The Latest

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی رہنما محترمہ سیدہ نرگس سجاد جعفری نے کہا عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں عمران خان پر حقیقی آزادی مارچ کے دوران حملہ عوام کو اشتعال دلا کر ملک کو انارکی کی جانب دھکیلنے کا سوچا سمجھا منصوبہ ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پہ در پہ ہونے والے حالیہ واقعات کے باعث عوام میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے۔ کبھی اس ملک کے مقبول ترین اینکر کو نشانہ بنایا جاتا ہے تو کبھی ملک کی بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ پر دن دھاڑے فائرنگ کی جاتی ہے ۔

میڈیا کو جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ واقعات قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں  انہوں نے  مطالبہ کیا کہ اس واقعہ کی آزادانہ و شفاف  تحقیقات کی جائیں اور حقائق کو عوام کے سامنے لایا جائے۔ انہوں نے واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی اور شھید ہونے والے تحریک انصاف کے کارکن کی مغفرت کے لیے دعا کی۔

وحدت نیوز(سکردو) ممبر گلگت بلتستان اسمبلی و صوبائی رہنما ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کنیز فاطمہ نے کہا کہ سابق وزیر اعظم پاکستان و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ریاستی ادارے واقعے میں ملوث افراد کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے،یہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ ملکی سالمیت پر حملہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،ایسی سفاکانہ کارروائیوں کا مقصد ملک کو غیر مستحکم کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ملک کے مقبول لیڈر ہے۔ملک دشمن قوتوں نے ایسی بزدلانہ کارروائی کر کے وطن عزیز کی سلامتی،خود مختاری کے لئے جاری حقیقی آزادی مارچ کو روکنے کی ناکام کوشش کی گئی۔عمران خان اور دیگر زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔

وحدت نیوز(گلگت)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی رہنما و سابق رکن گلگت بلتستان اسمبلی محترمہ بی بی سلیمہ نے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ملک کے ایک نڈر اور بہادرلیڈر ہیں اس بھیانک قاتلانہ سازش کے نتیجے میں ملک عدم استحکام اور بدامنی کی جانب بڑھے گا اس وقت قو می اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے پاکستانی غیور عوام ملک میں حقیقی آزادی کی تحریک کو کامیاب کرنے کےلئے اس سے زیادہ بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پرامن احتجاج ہر کسی کا آئینی حق ہے۔اس طرح کے سفاکانہ حرکات سے قوم خوف زدہ ہو نے والی نہیں ہے۔اس وقت پوری قوم چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور دیگر زخمی رہنماؤں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔

وحدت نیوز(لاہور) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع۔قراردادمجلس وحدت مسلمین کی رکن پنجاب اسمبلی زہرا نقوی نے جمع کروائی۔

قرار داد کےمتن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملے کی پُرزور مذمت کرتا ہے۔یہ واقعہ ملکی سالمیت پر حملہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔

قرار دادمیں مطالبہ کیا گیا کہ پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔واقع میں شہید ہونے والے کارکن کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہے۔فائرنگ کرنے والوں کو قانون کی گرفت میں لا کر قرارواقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔

وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی رہنما محترمہ سائرہ ابراہیم نے عمران خان پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت -جاری بیان میں کہا کہ محب وطن لیڈر پر قاتلانہ حملہ ہماری ملکی بقا اور سلامتی پر حملہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک محب وطن لیڈر ہے جو اصولوں کی جنگ لڑ رہا ہے۔

 انہوں نے کہا کے عوام حقیقی آزادی خود مختاری کے لئے پہلے سے ذیادہ عمران خان کا ساتھ دے گی اور دشمن کی تمام سازشیں ناکام ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ امریکی غلامی کسی صورت منظور نہیں عمران خان نے ملک کے بچے بچے کو شعور دیا ہے اور اب اس قافلے کو کسی سازش یا بزدلانہ وار سے نہیں روکا جا سکے گا۔

 انہوں نے کہاکہ کے اب پاکستانی عوام اندھیروں سے نکل چکی ہے اور وہ اب سمجھ چکی ہے کس طرح پاکستان کی عوام کو چند چوروں نے غلام بنا رکھا تھا انشااللہ بہت جلد وہ چور اپنے انجام کو پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی گھٹیا حرکتوں سے صاف ظاہر ہوتا ہے کے مخالفین کتنے کمزور ہو چکے ہیں اور اس طرح کی حرکتوں سے حقیقی آزادی کے بیانئے کو نہیں بدلا جا سکتا عمران خان اور دیگر تمام زخمی ساتھیوں کی جلد یا بی کے لئے دعا گو ہیں۔

وحدت نیوز(قم) مملکت خدا داد پاکستان کے آئین میں ،ملک کے شہریوں کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنے جائز حقوق کے لیے آواز اٹھائیں اور احتجاج کریں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان خواتین ونگ ، قم المقدس کی مسئول زہراء نقوی نے اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم عمران خان کے پر امن لانگ مارچ پر حملے کی پرزور مذمت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کے بیرونی اور اندرونی دشمن ،اس قسم کی حرکتوں سے وطن عزیز پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔حملہ کے پس پردہ عناصر کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ " جن قوتوں کو ایٹمی اسلامی ملک  اور عوامی لیڈرز سے خطرہ ہے، یہ کام انہی کا ہو سکتا ہے۔یاد رکھیں طاقتوں کے غلط استعمال سے ملک نہیں چلا کرتے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان خواتین ونگ ،شعبہ قم کی مسئول کا کہنا تھا کہ اس واقعے کی درست اور صحیح تحقیقات ہونا چاہیئں اور مجرموں کو اور ان کے سرپرستوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچانا چاہیئے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کیا وجہ ہے کہ ایک پر امن قافلے اور پر امن لانگ مارچ کو نشانہ بنایا گیا اور بد امنی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ؟ وہ تمام عوامل جو عوام دشمن اور آزادانہ انتخابات کےخلاف ہیں اور اوچھے ہتکھنڈے استعمال کر کے ملک میں افراتفری کی کیفیت پیدا کر رہے ہیں مقتدر اداروں کی ذمہ داری ہے کہ ان حملہ آوروں کو عوام کے سامنے بے نقاب کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم چیئرمین تحریک انصاف جناب عمران خان اور ان کی ٹیم کی صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اس پر امن تحریک کے نتیجے میں ملک میں آزادانہ انتخابات کی راہ ہموار ہوگی۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی رہنما و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان عوام میں مقبول ترین لیڈر ہیں اس بھیانک قاتلانہ سازش کے نتیجے میں ملک عدم استحکام اور بدامنی کی جانب بڑھے گا ،پاکستان کی عوام عمران خان کے بیانیے پر یقین رکھتی ہے اور حقیقی آزادی کی خواہاں ہے۔

 انہوں نے کہا کے وطن عزیز کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ اور حقیقی آزادی کے حصول کے لیے عوام پہلے سے ذیادہ بڑھ چڑھ کر عمران خان کا ساتھ دے گی اور ان کے مخالفین کی تمام تر سازشیں ناکام ہونگی ،ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ واضح ہے عمران خان پر قاتلانہ حملے کے اصل ذمہ دار کون ہیں اور عوام بھی تمام حالات و واقعات سے بخوبی آگاہ ہیں پر امن لانگ مارچ اور احتجاج عوام کا آئینی و جمہوری حق ہے اللہ تعالی سے دعاگو ہیں کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو صحت و سلامتی عطا فرماے۔ آمین

وحدت نیوز(سہیون شریف) المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن شعبہ فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیرکراچی سیلاب متاثرین کی خدمت میں مسلسل کوشاں ہے، راشن کی تقسیم، مچھرمار اسپرے مہم کے بعد طبی سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے، صدر ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر سید احسن عباس رضوی کی زیر نگرانی لعل باغ سہیون شریف میں مقیم بےگھر سیلاب متاثرین کی خیمہ بستی میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف امراض کے ماہر خواتین ومرد ڈاکٹرز محمد اعظم (جنرل فزیشن، کارڈیولوجسٹ)لیڈی ڈاکٹر شائستہ عامر(جنرل فزیشن ) نے بمعہ سینئر پیرامیڈیکل اسٹاف سیماغفار اور علی اصغر کےہمراہ ہزاروں مریضوں کا مفت معائنہ کیا انہیں بروقت انجیکشن اور ٹرپس بھی لگائی گئیں جبکہ اودیات بھی فراہم کیں ۔

بعد ازاں لعل باغ میں قائم خیمہ بستی میںمقیم سیلاب متاثرین کی ڈینگی اور ملیریا سے بچاؤ کیلئے مچھر مار اسپرے بھی کیا گیا۔ اس موقع پرایم ڈبلیوایم کے صوبائی رہنما شفقت لانگااور ان کے احباب نے خصوصی تعاون کیا، جھانگارہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سید اسدحیدر شاہ نےبھی کیمپ کا دورہ کیا اور ایم ڈبلیوایم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر سیداحسن عباس نے کہاکہ الحمد اللہ المجلس ویلفیئرآرگنائزیشن ضلع ملیر روز اول سے سیلاب متاثرہ ہم وطنوں کی بحالی کیلئے سرگرم عمل ہے، سینکڑوں خاندانوں میں راشن کی تقسیم، مختلف سیلاب متاثرہ علاقوں میں مچھر مار اسپرے مہم کے بعدسہیون شریف میں ہزاروں مریضوں کی سہولت کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد بھی اسی کی کڑی ہے ۔

انہوں نے ان تمام امور خیریہ میں تعاون کرنے والے مخیرین کا تہہ دل سے شکریہ بھی ادا کیا جن کے مدد سے یہ تمام کار خیر پایہ تکمیل کوپہنچے ، انہوں نے امید ظاہر کی تمام مخیر خواتین وحضرات اسی طرح اعتماد کااظہار کرتے ہوئے ہمارے سے مستقبل میں بھی اپنا مالی واخلاقی تعاون جاری رکھیں گے ۔ کیمپ میں ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے رہنما و سیکریٹری فلاح وبہبود ممتاز مہدی،ثمر سعید رضوی، رضاحیدر، کاظم نقوی، محمد علی زیدی ، کاشف حسن، اسدعلی زیدی،سینیئر اسکاؤٹ لیڈر محمد اسماعیل ،ظفر عباس زیدی(میڈیا)، ذوالفقار رضوی، افتخارجعفری ودیگر نے بھی بھرپور خدمات انجام دیں ۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے پچھلے دنوں لانگ مارچ میں کنٹینر کی ذد میں آکر جاں بحق ہونے والی ایک نجی ٹی وی چینل کی خاتون رپورٹر صدف نعیم کے اہل خانہ سے تعزیتی ملاقات کی اس موقع پر ان کے ساتھ ایم پی اے محترمہ ساجدہ ، ایم پی اے محترمہ شاہدہ ، ایم پی اے محترمہ ڈاکٹر شاہینہ اور ایم پی اے نیلم حیات بھی موجود تھیں وفد نے مرحومہ کے بچوں اور والدہ سے ملاقات کی اور مرحومہ کی بلندی درجات کے لیے دعا کی۔

Page 22 of 121

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree