرف کیا سعادت مندی و خوش بختی اس کا مقدر ٹہرے گی۔
انہوں نے کہا کہ انسانیت اس وقت آزمائشوں بلاوں اور مصیبتوں کے دور سے گزر رہی ہے ایسے میں انسان مایوسی و نا امیدی کے اندھے کنوئیں میں جا گرتا ہے جہاں اندھیرے اور تاریکی کا بسیرا ہے لیکن لاکھ شکر اس ذات الہی کا ہم اس مکتب کے پیروکار ہیں جہاں جب ظلم بڑھتا جاتا ہے تو امید کا دیا روشن تر ہوتا جاتا ہے یہ امید ظہور امام مھدی عج کی امید ہے جو ہمیں ہر طرح کی مایوسی و تاریکی سے بچاے ہوئے۔
انہوں نے مزید کہا عالم بشریت کو یہ جان لینا چاہیئے کہ ان کا نجات دہندہ رسول اسلام (ص) کے فرزندوں میں سے ایک فرزند، حضرت مہدی عجل الله تعالیٰ فرجه الشریف ہیں دنیا والوں کو معلوم ہونا چاہیئے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے بشریت کی نجات کیلئے ایک مصلح ظہور کرے گا، لہٰذا دنیا والوں کو انتظار اور ظہور کے مسئلے سے آگاہ ہونا چاہیئے اور منتظران امام زمن عج کو غیبت میں اپنے فرائض اور ذمہ داریوں سے غافل نہیں ہونا چاہیئے۔
وحدت نیوز(لاہور)نیمہ شعبان و ولادت با سعادت یوسف زہرا ، فرزند حیدر ، جانشین پیمبر ، حجت آخر حضرت امام مھدی علیہ سلام کے پر مسرت موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے مرکزی صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین سیدہ معصومہ نقوی نے کہا کہ شب پندرہ شعبان عبادت و مناجات الہی کی شب ہے رب کریم آج کی شب اپنے بندوں پر بہت مہربان ہوتا ہے یہ مبارک رات گناہوں کی مغفرت ، رزق میں فراوانی ،حاجات کی قبولیت اور معرفت خدا کے حصول کا بہترین وسیلہ ہے۔
انہوں نے کہا ہماری تمام تر مشکلات اور اس پر آشوب زمانے میں امن و نجات کا ذریعہ فقط ظہور امام مھدی عج ہے لھذا آج کی شب خدا کے حضور گڑگڑا کر اپنے آقا و مولا کے ظہور میں تعجیل کی دعا مانگی جائے ، پوری کائنات رسول خدا صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آخری جانشین کے انتظار میں ہے ہر با شعور اور گہری فکر رکھنے والا فرد چاہے اس کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو کہیں نہ کہیں ایک نجات دہندہ کا منتظر ہے یہ شیعیان حیدر کرار کی خوش نصیبی کے ہم اس منجی بشریت کی پہچان و معرفت رکھنے والے ان کی ولایت و مودت کا اقرار کرنے والے اور ان کے ظہور کے منتظرین ہیں ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ملت تشیع اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرتے ہوئے امام مھدی عج کے ظہور کی زمینہ سازی کرے ،مائیں اپنے بچوں کی تربیت اس نہج پر کریں کہ وہ امام عصر عج کے ظہور کے لیے آمادہ ہوں ہر پیر و جوان مرد و خواتین امام عج کے ظہور کے لیے معاشرے میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ جب اس عظیم جانشین الہی کا ظہور ہو تو ہمارا شمار بھی ان کی سپاہ میں ہوسکے۔
وحدت نیوز(لاہور)عاشق امام خمینی ، سفیر انقلاب ، بانی آئ ایس او پاکستان شہید ڈاکٹر محمد نقوی کی 28ویں برسی کے موقع پر دختر شہید محمد علی نقوی و رہنما ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ سیدہ زہرا نقوی نے اپنے پیغام میں کہا شہید ڈاکٹر، بت شکن زمان حضرت امام خمینی رح کے سچے اور عملی جاں نثار تھے۔ وہ ایسے پاکستانی تھے جنہوں نے اپنے عمل سے انقلاب اسلامی اور نظریہ ولایت فقیہ سے اپنے اخلاص کو دوسروں پر ثابت کیا۔ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی کی ذات سے ان کے عشق اور محبت کیلئے ان کی زندگی بے شمار مثالوں سے بھری پڑی ہے مکتب امام خمینی کے اس جانثار سپاہی نے وطن عزیز میں ملت تشیع کے جوانوں میں بھی تحرک و بیداری کی روح پھونکی ، استکبار و استعمار کے خلاف کلمہ حق بلند کرنا سکھایا اور ہر ظالم و جابر قوت کے سامنے ڈٹ جانا سکھایا۔
ان کا کہنا تھا کہ بابا کی شہادت سے صرف ان کی اولاد نہیں بلکہ پوری ملت یتیم ہوگئ شہید ایک مسیحا ،ہمدرد ، مونس و غمخوار اور نا امیدی و یاس میں امید کا چراغ جلانے والے تھے آپ کی شخصیت مسیحائ کا کام کرتی تھی آپ کی بلند اخلاقی صفات اور اعلی ظرفی نے نوجوانوں کو آپکا گرویدہ بنا رکھا تھا ان کا کہنا تھا ہمیں شہید کے افکار و نظریات کو زندہ رکھنا اور اس پر عمل پیرا ہونا ہے یہ انکے پاکیزہ لہو کا ہم پر قرض ہے اگر ہم اپنے شہدا کے بتاے ہوئے رستوں مقاومت و جدوجہد مسلسل کو فراموش کر دیں اور صرف اپنی ذاتی زندگیوں تک محدود ہوجائیں تو یقینا یہ بہت بڑی خیانت ہوگی جو ہم شہدا کے لہو سے کریں گے آج شہید کی برسی کے موقع پر خداوند عالم سے دعاگو ہیں کہ ہمیں شہدا کی طرح استقامت و مقاومت کے رستے پر چلتے رہنے کی توفیق عطا فرماے۔ آمین
وحدت نیوز(لاہور) 7 مارچ برسی سفیر انقلاب شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے موقع پر مرکزی صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین محترمہ معصومہ نقوی نے شہید کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اتنے برس گزرنے کے باوجود آج بھی شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی شہادت سے پیدا ہونے والا خلا پر نہیں ہو سکا شہید نے نوجوانوں کو با مقصد اور با ہدف زندگی کی طرف راغب کیا ان کی صلاحیتوں کو نکھارا ، ان کی اخلاقی و نظریاتی تربیت کی اور ان کی زندگیوں میں گناہ سے دوری اور آئمہ اہلبیت کے قرب کو اجاگر کیا ان کا کہنا تھا شہید نقوی امام خمینی علیہ رحمتہ کے حقیقی پیروکار اور ان کے افکار کے ترجمان تھے ۔آج ان کی برسی کے موقع پر شہید کے افکار پر عمل ہی ہماری طرف سے شہید کو سب سے بڑا تحفہ ہوگا اللہ شہید ڈاکٹر نقوی اور تمام شہدائے ملت جعفریہ کے درجات متعالی فرمائے اور ہم سب کو شہید کے راستے پر چلنے کی توفیق دے۔
وحدت نیوز(ملتان)سید رونق عباس بخاری کو وحدت یوتھ مجلس وحدت مسلمین ملتان ڈویژن کا صدر منتخب کردیا گیا، رونق عباس بخاری امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن کے سابق جنرل سیکرٹری کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔
مجلس علماء شیعہ جنوبی پنجاب کے صدر، پرنسپل جامعہ شہید مطہری ملتان، ممبر متحدہ علماء بورڈ پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی، مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ضلعی صدر علامہ وسیم عباس معصومی، جنرل سیکرٹری سردار عون رضا انجم گوپانگ، ممبر ڈویژنل امن کمیٹی ملتان انجینئر سخاوت علی سیال اور دیگر نے اپنے تہنیتی پیغامات میں رونق عباس بخاری کو اپنی حمایت کا یقین بھی دلایا۔
واضح رہے کہ رونق عباس بخاری اس سے قبل امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن میں مختلف ذمہ داریوں پر کام کرچکے ہیں۔
وحدت نیوز(لاڑکانہ) وحدت یوتھ ونگ پاکستان لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس صدر منصب علی کربلائی کی زیر صدارت مدرسہ امام جعفر صادق علیہ السلام میں منعقد ہوا، اس موقع پر ڈویژنل صدر منصب علی کربلائی نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مل کر ڈویژن لاڑکانہ میں بھرپور اور وسیع پیمانے پر وحدت یوتھ ونگ میں ممبر سازی کا آغاز کریں گے اور پورے ڈویژن میں نیٹ ورک کو وسیع بنایا جائے گا، جبکہ پہلے مرحلے میں کابینہ کا اعلان کیا گیا جس میں نائب صدر، سيد عمران شاہ، جنرل سیکرٹری مستنصر مہدی ابڑو، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ندیم علی ڈومکی،فنانس سیکرٹری غلام رضا، میڈیا سیکرٹری ذاکر شاہ کو نامزد کیا گیا اور عہدیداروں سے حلف لیا گیا۔
وحدت نیوز(پشاور)جشن ولادت با سعادت شہزادہ علی اکبر علیہ سلام کے موقع پر پشاور سٹی میں جشن سعید کا انعقاد ہوا جس میں مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ سیدہ معصومہ نقوی نے انقلابی جوان اور ظہور امام زمانہ عج کی زمینہ سازی کے موضوع پر خواتین اور نوجوان بچیوں سے خطاب کیا جشن کے اختتام پر جناب علی اکبر ع کی ولادت کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا اور ننھے بچوں میں تقسیم کیا گیا ۔
وحدت نیوز(کراچی)المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن (شعبہ فلاح وبہبود)مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر اور حسنین میڈیکل سینٹر کے باہمی اشتراک سے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد گلشن وقار جوگی موڑ بن قاسم ملیر میں کیا گیا جس میں مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹرز نے 500 سے زائد مقامی اور سندھ کے مختلف اضلاع سے سیلاب سے متاثر ہوکر نقل مکانی کرنے والے مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور انہیں ادویات فراہم کیں۔
اس موقع پر لیڈی ڈاکٹر تسلیم لاڑک ،ڈاکٹر ایاز علی شیخ ،ڈاکٹر نذیر احمد آ رائیں ،ڈاکٹر ھدایت اللہ بھٹو ،ڈاکٹر آ صف علی ،ڈاکٹر حسنین حیدر ساجدی، ڈاکٹر ایس ایم راٹھور سمیت دیگر ڈاکٹرز مریضوں کی خدمت کیلئے موجود تھے۔
مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے نائب صدر علامہ نشان حیدر ساجدی، ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے صدر سید احسن عباس رضوی، نائب صدر مولانا بلاول فائزی، ڈپٹی جنرل سیکریٹری ثمر سعید رضوی ، جعفرطیاریونٹ کے نائب صدر کاظم نقوی ،مولانا مزمل حسین سمیت دیگر نے میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔
وحدت نیوز(لاہور) مرکزی صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین سیدہ معصومہ نقوی نے قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس کی گرفتاری دینے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج روز ولادت باسعادت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر قائد وحدت نے امام حسین ع کے سچے پیروکار ھونے کا ثبوت دیتے ھوے قوم و ملت پاکستان کی آزادی ، آئین پاکستان کی بالا دستی ، پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری ، لاپتہ اسیران کی رہائئ کی خاطر پاکستان کو مسلکی پاکستان بنانے کے خلاف اور امریکی کٹھ پتلیوں کی امپورٹڈ حکومت کے خلاف احتجاجاً گرفتاری پیش کر کے ، ملت تشیع پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ھے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم بحثیت اس قوم و ملت کی ماووں اور بہنوں کے اپنے قائد وحدت کے اس بروقت اور حکیمانہ اقدام کی ، نہ صرف بھر پور حمایت کرتی ھیں بلکہ امام زمانہ علیہ السلام کے حضور یہ عہد کرتی ھیں کہ اس حسینی اقدام کے بعد ہم بھی زینبی کردار ادا کرنے کے لئے بھر پور آمادہ اور تیار ھیں ۔ میں اپنی تمام پاکستانی خواتین کو دعوت دیتی ھوں کہ آئیں اس ظلم کے خلاف تحریک میں پاکستان کے دشمنوں کے خلاف جو حکومت پر قابض ہو کر نہ صرف پاکستان کو شدید ترین نقصان پہنچانا چاہتے ھیں بلکہ ملت پاکستان کو بھی بیرونی طاقتوں کا غلام بنانا چاہتے ہیں ، ہمارے ساتھ شامل ھوں ، اور ملکی ڈاکوؤں اور لٹیروں کو یہ پیغام دیں کہ ہماری پاک سرزمین پاکستان کی مائیں اور بہنیں اور بیٹیاں جلد ہی تمہیں گریبانوں سے پکڑ کر جیلوں کی کوٹھریوں میں روانہ کرنے آرھی ہیں
عزیزان اس دوران جب تک ھمارے قائد وحدت کی طرف سے نئے لائحہ عمل کا اعلان نہیں ہوتا ، میں اپنی تمام ماووں ، بہنوں اور بیٹیوں کو یہ پیغام دینا چاہتی ھوں کہ اس وقت ہماری فوری ذمہ داری یہ بنتی ھے کہ موجودہ امپورٹڈ حکومت کے ظالمانہ اور غیر آئینی اقدامات کو زیادہ سے زیادہ نشر کریں ، اگر آپ کے گھر کے مرد حضرات ابھی بھی کسی شک و شبہ کا شکار ھیں تو ان کو اپنی قاطعیت سے میدان عمل میں ھونے اور اپنا کردار ادا کرنے کے لئے تیار کریں ۔ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ بیدار کرنے کے لئے اور حکومت کے جھوٹے پروپگنڈے کو ناکام بنانے کے لئے روشنگری اور بصیرت افزائی کے لئے سوشل میڈیا کے ذریعے ، ان لٹیروں کو بے نقاب کیجیے ، اور ضرورت پڑنے پر تیار رھیں کہ اگر ھمیں میدان میں کودنا پڑے تو پھر مملکت خداداد پاکستان اور آئندہ آنے والی نسلوں کی خوشحالی اور ترقی کی خاطر کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نھیں کریں گیں ۔