سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کی شخصیت تاریخ ِ بشریت میں کردار کی بلندی کا وہ مینارہ نور ہے جسکی کرنیں انسانیت کے لئے ہمیشہ کیلئے مشعل راہ بن چکی ہیں،سیدہ معصومہ نقوی

07 فروری 2023

وحدت نیوز(لاہور)شہادت جناب زینب کبری سلام اللہ علیہا کے موقع پر مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین سیدہ معصومہ نقوی نے اپنے پیغام میں کہا  کہ واقعہ کربلا جہاں فخر بشریت، نواسہ رسول امام عالی مقام علیہ السلام کی قربانیو ں کا مظہر ہے وہیں دختر بتول سیدہ زینب سلام اللہ علیھا کے کامل کردار کی عظمتوں کا امین بھی ہے تاریخ میں کوئی عظیم فتح ایسی دکھائی نہیں دیتی جس میں مردو ں کے ساتھ ساتھ خوا تین بھی اپنے پختہ ارادوں، اخلاقی، نظریاتی اور عملی معاونت کے ساتھ شریک کار نہ رہی ہوں ایثار، قربانی، صدق، وفا، صبر و استقامت،جرات اور شجاعت کا سفر جو سیدہ خدیجۃ الکبریٰ سلام اللہ علیھا سے شروع ہوا میدان کربلا میں وہ سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کی صورت میں درجہ کمال پر دکھائی دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کربلا کے میدان میں ظالم یزدیوں کے پھیلائے خوف و دہشت کے اْس اندوہناک اور دل دہلا دینے والے ماحول کے ہر لمحہ میں بی بی زینب سلام اللہ علیہا ثابت قدمی اور استقلال کا کوہِ گراں ںثابت ہوئیں آپ سلام اللہ علیہا کے صبر پر ملائکہ بھی محوِ حیرت تھے در حقیقت سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کی شخصیت تاریخ ِ بشریت میں کردار کی بلندی کا وہ مینارہ  نور ہے جسکی کرنیں انسانیت کے لئے ہمیشہ کیلئے مشعل راہ بن چکی ہیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree