The Latest
وحدت نیوز (کراچی) حسن رضا وحدت یوتھ کراچی ڈویژن کے صدر نامزد ہوگئے ہیں۔ وحدت یوتھ کراچی کا جنرل ورکرز اجلاس امام بارگاہہ فاطمتہ الزہراسلام اللہ علیہا انچولی سوسائٹی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی یوتھ کونسل کے رکن مولانا تصور علی مہدوی نے نامزد صدر کے نام کا اعلان کیا۔
اس موقع پر ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی،کراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری، سید علی حسین نقوی سمیت مجلس وحدت مسلمین کے دیگر رہنما موجود تھے
وحدت نیوز (لاہور) ایام شہادت دختر رسول ص ، سیدہ دو عالم ، خاتون جناں حضرت فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیھا کے پرسوز موقع پر مرکزی صدر ایم ڈبلیوایم وومن ونگ محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ خداوند عالم نے جو فضائل صدیقہ طاہرہ کو عطا کئے کائنات کی کسی عورت کے لئے ممکن ہی نہیں ہے دختر پیغمبر عزت و عظمت میں اپنی مثال آپ تھی آپ شرافت کی بلندیوں پر رسائی رکھتی تھی آپ رسول خدا کا اعلیٰ و ارفع نمونہ تھی خاتون جنت اپنے مقام و منزلت میں کوئی ثانی نہیں رکھتی تھیں ۔
انہوں نے کہا کہ جناب سیدہؑ نے خدا کے نزدیک بلند و بالا رتبہ و مقام کی حامل ہونے کے باوجود اپنی زندگی میں بے انتہا مشکلات اور پیچیدہ ترین حالات کو تحمل کیا آپؑ نے خدا کے دین کی خاطر سخت ترین مصائب کا سامنا کیا ،آپؑ کی زندگی کے ہر لمحہ میں خواتین کے لیے بہترین درس اور اسوہ ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا یہ ایام حزن و غم فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی مصیبت پر گریہ و عزادای سے خود کو ولایت کے دفاع کے لیے تیار کرنے کے ایام ہیں تا کہ ہم بھی خود کو انقلاب فاطمی سلام اللہ سے منسلک کرسکیں۔
وحدت نیوز(لاہور) شہادت خاتون جنت ، سیدہ دو عالم ، دختر حضرت محمد مصطفی ص سیدہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے دردناک موقع پر تمام امت مسلمہ کو تعزیت پیش کرتے ہوئےمجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی رہنماو رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی کا کہنا تھا یہ ایام اس عظیم المرتبت بی بی کی شہادت کے ایام ہیں جس کى مرضی پیغمبر اکرم (ص) کى مرضی ہے اور پیغمبر (ص) کى مرضی خدا کى رضا ہے، جس کا غضب پیغمبر (ص) کا غضب اور پیغمبر کا غضب خدا کا غضب ہے سیدہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا عالم انسانیت کے لیے کامل ترین نمونہ ہیں۔
انہوں نے کہا جنابِ زہراء سلام اللہ علیہا وہ ہستی ہیں جن کی عظمت کا پتہ عام انسان کے بس میں نہیں ان ایام میں ہمیں موقعہ مل رہا ہے کہ ہم جناب زہراء سلام اللہ علیہا کی سیرت سے کچھ سیکھیں۔ کچھ معرفت حاصل کر لیں ان کا کہنا تھا دشمن اور فرعونی طاقتیں چاہتی ہیں کہ مکتب فاطمی کو حجاب سے دور کر دیا جائے، تاکہ بے حیائی کو عام کیا جاسکے حجاب وہ چیز ہے جس نے وقت کے یزید کو ہلا کر رکھ دیا ہے لھذا مکتب اہل بیت کی پیروکار ہماری مائیں بہنیں ان ایام میں تعلیمات و سیرت فاطمی کو زندہ کریں اور معاشرے میں فاطمی انقلاب کی شمعیں روشن کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
وحدت نیوز(اٹک) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اٹک کی جانب سے ایام فاطمیہ کی مناسبت سے خمسہ مجالس عزا کا اہتمام امامبارگاہ حسینیہ کاملپور سیداں میں کیا گیا ان مجالس عزا سے محترمہ چمن فاطمہ نے زن زندگی اور آزادی اسلام کی نگاہ میں کے عنوان سے خطاب کیا ان کا کہنا تھا کہ دین اسلام نے عورت کے مقام و منزلت بہت عمدہ انداز میں پیش کیا ہے ایک تربیت یافتہ ، دیندار اور مہذب خاتون نہ صرف اپنے گھر کی بلکہ معاشرے کی اصلاح میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
آخری مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوے محترمہ فائزہ بتول نے کہا کہ یہ ایک خاتون کی پرورش اور تربیت ہی تھی جو کربلا میں حضرت عباس ع ، و قاسم ع اور علی اکبر ع جیسے نگینے قربان ہوئے اور دین کے تحفظ اور بقا کا باعث بنے حضرت فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیھا کی ذات مقدسہ کو خواتین کے لیے اسوہ کامل بنا کر پروردگار نے ہم پر اپنا احسان اور لطف و کرم کیا ہے۔
وحدت نیوز(لاہور) پچیس دسمبر یوم قائد کی مناسبت سےجاری اپنے پیغام میں مرکزی صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے کہا کہ قائد اعظم ایک عہد ساز شخصیت کے مالک تھے جن کی قائدانہ صلاحیتوں اور مدبرانہ سیاست نے پوری دنیا میں اپنا لوہا منوایا لیکن ہم نے بحیثیت قوم ان کے فرامین کو یکسر بھلا دیا اور اس مملکت خداداد کو اس مقام پر نہ پہنچا سکے جسکا خواب عظیم قائد نے دیکھا تھا انہوں نے کہا قائداعظم محمد علی جناح رح ایک ایسی مملکت چاہتے تھے جہاں ملک کے تمام شہریوں کو بلا امتیاز رنگ و نسل اور مذہب مساوی حقوق اور ترقی کے مواقع میسر ہوں، وطن عزیز کو قائد اعظم کے خوابوں کے مطابق بنانے کے لیے پوری قوم کو محنت اور لگن سے کام کرنے کی ضرورت ہے
انہوں نے کہا ہم بحیثیت قوم اپنے عظیم قائد کے ویژن کے عین مطابق اپنے اپنے دائرہ کار میں نظم وضبط، ایمان اور اتحاد کے اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے اپنے وطن عزیز کے لئے بے لوث کام کریں اور صرف اسی طریقے سے ہم بانیٔ پاکستان کی روح کو حقیقی خراجِ تحسین پیش کر سکتے ہیں۔
وحدت نیوز(لاہور) قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے اپنے پیغام میں کہا قائد اعظم نے مایوس قوم کو ایسی قیادت مہیا کی جو ولولہ انگیز پرجوش اور مخلص تھی ان کی قائدانہ صلاحیتوں کی دنیا معترف تھی اس عظیم رہنما نے براعظم کا جغرافیہ بدلا اور ہمیں پاکستان جیسا ملک عطا کیا انہوں نے کہا محمد علی جناح نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن کی اہمیت کا احساس کیا، جہاں تمام مسلمان اور دیگر اقلیتیں مذہبی آزادی اور تمام تر شہری حقوق کے حصول میں دشواری محسوس نہ کریں قائداعظم کی جدوجہد کے بغیر پاکستان ہمارا مقدر نہیں بن سکتا تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی یہ بد قسمتی ہے کہ اس کے حکمران طبقے نے قائداعظم کے فرمودات اور ان کے رہنما اصولوں کو یکسر فراموش کر دیا جسکی وجہ سے ملک کو آج تاریخ کےبدترین حالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وطن عزیز نہ صرف معاشی بلکہ سیاسی اور ثقافتی اعتبار سے بھی دن بدن تنزلی کا شکار ہوتا جا رہا ہے وقت کی اہم ضرورت ہے کہ حکمران اور عوام اپنے محسن کے بے مثال فرمودات کو اپنائیں اور ان کی روح سے تجدید عہد کریں کہ ان کےنظریات و افکار کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں گے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اسلام آباد کی جانب سے سیمینار بعنوان زن ،زندگی آزادی اسلام کی نگاہ میں جامعہ معصومہ بہارہ کہو اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں مومنات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار کے انعقاد میں ضلعی صدر اسلام آباد محترمہ صدیقہ کائنات اور ان کی کابینہ سمیت مرکزی آفس سیکرٹری محترمہ بینا شاہ نے بھرپور کاوش کی ۔
سیمینار سے جناب مولانا مھدی کاظمی ، محترمہ پارس فاطمہ ، محترمہ عنصر زہرا پرنسپل جامعہ معصومہ جبکہ مرکزی خطاب مرکزی صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین محترمہ سیدہ معصومہ نقوی صاحبہ نے کیا ،انہوں نے کہا کہ یہ تمام لوگ جو صرف دھوکہ دینے کے لئے خواتین کی آزادی کا نعرہ لگاتے ہیں دراصل چاہتے ہیں معصوم مسلم عورتوں کو ہوس پرستی اور فحاشی کی زنجیروں میں قید کریں اور ان سے اس راہ میں غلامی کروائیں ، جبکہ دین اسلام ہی ہے جو ہماری مومنات کو اصل آزادگی اور حریت کی طرف دعوت دینے والا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ انشاء اللہ وطن عزیز میں ایک دن ایسا آئے کہ اسلامی جمہوریہ ہونے کے ناطے حجاب کو قانونی طور پر مسلم خواتین کے لئے لازمی قرار دیا جائے ، تمام مسلمان خواتین موظف ہوں گھروں سے نکلتے وقت سروں کو ڈھانپ کر باہر نکلیں کیونکہ اصل آزادی نام ہی اسی کا ہے کہ انسان نفس کی غلامی سے آزاد ہو جائے اور اللہ تعالیٰ کے بنائے ہوئے قوانین کا تابع ہوجائے۔
وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ کی ہدایت پر شہید آیت اللہ باقرالصدر کی شہرہ آفاق کتاب آزمائش کی قومی اجتماعی مطالعاتی مہم (اسٹڈی سرکل) کی دوسری نشست مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین گلگت ڈویژن کے زیر اہتمام صدر شعبہ خواتین گلگت ڈویژن محترمہ بی بی سلیمہ کی رہائش گاہ برمس پائین میں منعقد ہوئی جس میں ڈویژنل نائب صدر خواہر صائمہ شفیع، برمس پائین یونٹ کی صدر خواہر شہزادی، برمس بالا یونٹ کی صدر سبی زہراء نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر مختلف یونٹس کی کارکنان بھی شریک تھیں۔
محترمہ انعم زہرا نے شہرہ آفاق کتاب آزمائش کی مختلف موضوعات کی تشریح بیان کی، اس کے علاوہ رہبر معظم کی کتاب استفتاءات رہبری کا مطالعہ بھی کیا گیا۔ دعائے سلامتی امام زمانہ عج سے نشست کا باقائدہ اختتام ہوا،اگلااسٹڈی سرکل جنوری کے پہلے اتوار کو بی بی سلیمہ سابقہ اسمبلی ممبر و صدر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین گلگت کی رہائش گاہ میں ہوگا۔
وحدت نیوز(اٹک) قبل از اسلام خواتین کو ہر علاقے اور ہر مذہب میں کم تر سمجھا جاتا اور انہیں تذلیل کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا مگر اسلام کی آ مد کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خواتین کو عزت و تکریم عنایت کی انہیں بلند مقام و مرتبہ عطا کیا۔ ان خیالات کا اظہار محترمہ چمن صاحبہ نے مجلس عزا سے خطاب کےدوران کیاجس کا انعقاد بعنوان زن زندگی اور آزادی اسلام کی نگاہ میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اٹک کی جانب سے کیا گیا تھا۔
اپنے خطاب میں محترمہ چمن فاطمہ نے مزید کہا کہ معاشرے میں امن و سکون خواتین کو ان کا حقیقی مقام ، عزت اور اختیار عطا کرنے سے دین اسلام نے بہت خوبصورتی کے ساتھ خواتین کے حقوق اور انہیں اسلامی قوانین کی حدود میں رہتے ہوئے آزادی عطا کی ہے مغربی معاشرہ خواتین کو آزادی کے نام پر بے راہروی کا شکار کر رہا ہے یہ ہم پر ہے کہ آنکھیں کھولیں اور درست راہ کا انتخاب کریں ۔اس مجلس سے محترمہ فائزہ صاحبہ نے بھی خطاب کیا اور خواتین کے معاشرے میں کردار پر روشنی ڈالی ۔مجلس کا اہتمام امام بارگاہ حسینیہ کاملپور سیداں میں کیا گیاتھا۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے قومی مرکز شاہ جمال میں مجلس عزا کا انعقاد ہوا جس سے مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ سیدہ معصومہ نقوی نے خطاب کیا ۔
مجلس عزا میں لاہور کے تنظیمی یونٹس اور مختلف علاقوں سے مومنات نے بھرپور شرکت کی ۔ مجلس کے اختتام پر ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین لاہور کی نو منتخب عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا جسکے بعد مرکزی صدر نے تمام ذمہ داران سے حلف لیا ۔
تفصیلات کے مطابق سابقہ ڈپٹی جنرل سیکریٹری اتفاق ٹاون محترمہ صدف نقوی لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ ،منصورہ ، کینال ویو ،ملتان روڈ ، اقبال ٹاون ، سبزہ زار اور جعفریہ کالونی کی صدر جبکہ محترمہ مہر انساء نائب صدر منتخب ہوئیں۔
سابقہ سیکرٹری جنرل نشتر کالونی محترمہ رقیہ بانو نشتر کالونی ، فیروز پور روڈ ، پاک عرب سوسائٹی اور اچھرہ کی صدر جبکہ محترمہ شبانہ بی بی نائب صدر منتخب ہوئیں اندرون شہر کے علاقوں گلشن راوی ، سمن آباد ، موچی ، بھاٹی ، شاہ عالمی ، کرشن نگر ، ساندہ ،بندہ روڈ ، بلال گنج کی صدر محترمہ ام رباب اور ان کی نائب محترمہ حمیرا رضوی کو نامزد کیا گیا ۔
علاوہ ازیں محترمہ سیدہ فاطمہ کو ٹاون شپ ، گرین ٹاون ، ویلینشاہ اور واھگہ منڈی کے علاقوں کی ذمہ داری سونپی گئ اس موقع پر مرکزی صدر محترمہ معصومہ نقوی نے نیک تمناوں کے ساتھ تمام نومنتخب صدور کی حوصلہ افزائ کی اور ایک ماہ کی مدت میں اپنی کابینہ کی تشکیل اور اس کے بعد یونٹ سازی کے عمل میں بھرپور فعالیت انجام دینے کی ھدایات کیں ، آنے والے دنوں لاہور کے مزید علاقوں کی مسئولین کا اعلان کیا جاے گا۔