The Latest

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی سینیئر رہنما سیدہ زہرا نقوی نے شہادت امام موسی کاظم علیہ سلام کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ معاشرے کے محتاجوں اور ظلم و ستم کا شکار ہونے والے افراد کی مدد کرنا ائمہ اطہار علیہم السلام کے اصولوں میں سے تھا اور اگر امام کاظم علیہ السلام کی زندگی پر سرسری نگاہ ڈالی جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ آپ ان کی مادی، اخلاقی اور روحانی مدد فرمایا کرتے تھے اور اپنے دوستوں، جاننے والوں اور قرابتداروں کے احوال سے آگاہ رہنے کے لیے کوشاں رہتے تھے اور ان سے ملنے اور ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش فرمایا کرتے تھے تا کہ ان کے حالات سے پوری طرح آگاہ رہیں اور حتی الامکان ان کے معاشی مسائل حل کریں امام علیہ السلام ہر موقع و مناسبت سے مسلمانوں کو مدد پہنچانے کی کوشش کرتے تھے اور عباسی سلطنت کے دور میں آپ علیہ سلام  کی اہم ترین سفارش مؤمنین اور مظلومین کی مدد کرنا تھی کیونکہ یہ چیز گناہوں کا کفارہ ہے ۔

انہوں نے کہا رسول اسلام صل اللہ علیہ وآلہ وسلم انسانیت کریمہ کے لئے بلند اخلاق پر فائز تھے ،اور آپ کے بعد آپ کے ائمہ ٔ ہدیٰ نے معالم اخلاق اور محاسن اعمال کی تاسیس میں بلند کردار ادا کیا اُنھوں نے اپنے اصحاب کیلئے بہترین نقوش چھوڑے امام موسی کاظم علیہ سلام بھی ان بہترین صفات کی طرف ہمیشہ متوجہ رہے اور اپنے اصحاب کو ان بہترین صفات کے زیور سے آراستہ کیا تاکہ وہ معاشرہ کے لئے بہترین ہادی و پیشوا قرار پائیں۔

وحدت نیوز(اٹک)محترمہ فرح دیبا ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین ضلع اٹک کی صدر نامزد مرکزی صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے دورہ ضلع اٹک کے دوران ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین اٹک کی ضلعی کابینہ سے ملاقات کی، اس موقع پر نئی تنظیمی پالیسیز کے تحت محترمہ فرح دیبا کو ضلع اٹک کا صدر جبکہ محترمہ قرات العین کو نائب صدر منتخب کیا گیا۔

 اس موقع پر ضلعی کابینہ نے اپنی سالانہ رپورٹ پیش کی ،محترمہ معصومہ نقوی نے تمام اراکین کے فعال کردار کو سراہا اور آئندہ کے لیے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے چالیس فلاحی کاموں پر مشتمل شیڈول ایک سال کے لیے خواہران کے حوالے کیا جن پر کام کرتے ہوئے کوشش کی جاے گی کہ ضلع اٹک میں بہترین انداز میں فلاح و بہبود کے امور انجام دیے جائیں۔

وحدت نیوز(اٹک) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع اٹک کی جانب سے ننھی بچیوں کے لیے جشن بندگی و عبادت کی خوبصورت محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں محترمہ سیدہ معصومہ نقوی مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین نے خصوصی دعوت پر شرکت کی اور جشن سے خطاب کیا ۔

سیدہ معصومہ نقوی نے کہا کہ ننھی بچیوں کو دین و شریعت سے آگاہی دینے کے لیے اس طرح کے جشن اور محافل کا انعقاد انہیں دین سے قریب اور شرعی احکامات پر عمل پیرا ہونے کے لیے جوش اور جزبہ دلاتا ہے بچیوں کو ایسے خوبصورت انداز میں ان پر واجب ہونے والے احکامات اور ان کا عظیم اجر اور خدا کی بندگی و عبادت کو بہترین انداز میں بیان کیا جائے تاکہ انہیں دین کی جانب رغبت و تشویق ہو۔

 ان کا کہنا تھا کہ تمام اضلاع  اپنے اپنے علاقوں میں بچیوں کے لیے جشن بندگی و عبادت منائیں تاکہ ہماری بچیاں بالغ ہوتے ہی احکام دین پر عمل پیرا ہوں آخر میں انہوں نے اٹک کی مومنات کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بہترین میزبانی انجام دی اور جن خواہران نے اس پر رونق جشن کے انعقاد میں کاوشیں کی ان تمام کی حوصلہ افزای کی۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی سینیئر رہنما سیدہ زہرا نقوی نے انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کی مناسبت سے دنیا بھر کے تمام حریت پسندوں اور مستضعفین و مظلومین کو مبارکباد پیش کرتے ہوے اپنے پیغام میں کہا کہ امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ نے اڑھائی ہزار سالہ پرانی شہنشاہیت کا ایسا خاتمہ کیا کہ آج بھی دنیا ورطہ حیرت میں ہے گہرائی میں جا کر دیکھا جائے تو پتا چلتا ہے کہ حقیقی انقلاب یوں راتوں رات برپا نہیں ہوتے  یہ تو بس معاشرے پر چھائے جمود کو توڑتے ہیں اور پھر ارتقاء کا سفر شروع کرتے ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کسی بھی قسم کی مخصوص لابی یا تنگ نظر گروہ  انقلاب لانے میں کبھی کامیاب نہیں ہوتے بلکہ حقیقی انقلاب تو صرف اور صرف عوام کی امنگوں اور معاشرے کی گہرائی سے نکلتے ہیں اور دنیا پہ چھا جاتے ہیں دنیا نے مشاہدہ کیا کہ انقلاب اسلامی کے طلوع ہوتے ہی استکبار جہانی کی مشکلات کا آغاز ہوا کتنی ہی سازشیں  اور طویل جنگ مسلط کرنے کے حربے ناکام ہوے اور طاغوتی قوتوں کی تمام طاقتیں اس الہی نظام کے سامنے دم توڑ گئیں۔

 ان کا کہنا تھا انقلاب اسلامی در حقیقت انقلاب امام مہدی عج کا پیش خیمہ اور ایک جھلک ہے امام خمینی رح کی فکر اور انکے راہنما اصولوں پر گامزن امام راحل کے نظریاتی و معنوی فرزند آیت العظمی سید علی خامنہ ای دامت برکاتہ کی بابرکت قیادت میں ایران تیزی سے ترقی کے زینے طے کرتا دنیا بھر میں اپنا مقام بنا چکا ہے۔

وحدت نیوز(لاہور)11 فروری انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کے موقع پر مرکزی صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین سیدہ معصومہ نقوی نے اپنے پیغام میں کہا انقلاب اسلامی ایران کی ایک اہم خصوصیت اس کا  انقلاب الہی ہونا ہے  دین اور علماے دینی کا انقلاب کی رہبری اور ہدایت کرنا ہے۔ دوسرے سارے انقلاب ایک طرح سے دین و مذہب کے مقابلے میں تهے لیکن یہ انقلاب علمائے  دین کی ہدایت و رہبری سےآغاز ہوا اور انجام کو پہنچا ہےان میں سرفہرست امام خمینی رح تهے جو بلند ترین دینی منصب یعنی مرجعیت کے حامل تهے۔

 انہوں نے کہا یہ انقلاب درحقیقت ایک انتہائی مبارک اور خدائی واقعہ تھا جس نے بیسویں صدی کے آخر میں دنیا کو ہلا کر رکھ دیا اور دنیا بھر کے مسلمانوں اور مستضعفین کے دلوں میں امید کی کرن پیدا کر دی۔ آج اس امید بخش شجرہ طیبہ کی عمر کے تین عشروں سے زائد گزر جانے کے بعد اچھی بات ہے کہ ہم اس کےثمرات کی یادآوری کریں تاکہ اس عظیم نعمت کی قدر کو جانتے ہوئے خداوند متعال کے حضور شکرگزاری کی توفیق حاصل کر سکیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کہنا درست نہیں ہوگا کہ انقلاب اسلامی فقط سرزمین ایران تک محدود ہے یہ انقلاب ایرانی نہیں بلکہ اسلامی ہے جس کے سورج کی کرنوں نے دنیا کے تمام حریت پسندوں کو متاثر کیا ہے اور تمام مظلومین کی جدوجہد کو ایک روشن امید دی ہے ۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی کی سربراہی میں گزشتہ تین سالوں سے لاہور میں اعتکاف رجبیہ کا اہتمام کیا جا رہا ہے اس سال بھی مجلس وحدت مسلمین وومن ونگ لاہور کی جانب سے علی مسجد وفاقی کالونی میں خواتین کے لئے سہ روزہ اعتکاف رجبیہ کا اھتمام کیا گیا ایام بیض کے اس اعتکاف میں  سابقہ مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین سیدہ زھرا نقوی ، مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین سیدہ معصومہ نقوی مرکزی سیکریٹری تبلیغات  فرحانہ فصاحت ، مرکزی سیکرٹری عالمات و ذاکرات عصمت بتول اور خانم نسیم زھرا نے دعا  تفسیر قرآن اور دیگر موضوعات پر مفید دروس دیے گئے علاوہ ازیں اس سال پہلی مرتبہ لاھور کے تین مختلف علاقوں میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے عمل ام داؤد کا اہتمام کیا گیا ، یہ اعمال خواتین کے لئے علی مسجد وفاقی کالونی ، بیت الحزن سمن آباد اور نشتر کالونی میں منعقد کرواے گئے جن میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

وحدت نیوز(لاہور)شہادت جناب زینب کبری سلام اللہ علیہا کے موقع پر مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین سیدہ معصومہ نقوی نے اپنے پیغام میں کہا  کہ واقعہ کربلا جہاں فخر بشریت، نواسہ رسول امام عالی مقام علیہ السلام کی قربانیو ں کا مظہر ہے وہیں دختر بتول سیدہ زینب سلام اللہ علیھا کے کامل کردار کی عظمتوں کا امین بھی ہے تاریخ میں کوئی عظیم فتح ایسی دکھائی نہیں دیتی جس میں مردو ں کے ساتھ ساتھ خوا تین بھی اپنے پختہ ارادوں، اخلاقی، نظریاتی اور عملی معاونت کے ساتھ شریک کار نہ رہی ہوں ایثار، قربانی، صدق، وفا، صبر و استقامت،جرات اور شجاعت کا سفر جو سیدہ خدیجۃ الکبریٰ سلام اللہ علیھا سے شروع ہوا میدان کربلا میں وہ سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کی صورت میں درجہ کمال پر دکھائی دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کربلا کے میدان میں ظالم یزدیوں کے پھیلائے خوف و دہشت کے اْس اندوہناک اور دل دہلا دینے والے ماحول کے ہر لمحہ میں بی بی زینب سلام اللہ علیہا ثابت قدمی اور استقلال کا کوہِ گراں ںثابت ہوئیں آپ سلام اللہ علیہا کے صبر پر ملائکہ بھی محوِ حیرت تھے در حقیقت سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کی شخصیت تاریخ ِ بشریت میں کردار کی بلندی کا وہ مینارہ  نور ہے جسکی کرنیں انسانیت کے لئے ہمیشہ کیلئے مشعل راہ بن چکی ہیں ۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے مرکزی سیکرٹری تبلیغات محترمہ فرحانہ فصاحت کے ہمراہ لاہور کے مختلف یونٹس اور علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مومنات سے جشن مولود کعبہ اور رجب کے اعتکاف کے موضوع پر خطاب کیا اس موقع پر مرکزی صدر نے لاہور کی تحصیل صدور محترمہ رباب اور محترمہ صدف کا ان کی زحمات پر شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز(لاہور)ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی سینیئر رہنما سیدہ زہرا نقوی نے یوم کشمیر کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ کشمیر کے مسئلے پر پاکستانی قوم کا اُصولی اور تاریخی مؤقف ہے جس پر قائداعظم سے لیکر آج تک پاکستانی قوم اور مسلمانان جموں وکشمیر قائم ہیں اور اس پر کسی انحراف یا سمجھوتے کا تصور بھی نہیں کرسکتی مسئلہ کشمیر ان کیلئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے ۔ اقوام متحدہ کی منظور کردہ قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت سے کم کسی بات کو قبول نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کشمیریوں نے اپنی قربانیوں سے مسئلہ کشمیر کو زندہ رکھا ہوا ہے  بھارت کا کوئی ظلم و جبر ان کے جذبۂ مزاحمت کو ختم نہیں کر سکا وہ جدوجہد آزادی کو جاری رکھے ہوئے ہیں  عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں نے دہائیوں سے کشمیریوں پر جاری  بھارت کے سفاکانہ مظالم کے خلاف زبانی جمع خرچ کے علاوہ کوئ اقدامات نہیں اٹھاے جس سے اقوام متحدہ اور عالمی  قیام امن کے اداروں کی منافقت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے ان کا مزید کہنا تھا مسئلہ کشمیر جیسے حساس مسئلے کو کسی صورت ہلکا نہ لیا جاے ہر عالمی فورم پر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے آواز اٹھانا ہمارا فرض ہے۔

وحدت نیوز(لاہور)ولادت با سعادت امیرالمومنین امام علی علیہ سلام کے پر مسرت موقع پر تمام عالم اسلام ، بالخصوص حجت دوراں امام مھدی علیہ سلام و تمام پیروان ولایت کی خدمت میں ھدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتی ہوں امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام شیعوں یا عام مسلمانوں ہی نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لئے تحفہ الہی ہیں۔ پوری انسانیت آپ کی عظمتوں کے سامنے سر تعظیم خم کرتی ہے، سوائے ان لوگوں کے جو حقیقت سے ناواقف اور بصیرت سے محروم ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے مداحوں میں آپ کو صرف مسلمان ہی نظر نہیں آئیں گے بلکہ عیسائی اور دیگر دیان کے پیروکار بھی ان کی مدح سرائی کرتے دکھائی دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے مولاے کائنات امام علی علیہ سلام کے موقع پر کیا۔

 ان کا کہنا تھاجب ہم امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی ذات پر نظر ڈلتے ہیں تو ہمیں آپ صفات و جمال الہی کا مظہر نظر آتے ہیں آپ زندگی کے ہر دور کے لئے اسوہ حسنہ اور نمونہ عمل ہے آپ علیہ سلام کے فضائل و اوصاف کو بیان کرنا اختیار بشریت سے بالاتر ہے جناب رسول خدا صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے جانشین امام علی علیہ سلام کی شان میں بے شمار فضائل کا ذکر کیا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ شیعیان و پیروان امام علی علیہ سلام کے لیے لازم ہے کہ جہاں ذکر علی علیہ سلام سے اپنے قلوب و اذہان کو منور کریں وہیں اپنے اعمال میں سیرت امام علی ع کی جھلک کو بھی اجاگر کریں تاکہ دنیا و آخرت میں اس عظیم ہستی کے حقیقی شیعہ و پیروکار ہونے کا اعزاز حاصل ہو ۔

Page 18 of 122

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree