بچوں اور بچیوں کو دین و شریعت کا پابند بنانے کیلئے فقط نصیحت نہیں بلکہ والدین کو خود عملی نمونہ بننے کی ضرورت ہے ،معصومہ نقوی

21 مارچ 2023

وحدت نیوز(چنیوٹ)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین  چینیوٹ کی جانب سے سالانہ  ضلعی کنونشن بعنوان "غیبت'ولایت فقیہ اور ھم" امام بارگاہ محلہ ٹھٹھی شرقی چنیوٹ میں منعقد ہوا جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی کنونشن سے مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ معصومہ نقوی اور خانم سمیرا نقوی سابقین آئی۔ایس۔او اور وائس پرنسپل گورنمنٹ گرلز کالج فیصل آباد نے اپنے خطاب میں خواتین کو غیبت' ولایت فقیہ اور ھماری ذمہ داریاں اور پاکستان کے موجودہ حالات کے بارے میں آگاہی دی اپنے خطاب میں سیدہ معصومہ نقوی کا کہنا تھا کہ جنت ہر ماں کے قدموں کے نیچے نہیں بلکہ صرف اس ماں کے قدموں کے نیچے ھے جو  دین اسلام پر عمل کرتی ھے بچوں اور بچیوں کو دین و شریعت کا پابند بنانے کے لیے فقط نصیحت نہیں بلکہ خود عملی نمونہ بننے کی ضرورت ہے ۔

 انہوں نے کہا ہر زمانے میں حقیقی مومن اپنے زمانہ حیات میں ظھور کے مقدمات فراہم کرے منتظران حقیقی کو چاہیے کہ وہ امام زمانہ عج کے عالمی قیام کے لیے زمینہ سازی کرے یہی عمل ہمارے دین و آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے ایک سچا مومن محب وطن بھی ہوتا ھے۔سب لوگوں کو حالات حاظرہ پہ نظر رکھنی چاہییے اور ظلم کی مذمت اور حق کا ساتھ دینا چاہیے ۔ کنونشن میں 9 سال کی کمسن بچیوں کے لیے جشن بلوغت و عبادت و بندگی کا بھی اہتمام کیا گیا جن میں انہیں  شرعی وظائف سے آگاہ کیا گیا محترمہ معصومہ نقوی نے بچیوں کی حوصلہ افزائی کی کنونشن اختتام پر معروف عالمی ترانہ سلام فرماندہ پڑھ کر امام زمان عج کے ساتھ تجدید بیعت کی گئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree