The Latest
وحدت نیوز(لاہور)ولادت با سعادت امام محمد باقر علیہ سلام اور آغاز ماہ رجب المرجب پر تمام بندگان خدا کو ھدیہ تبریک پیش کرتی ہوں امام محمد باقر علیہ سلام اپنے جد امجد حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے علوم و سیرت طیبہ کے وارث ہیں امام باقر علیہ سلام کی دلیل امامت میں امام کے نام آنحضرت(ص) کے سلام کا ذکر کیا جاتا ہے جو آپ نے جابر ابن عبداﷲ انصاری کے ذریعہ امام باقر (ع) کو پہنچایا۔ اس سلام کی اہمیت یہ ہے کہ جس رسول کو سلام کرنا ساری انسانیت اپنے لئے اعزاز سمجھتی ہو وہ ذات مقدس امام باقر (ع) کو سلام پہنچاتی ہے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
ان کا کہنا تھا خدا کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں ایک بار پھر ماہ رجب کے فیوض و برکات سمیٹنے کا موقع ادا کیا اس مقدس مہینہ میں کہ جسے پروردگار نے اپنا مہینہ قرار دیا ہے تمام بشریت کے لیے مغفرت اور رحمت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں مختصر تسبیحات و اذکار انسان کے لیے جہنم سے آزادی اور جنت کے حصول کا موجب بن جاتے ہیں ۔
ان کا کہنا تھا ہماری ذمہ داری ہے کہ ایام بیض یعنی رجب کی تیرہ ، چودہ اور پندرہ تاریخوں میں اعتکاف اور عبادت خداوندی کا بھرپور اہتمام کریں اور اسے معاشرے میں عام کرنے کی کوشش کریں ہمیں اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہوے اس فرصت اور موقع سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے اور خود کو ماہ شعبان و رمضان کے لیے آمادہ کرنا چاہیئے۔
وحدت نیوز(برمس بالا)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین گلگت کی جانب سے برمس بالا میں اشرف آباد یونٹ کی تنظیم نو کی گئی۔اجلاس کا باقاعدہ آغاز دعائے سلامتی امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف سے کیا گیا۔ اجلاس میں کثیر تعداد میں مومنات نے شرکت فرمائی۔ پروگرام میں نئی کابینہ کا اعلان کیا گیا جس سے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین گلگت ڈویژن کی صدر و سابقہ ممبر گلگت بلتستان اسمبلی محترمہ بی بی سلیمہ نے حلف لیا .
پروگرام میں نائب صدر صائمہ شفیع بھی شریک ہوئیں ، اشر ف آباد یونٹ میںیونٹ صدر محترمہ نیلم ، نائب صدر محترمہ سکینہ ، جنرل سیکرٹری محترمہ افسانہ بتول، رابطہ سیکرٹری محترمہ وجیہہ , مالیات سیکرٹری محترمہ ریجا ، سیکریٹری تعلیم و تربیت محترمہ سیدہ حنا زہراء اور محترمہ کائنات نے بطور سیکرٹری فلاح وبہبود حلف اٹھایا اور امام زمانہ عجل اللہ فرجہ کی حقیقی سپاہ میں شامل ہونے کے عزم کا اظہار کیا۔ پروگرام کے آخر میں صدر محترمہ بی بی سلیمہ نے نئی کابینہ کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کرائی۔
وحدت نیوز(قم) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین قم کی جانب سے حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا میں جشن میلاد حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کی محفل منعقد ہوئی۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواھران قم کی جانب سے حرم بی بی معصومہ سلام اللہ علیہا میں منعقد ہونیوالی محفل میلاد حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا میں ڈھائی سو سے زائد خواتین نے شرکت کی۔ حرم معصومہ سلام اللہ علیہا میں منعقد ہونیوالی محفل جشن میلاد کوثر میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان امور خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ جشن میلاد کے پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ بعد ازاں سرور کونین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں ہدیہ نعت پیش کیا گیا اور سیدہ دوجہاں حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کے حضور منقبت کی صورت میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے۔
اہلبیت علیہم السلام کی شان میں قصیدہ کے اشعار پیش کیے گئے۔ علاوہ ازیں محفل میلاد میں بچیوں نے موقع کی مناسبت سے خوبصورت ٹیبلو پیش کیا اور سوالات کے جوابات کا مقابلہ ہوا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے محفل میلاد کی شریک خواتین سے خطاب کیا۔ پروگرام کی نقابت کے فرائض محترمہ تحریم فاطمہ نے انجام دیئے۔ ولادت حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے پروگرام میں شریک 14 خواتین اور بچیوں کو جن کا نام فاطمہ تھا، نفیس انعامات دیئے گئے۔ اسی طرح کوئز مقابلے میں کامیاب ہونیوالی 6 خواتین کو بھی انعامات سے نوازا گیا۔ پروگرام کے آخر میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین قم المقدس کی مسئول سیدہ زہراء نقوی نے تمام شرکاء اور بالخصوص پاکستان سے تشریف لانے والی مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم پاکستان شعبہ خواتین محترمہ سیدہ معصومہ نقوی کا شکریہ ادا کیا۔
وحدت نیوز(سکھر) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع سکھر کی جانب بیراج کالونی فاطمیہ یونٹ کی خواہران کی طرف سے میلاد حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے سلسلے میں تقریب منعقد ہوئی۔ ایم ڈبلیو ایم شعبہ سکھر کے زیراہتمام امام بارگاہ زین العابدینؑ میں منعقد ہونیوالے پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا۔
تقریب میں حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی شان میں منقبت کی صورت میں ہدیہ عقیدت ہیش کیا گیا۔ جشن کے سلسلے میں منعقد ہونیوالی محفل میں شریک خواتین سے محترمہ عنبرین رضوی نے خطاب کیا اور جناب سیدہ سلام اللہ علیھا کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی۔
ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین سکھر کے زیراہتمام منعقد ہونیوالی جشن میلاد کوثر کی تقریب کے آخر میں کیک کٹا گیا اور پروگرام میں شریک خواتین کے درمیان تبرک تقسیم کیا گیا۔
وحدت نیوز(باغ)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین آزاد کشمیر باغ کے زیراہتمام ولادت با سعادت حضرت فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیھا کے موقع پر جشن اور یوم مادر کا انعقاد کیا گیا۔ ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین باغ کی جانب سے منعقد ہونیوالی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کی ولادت کی مناسبت سے جشن اور روز مادر کی تقریب میں جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کے حضور منقبت کی صورت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا گیا۔
محفل میں شریک خواتین سے محترمہ نادیہ بتول اور محترمہ رخشندہ کاظمی نے خطاب کیا اور خاتون جنت سلام اللہ علیہا کی سیرت پر روشنی ڈالی۔ ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین آزاد کشمیر باغ کی طرف سے مقامی طور پر جاری قرآن سینٹر میں زیرتعلیم خواہران کی حوصلہ افزائی کے لیے ان کے درمیان انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ جشن میلاد کوثر کی مناسبت سے امام بارگاہ کو سجایا گیا تھا۔
وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین سکردو کی جانب سے حسن کالونی، گنگوپی اور حسین آباد کے مقامات پر میں ولادت باسعادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے تقریبات منعقد ہوئیں۔ ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی جانب سے اسکردو میں مختلف مقامات پر منعقد ہونیوالی جشن سعید میلاد حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی محافل میں خواتین کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ جشن کی محفل میں شریک خواتین سے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین اسکردو کی سربراہ خواہر کبری بتول نے خطاب کیا اور جناب سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے سیرت و کردار پر روشنی ڈالی۔
وحدت نیوز(لاہور) شعبہ خواتین لاہور کی جانب سے قومی مرکز شادمان لاہور میں ولادت با سعادت خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی مناسبت سے یوم مادر و عالمی یوم خواتین کا انعقاد مرکزی رہنما ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ فرحانہ فصاحت کی زیر نگرانی ہوا ۔
جشن کی اس روحانی محفل سے خصوصی خطاب آقائے مبارک علی موسوی صاحب نے کیا اور سیرت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا پر روشنی ڈالی جبکہ محترمہ نسیم زہرا اور محترمہ ندا جعفری نے بھی اپنے مخصوص علمی و ادبی انداز میں فضائل و مناقب جناب سیدہ سلام اللہ علیہا بیان کیے ۔
جشن میں نظامت کے فرائض محترمہ عصمت بتول نے انجام دیے آغاز میں تلاوت قرآن کے بعد مختلف یونٹس کی بچیوں نے منقبت خوانی جشن سعید میں شہر کی معروف شخصیات محترمہ ڈاکٹر رباب ، سی ای او سوزوکی مسسز مہدی اور ڈپٹی ڈائریکٹر واپڈا مسسز نقوی نے شرکت کی اور اس پر رونق محفل میلاد کو سراہا۔
وحدت نیوز(قم المقدس)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کا کاروان ولایت عشق مشہد میں زیارت اور علمی کورس کے اختتام کے بعد شہر قم میں جناب معصومہ قم سلام اللہ علیھا کے جوار میں موجود ہے ،20 جمادی الثانی ولادت با سعادت حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیھا کے پر مسرت دن کا آغاز زیارت ضریح مقدس بی بی معصومہ قم سلام اللہ علیھا سے کیا اور بی بی کے قدموں میں پھول نچھاور کیے گئے علاوہ ازیں حرم میں زیارات پر آئی بعض مومنات میں اس خوشی کے موقع پر مٹھائی بطور نذر ونیاز تقسیم کی گئی۔
وحدت نیوز(لاہور) روز ولادت با سعادت سیدۃ النساء العالمین، اسوہ کاملہ، دختر رسول خداؐ سیدہ فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیھا کے پرمسرت موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ سیدہ کونین جناب فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیھا نہ فقط خواتین بلکہ تمام انسانیت کے لیے اسوہ کاملہ ہیں، آپ سلام اللہ علیھا کی ذات گرامی وجہ تخلیق کائنات ہے، آپؑ کی عظمت و عصمت، مقام و منزلت کو درک کرنا عام انسان کے اختیار میں نہیں۔
انہوں نے کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا (س) عالم اسلام کی ایسی باعظمت خاتون ہیں، جن کی فضیلت زندگی کے ہر شعبے میں آشکار ہے، خواتین کے لیے زندگی کے تمام پہلوؤں میں آپؑ کی سیرت کاملہ مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا موجودہ سنگین دور میں جب خواتین میں فکری انتشار پیدا ہوچکا ہے اور ترقی و جدت کے نام پر عورتوں کا ہر معاشرے میں بالخصوص یورپ اور مغربی معاشروں میں شدت سے استحصال کیا جارہا حجاب اسلامی کے خلاف بیہودہ پراپگینڈہ کا سامنا ہے ایسے حالات میں سیدہ فاطمہ زہراؑ کی سیرت اور کردار ہی واحد ذریعہ ہے جو دنیا بھر کی خواتین کو انحراف اور گناہوں سے بچاسکتا ہے۔
وحدت نیوز (مشہد مقدس) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے وفد نےمشہد مقدس میں آستان مقدس امام رضا علیہ سلام کی جانب سے منعقدہ دس روزہ تربیتی کورس مکمل کر لیا جس کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد جوش و خروش سے کیا گیا جس میں میں وائس چئیرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان جناب علامہ احمد اقبال رضوی صاحب نے خصوصی شرکت کی اور خواہران سے خطاب کیا تقریب میں ایرانی اساتذہ نے پاکستانی طالبات کے نظم وضبط کی بہت تعریف کی اس موقع پر تمام خواہران کو حرم امام رضا علیہ سلام کی جانب سے کورس کے اختتام پر خصوصی سند اور تحائف سے نوازا گیا
اختتام پر کورس اور مقدس سفر کا حصہ بننے والی تمام مومنات نے مرکزی صدر ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین محترمہ سیدہ معصومہ نقوی اور چئیرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجا ناصر عباس جعفری حفظ اللہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی کاوشوں کے سبب اس پہلے علمی و تربیتی کاروان نے امام رضا ع کے جوار میں زیارت کے ساتھ ساتھ علمی سرگرمیوں کو بھی جاری رکھا کاروان ولایت عشق ان شاء اللہ دو دن قم اور دو دن تہران کی زیارات کے بعد وطن واپسی کے لیے روانہ ہوگا۔