امام محمد باقر ع کی ذات عالم اسلام کی وہ عظیم علمی ذات ہے جس نے قرآن کے حقائق پہلی بار اس واضح انداز میں بیان کئے اور علوم کی پرتوں کو کھولا کہ آپ کا لقب باقر العلوم قرار پایا، سیدہ معصومہ نقوی

25 جنوری 2023

وحدت نیوز(لاہور)ولادت با سعادت امام محمد باقر علیہ سلام اور آغاز ماہ رجب المرجب پر تمام بندگان خدا کو ھدیہ تبریک پیش کرتی ہوں امام محمد باقر علیہ سلام اپنے جد امجد حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے علوم و سیرت طیبہ کے وارث ہیں امام باقر علیہ سلام کی دلیل امامت میں امام کے نام آنحضرت(ص) کے سلام کا ذکر کیا جاتا ہے جو آپ نے جابر ابن عبداﷲ انصاری کے ذریعہ امام باقر (ع) کو پہنچایا۔ اس سلام کی اہمیت یہ ہے کہ جس رسول کو سلام کرنا ساری انسانیت اپنے لئے اعزاز سمجھتی ہو وہ ذات مقدس امام باقر (ع) کو سلام پہنچاتی ہے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

 ان کا کہنا تھا خدا کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں ایک بار پھر ماہ رجب کے فیوض و برکات سمیٹنے کا موقع ادا کیا اس مقدس مہینہ  میں کہ جسے پروردگار نے اپنا مہینہ قرار دیا ہے تمام بشریت کے لیے مغفرت اور رحمت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں مختصر تسبیحات و اذکار انسان کے لیے جہنم سے آزادی اور جنت کے حصول کا موجب بن جاتے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا ہماری ذمہ داری ہے کہ ایام بیض یعنی رجب کی تیرہ ، چودہ اور پندرہ تاریخوں  میں اعتکاف اور عبادت خداوندی کا بھرپور اہتمام کریں اور اسے معاشرے میں عام کرنے کی کوشش کریں ہمیں اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہوے اس فرصت اور موقع سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے اور خود کو ماہ شعبان و رمضان کے لیے آمادہ کرنا چاہیئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree