حضرت علی علیہ السلام انسان کامل کا نمونہ اور قرآن ناطق ہیں،سیدہ معصومہ نقوی

11 اپریل 2023

وحدت نیوز(لاہور) شہادت امیرالمومنین،  یعسوب الدین ، مولاے کائنات ،شیر خدا وصی رسول خدا صل اللہ علیہ وآلہ وسلم امام علی علیہ سلام کے پرسوز موقع پر تمام عالم اسلام بالخصوص امام زمانہ عج کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتی ہوں حضرت علی علیہ السلام اس ہستی اور ذات والا صفات کا نام ہے کہ قلم جس کی توصیف سے عاجز اور ناتوان ہیں کیونکہ علی ؑ اس فضیلت کا نام ہے کہ جس کی دنیا کے پیمانوں سے پیمایش نہیں کی جاسکتی، طائر فکر انسانی جس قدر بھی اپنی پرواز بلند کرتا ہے لیکن ذات علی کے سامنے وہ بونا ہی نظر آتا ہے، کیونکہ عقل اور افکار علی کی بے نظیر اور بے مثل ہستی کا احاطہ کرنے سے قاصر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین سیدہ معصومہ نقوی نے یوم علی علیہ سلام کی مناسبت سے کیا۔

 انہوں نے کہا اس میں کوئی شک اور دو رائے نہیں ہیں کہ پیامبر خاتم  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کی ذات والا صفات کے بعد بالاتفاق جس ہستی کا مقام اور مرتبہ عظیم الشان ہے وہ  حضرت علی  علیہ السلام ہیں امام  علی علیہ السلام نے اسلام کی حفاظت اور مشکلات کو دور کرنے کیلئے پچیس سال تک زحمتوں کو برداشت کرنے کے بعد اسلامی حکومت تشکیل دی اور حدود الہی کو قائم کیا ، منحرف لوگوں سے جنگ کی ، ضرورت مندوں اور فقیروں کو ان کا حق دلایا ، مظلوموں کے حق کو پہچنوایا اور بیت المال کو عدالت کے ساتھ تقسیم کرنے کی کوشش کی اگر چہ بعض مسلمان نما لوگوں کو ان کی عدالت پسند نہیں تھی اور اسی وجہ سے ان کو شہید کردیا گیا انہوں نے مزید کہا امیرالمومنین علیہ سلام کی ولایت سے متسمک رہنا اور ان کی محبت سے اپنے دلوں کو منور کرنا ہمارا ایمان ہے لیکن اس محبت اور ولایت کا تقاضا یہ ہے کہ عملی زندگی میں امام علی علیہ سلام کی معرفت حاصل کی جاے اور ان کی سیرت و تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree