مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے وفد نے مشہد مقدس میں آستان مقدس امام رضا علیہ سلام کی جانب سے منعقدہ دس روزہ تربیتی کورس مکمل کرلیا

13 جنوری 2023

وحدت نیوز (مشہد مقدس) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے وفد نےمشہد مقدس میں آستان مقدس امام رضا علیہ سلام کی جانب سے منعقدہ  دس روزہ تربیتی کورس مکمل کر لیا جس کے بعد  اختتامی تقریب کا انعقاد جوش و خروش سے کیا گیا جس میں  میں وائس چئیرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان جناب علامہ احمد اقبال رضوی صاحب نے خصوصی شرکت کی اور خواہران سے خطاب کیا  تقریب میں ایرانی اساتذہ نے پاکستانی طالبات کے نظم وضبط کی بہت تعریف کی اس موقع پر تمام خواہران کو حرم امام رضا علیہ سلام کی جانب سے کورس کے اختتام پر خصوصی سند اور تحائف سے نوازا گیا

اختتام پر کورس اور مقدس سفر کا حصہ بننے والی تمام مومنات نے مرکزی صدر ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین محترمہ سیدہ معصومہ نقوی اور چئیرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجا ناصر عباس جعفری حفظ اللہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی کاوشوں کے سبب اس  پہلے علمی و تربیتی کاروان نے امام رضا ع کے جوار میں زیارت کے ساتھ ساتھ علمی سرگرمیوں کو بھی جاری رکھا کاروان ولایت عشق ان شاء اللہ دو دن قم اور دو دن تہران کی زیارات کے بعد وطن واپسی کے لیے روانہ ہوگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree