جب بھی وطن عزیز کو ضرورت پڑے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،معصومہ نقوی

15 مارچ 2023

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ مقبول عوامی لیڈر عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش اور پھر اس کی حمایت میں نکلے ہوئے تحریک انصاف کے نہتے کارکنان پر ظلم و ستم کر کے موجودہ امپورٹڈ حکومت یہ سمجھ رہی ہے کہ وہ کامیاب ہو جائے گی ، تو یہ اس کی خام خیالی ہے،  اس کے  برعکس یہ ظلم کر کے  اس امپورٹڈ اور ظالم حکومت نے اپنے زود رس زوال پر دستخط کر ڈالے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امام علی علیہ سلام کا فرمان ہے کہ ہر ظالم کے دشمن اور ہر مظلوم کے مددگار بنو،  ہم بحثیت پاکستانی اس موجودہ حکومت کے اس ظالمانہ و وحشیانہ اقدام  اور نہتی و مظلوم عوام پر اس بہیمانہ تشدد کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی ماؤں ، بہنوں ، بیٹیوں کو یہی پیغام دینا چاہتی ہوں کہ سربراہ  مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کے اعلان کے منتظر رہیں ، اور جب تک  سڑکوں پر نکلنے کی کال نہیں دی جاتی ، سوشل میڈیا کے ذریعے زیادہ سے زیادہ اس ظلم و ستم کی پرزور مذمت بھی کریں اور اپنے گھر کے افراد کو تیار و آمادہ کریں کہ جب بھی وطن عزیز کو ضرورت پڑے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree