مجلس وحدت مسلمین گلگت شعبہ خواتین کے زیر اہتمام ایام فاطمیہ کی مجالس اختتام پذیر

04 جنوری 2023

وحدت نیوز(گلگت)مجلس وحدت مسلمین گلگت شعبہ خواتین کے زیر اہتمام گلگت کے مختلف مقامات میں 20 روزہ مجالس بسلسلہ ایام فاطمیہ کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ مجالس کا سلسلہ 13 جمادی الاول سے شروع ہوکر 3 جمادی الثانی تک جاری رہا۔جن مقامات میں مجالس کا اہتمام ہوا ان میں امام بارگاہ قصر زینب برمس پائین،امام بارگاہ شاہ نجف برمس بالا، امام بارگاہ سعید آباد دنیور اور محمدیہ محلہ دنیور گلگت شامل ہیں۔جہاں کثیر تعداد میں مومنات نے شرکت کی ۔

اس موقع پر مرکزی مجلس سے سے محترمہ انعم زہراء نے شہزادی کونین جناب فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا کی حیات طیبہ اور شہادت کے مختلف پہلوؤں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جناب زہراء سلام اللہ علیہا عالم بشریت کی مقدس برگزیدہ خواتین میں سرفہرست ہیں اور عالم نسواں کی ہدایت و نجات کا اعلیٰ ترین نمونہ ہیں، پیغمبر اعظم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی زندگی میں بار بار جناب زہراء کی مقام و منزلت بیان کیے اور اپنے قول و عمل سے مسلمانوں کو حضرت فاطمہ کے عزت و احترام اور حرمت و تقدس کا درس دیا لیکن بعد از وصال نبی ص جناب سیدہ کو جس مظلومیت اور محرومیت کا سامنا کرنا پڑا وہ ہر سمت سے قابل افسوس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جناب سیدہ س کی شہادت کا واقعہ انتہائی دلسوز و دردناک ہیں چونکہ تاریخ میں جناب سیدہ س کے یومِ شہادت کے بارے میں کئی روایات موجود ہیں، دنیائے تشیع میں ان تمام روایات کا احاطہ کرتے ہوۓ 20 روزہ ایام فاطمیہ کی مجالس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔آخر میں محترمہ انعم زہراء نے ایام فاطمیہ کی خصوصی مجالس کی اہمیت بیان کرتے ہوۓ ان مجالس میں خدمات سر انجام دینے والے ذاکرین،علماۓ دین اور تنظیموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree