کامیاب جرگہ اور ٹل پاراچنار شاہراہ کی بحالی پر سربراہ ایم ڈبلیوایم سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس کی ضلع کرم کےشیعہ سنی عوام کو مبارکباد

30 مارچ 2025

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹرعلامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے ضلع کرم میں کامیاب جرگہ اور 6ماہ کی مسلسل بندش کے بعد ٹل پاراچنار شاہراہ کی بحالی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ضلع کرم کے شیعہ سنی عوام کو مبارکباد پیش کی ہے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ضلع کرم میں کئی ماہ سے جاری راستوں کی بندش اور پُرامن عوام کو تصادم کی طرف دھکیلنے کی سازش کو ناکام بنانے کے لیے آج ہونے والا امن معاہدہ ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔ ان شاء اللہ، ضلع کرم کے غیور عوام اپنی باہمی یکجہتی اور اتحاد کے ذریعے امن دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔‏ضلع کرم کے عوام کو بیدار رہنا ہوگا اور وطن دشمن قوتوں کو اپنی صفوں سے نکال کر پختون روایات کے مطابق ایک پُرامن اور باہمی احترام پر مبنی معاشرے کو برقرار رکھنا ہوگا۔

میری دعا ہے کہ ربِ کریم یہاں کے باشعور اور غیرت مند عوام کو دشمنوں کی چالوں اور سازشوں سے محفوظ رکھے اور اس امن کے کارواں کو مزید استحکام عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ کرم میں بھائی چارے اور ہم آہنگی کی فضا کو خراب کرنے والے عناصر کے شر سے اس علاقے کے عوام کی حفاظت فرمائے۔ الٰہی آمین!

واضح رہے کہ گذشتہ 6 ماہ میں ٹل پاراچنار شاہراہ کی مسلسل بندش، قافلوں پر حملوں ، مسافروں کی شہادتوں اور جرگوں کی ناکامی کے سبب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی اعلیٰ قیادت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، سید ناصرعباس شیرازی، ممبر قومی اسمبلی حمید حسین ودیگر نے وفاقی و صوبائی سطح پر اعلیٰ حکومتی ، عسکری شخصیات سے مسلسل رابطوں کاسلسلہ جاری رکھا،۔

پاراچنار کے عوام کی جانب سے دیئے گئے احتجاجی دھرنے کی حمایت میں ملک گیر دھرنے بھی دیئے، جبکہ سینیٹ ، قومی اسمبلی، گلگت بلتستان اسمبلی سمیت قومی وبین الاقوامی سطح پر اس حساس مسئلے کی اہمیت کو اجاگر بھی کیا، کراچی میں ایم ڈبلیوایم کی کال پر دیئے گئے دھرنوں پر سندھ حکومت نے ریاستی جبر کا بدترین مظاہرہ کیا، دو مومنین کو شہید کیا گیا، متعدد زخمی ہوئے، علماء وجوانوں سمیت درجنوں کو جیلوں میں ڈالا گیا، ایم ڈبلیوایم کے قائدین پر دہشت گردی کی دفعات کے ساتھ متعدد ایف آئی آرز کاٹی گئیں، جبکہ ایم ڈبلیوایم کے منتخب عوامی نمائندے تحصیل میئر آغا مزمل فصیح سمیت دیگر کو گرفتار بھی کیاگیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree