The Latest
وحدت نیوز(دنیور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین گلگت کی صدر/سابقہ رکن جی بی اسمبلی محترمہ بی بی سلیمہ نے مؤمنات کی خصوصی دعوت پر گلگت کے علاقے دنیور پہنچیں جہاں انہوں نے قرآن سنٹر کا بھی دورہ کیا اور معلمات سے ملاقات کی۔
ملاقات میں قرآن سینٹر کے معلمات نے مدارس کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جس پر محترمہ بی بی سلیمہ صاحبہ نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی اس موقع پر صدر ایم ڈبلیو ایم نے دینیات سینٹر کے بچوں کیلئے مرکز کی جانب سے قرآنی آیات حفظ کرنے کا ٹاسک دیا۔
علاوہ ازیں صدر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین گلگت نے دنیور میں تنظیمی خواہران،علاقے کی فعال خواتین اور خواہر عدیانہ بتول (فارغ التحصیل المصطفی العالمیہ یونیورسٹی) سے بھی ملاقات جنہوں نے تنظیم کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
وحدت نیوز(چنیوٹ) مسجد زینبیہ سلام اللہ علیہا رجوعہ سادات میں وحدت یوتھ ونگ کا اجلاس منعقد ہواجس میںایم ڈبلیوایم تحصیل رجوعہ یوتھ ونگ کی کابینہ کا اعلان کیا گیا۔نامزد اراکین میں صدربرادر وقار علی ،نائب صدربرادر شہریار کربلائی، جنرل سیکرٹری برادر شعور علی،فنانس سیکرٹری شناور سلیمانی اور رحمٰن علی،میڈیا سیکریٹری برادر دلاور عباس اوررابطہ سیکرٹری برادر ناطق علی اوربرادر علی رضا شامل ہیں ۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری فلاح و بہبود و المجلس ویلفیئرآرگنائزیشن کراچی کے ڈائریکٹر سید زین رضوی نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے رضاکرانہ خدمت انجام دینے والے رضاکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی پسماندگی حکومت کی بے توجہی کو ظاہر کرتی ہے، سیلاب سے ہونے والی تباہی کے باوجود حکومتی کارکردگی افسوسناک ہے، اگر عوام کی فلاح و بہبود ترجیح نا ہو تو پھر حکومت کا جواز نہیں رہتا۔
المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن سردی کےموسم میں بھی سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی، الحمد اللہ سیلاب متاثرین میں گرم ملبوسات کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان قوم کی نمائندہ جماعت کی حیثیت سے قومی معاملات میں موثر کردار ادا کر رہی ہے۔
وحدت نیوز(تونسہ شریف) المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے جنوبی پنجاب کے اضلاع تونسہ اور ڈی جی خان میں 300 سیلاب متاثرہ خاندانوں کو کمبل، گرم کپڑے تقسیم کیے گئے۔
میڈیا سیل مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے مطابق راشن ڈرائیو کے ساتھ ساتھ سیلاب زدگان کے لئے سردیوں میں گرم کپڑے بستر اور جیکٹس کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔
وحدت نیوز(سکردو) رکن گلگت بلتستان اسمبلی و مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کنیز فاطمہ کا گرلز ہائی سکول سکردو کا دورہ،اس موقع پر انہوں نے سکول کے پرنسپل محترمہ بلقیس بتول سے انکے آفس میں ملاقات کی۔
ملاقات میں سکول کے ایشوز سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔رکن اسمبلی نے سکول میں درپیش مسائل کے حل کے لیے بھرپور تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔
وحدت نیوز(سکردو) ایم ڈبلیوایم گلشن خمینی یونٹ سکردو کی جانب سے بلتستان کے سیلاب متاثرین کی مدد۔امدادی سامان مجلس وحدت مسلمین گلشن خمینی ژتھنگ یونٹ کے آرگنائزر محمدعلی حیدری نے صوبائی سیکرٹریٹ ایم ڈبلیو ایم بلتستان میں جمع کروایا۔
سامان میں گرم کپڑے،کوٹ،بنیان،جوتے ،چادر اور بچوں کے گرم ملبوسات شامل ہے امدادی سامان کی فراہمی پر صوبائی مسئولین نے یونٹ آرگنائزر کا شکریہ ادا کیا۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین سولجر بازار یونٹ (شعبہ خواتین) ضلع شرقی کراچی کی جانب سے مقابلہ مضمون نویسی ’بی بی زینبؑ کے خطبات کے اہم نکات ‘کے انعامات اور جشن ولادت پیغمبر اکرمؐ کی مختصر تقریب مجلس وحدت مسلمین صوبائی سیکریٹریٹ آفس سولجر بازار میں منعقد کی گئی ۔تقریب میں ایم ڈبلیو ایم کراچی شعبہ خواتین کی رابطہ سیکریٹری خانم سلمیٰ اور ایم ڈبلیو ایم اورنگی ٹائون کی صدر خانم سائرہ نے خصوصی شرکت کی اور اپنے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم سولجر بازار شعبہ خواتین کی اس کوشش کو سراہا ۔
ان کا کہنا تھا کہ اہلیبیتؑ کی سیرت کو مختلف انداز میں معاشرے میں پہنچانے کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔پروگرام کی نظارت ایم ڈبلیو ایم سولجر بازار خواتین یونٹ کی صدر خانم سمانہ نوشاد نے کی ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مقابلہ مضمون نویسی کا مقصد بچیوں میں مضمون نویسی کی صلاحیت کو پروان چڑھانا اور دیئے گئے موضوع کو حصہ لینے والوں تک پہنچانا ہے ۔مقابلہ مضمون نویسی میں ملک بھر کے مختلف شہروں سے اور بیرون ملک سے بھی بچیوں نے حصہ لیا ۔
اس موقع پر حدیث کساء زینب نوشاد ،حمدباری تعالیٰ فضا عادل اور ایشاء،نعت مقبول ام ابیہا،منقبت کومل،کنیز فاطمہ ،زینب نوشاد اور فاطمہ نوشاد نے پیش کیں ۔ماہا فاطمہ نےامام علیؑ کے فضائل بیان کئے۔پروگرام کے اختتام پر مقابلہ مضمون نویسی میں حصہ لینے والی بچیوں کے درمیان انعامات تقسیم کئے گئے۔
وحدت نیوز(سکردو)ایم ڈبلیو ایم کے رکن اسمبلی و مرکزی سیکرٹری سیاسیات شعبہ خواتین مجلس وحدت مسلمین کنیز فاطمہ اور صدر مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن شعبہ خواتین خواھر کبریٰ بتول نے دورہ کچورا کے موقع پر پڑنگ،غلچو اور پوندس کے خواتین سے ملاقات کی،ملاقات میں علاقائی ایشوز سمیت معاشرے میں خواتین کی ذمہ داریوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔رکن اسمبلی نے علاقے میں خواتین کو درپیش مسائل خاص کر تعلیمی مسائل کے حل کے لیے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کی ۔
وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین کی رکن گلگت بلتستان اسمبلی ، پارلیمانی سیکریٹری برائے وومن ڈیویلپمنٹ و مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کنیز فاطمہ کا گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سکیمدان کا دورہ۔
اس موقع پر انہوں نے حکومت گلگت بلتستان اور روپانی فاؤنڈیشن گلگت بلتستان کی جانب سے منعقدہ کمپیوٹر ایجوکیشن، STEM اور انٹرپرینیورشپ کے میگا پروجیکٹ کے لیے خدمات حاصل کرنے والے ٹیچرز ٹریننگ سینٹر کا معائینہ کیا ساتھ ہی سکول کے طلباء سے بھی ملاقات کی اور مختلف کلاس رومز کا بھی دورہ کیا۔
وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع ملتان کے صدر علامہ وسیم عباس معصومی سے جامعہ شہید مطہری میں ایم ڈبلیو ایم حسن آباد یونٹ کے اراکین نے ملاقات کی۔ ملاقات میں یونٹ اراکین نے مختلف مسائل کے حوالے سے رہنمائی لی۔
علامہ وسیم عباس معصومی نے وفد سے ملاقات میں کہا کہ اس وقت پاکستان کو داخلی طور پر کئی چیلنجز کا سامنا ہے، سیاسی طور پر پاکستان کی صورت حال موزوں نہیں ہے، چند طاقتیں اس ملک میں عدم استحکام کو طول دینا چاہتی ہیں، تاکہ پاکستان نہ صرف داخلی بلکہ اقتصادی اور عالمی سطح پر مشکلات کا شکار رہے اور وہ اپنا ایجنڈا کٹھ پتلیوں کے ذریعے پورا کرا سکیں، ہم اس ملک میں غیر ملکی مداخلت کے شروع دن سے مخالف ہیں، غیرملکی طاقتیں پاکستان کو اپنی آماجگاہ بنانا چاہتی ہیں اور بدقسمتی سے ہمارے چند حکمران اس کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔