ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین بلتستان کی جانب سے مختلف علاقوں میں ایام فاطمیہ کی مجالس کا انعقاد

04 جنوری 2023


وحدت نیوز(سکردو)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین بلتستان کی جانب سے مختلف علاقوں میں ایام فاطمیہ کی مجالس کا انعقاد ۔گزشتہ سالوں کی نسبت اس سال ایام فاطمیہ پورے بلتستان میں انتہائی عقیدت کے ساتھ منایا گیا ۔امام بارگاہوں سمیت مخصوص مقامات اور گھروں میں مجالس کا انعقاد کیا گیا۔

 اس سلسلے میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین بلتستان نے مجالس کے انعقاد کے سلسلے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا تنظیم سے منسلک خواہران  نے مختلف مقامات پر خطابات کیے بلتستان کے تمام اضلاع میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی جانب سے مجالس کے انعقاد کے ساتھ ساتھ مجالس میں بھر پور طریقے سے شرکت کو یقینی بنایا گیا۔

 ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین بلتستان کی صدر خواہر کبری بتول کی ہدایت پر روندو ،شگر،کھرمنگ،گنگچھے اور سکردو کے مختلف مقامات میں پنچ روزہ اور سہ روزہ مجالس کا، انعقاد کیا گیا معلمات  نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی نجی زندگی اور اجتماعی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور دختر رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عملی زندگی کو دور جدید میں خواتین کے لیے رول ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی بی دو عالم ؑ کی حیات طیبہ تمام شعبہ ہائے زندگی سےتعلق رکھنے والی خواتین کے لیے مشعل راہ ہے جس پر عمل پیرا ہو کر حقیقی کامیابی کا حصول ممکن ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree