وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کی جانب سے جنوبی پنجاب کے متاثرین سیلاب کے لیے امدادی کیمپ لگائے گئے، امدادی کیمپ امام بارگاہ ابوالفضل العباس چوک کمہاراں والا اور امام بارگاہ سائبان زہرا سبزہ زار کالونی ملتان میں لگائے گئے، اس موقع پر ضلعی نائب صدر علامہ ہادی حسین، ممبر ڈویژنل امن کمیٹی و رہنما ایم ڈبلیو ایم انجینئر سخاوت علی سیال، ڈاکٹر شاہد حسین، عون رضا انجم، مولانا غلام جعفر انصاری، مولانا صابر حسین، مولانا ممتاز حسین ساجدی اور دیگر موجود تھے۔ جنہوں نے متاثرین سیلاب کے لیے امدادی سامان اور رقم اکٹھی کی۔
اس موقع پر علامہ ہادی حسین کا کہنا تھا کہ سردی کی شدت اضافے سے میدانی اور سیلاب متاثرہ علاقوں میں مسائل بڑھ گئے ہیں مخیر حضرات اپنے عطیات اور اضافی سردی کے کپڑے سیلاب متاثرین کے لیے عطیہ کریں۔ پاکستانی قوم نے اس سے پہلے اپنے متاثرہ بھائیوں کی دل کھول کر مدد کی ہے اب بھی اسی جذبے کی ضرورت ہے۔