مسلمانان عالم اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کی امداد کے لیئے اٹھ کھڑے ہوں، سیدہ معصومہ نقوی

18 اکتوبر 2023

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے گزشتہ شب اسرائیل کے غزہ کے المعمدانی ہسپتال پر میزائل حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انا للہ و انا الیہ راجعون ، نہایت افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے  کہ اسرائیل کی جلاد صفت فوج نے ظلم اور بربریت کی انتہا کرتے ہوے غزہ کے المعمدانی ہسپتال پر اس وقت میزائل برسائے جب کہ زخمیوں اور بیماروں کے علاؤہ بہت سارے بےگھر لوگوں نے پناہ بھی لے رکھی تھی ۔ جن میں ننھے بچے اور عورتیں بھی شامل تھیں ہزار کے قریب بے گناہ لوگوں کا چند لمحوں میں قربان ہوجانا واقعا ساری دنیا کے آزادی خواہوں ،حریت پسندوں اور حقوق انسانی کے علمبرداروں کے لیے لمحہ فکریہ ہے اے مسلمانان عالم ، اپنے پیاروں کی نصرت کے لئے اٹھ کھڑے ہوں جو زبان کے ساتھ قیام کر سکتا ہے وہ اس ظلم و بربریت کے خلاف زبان کے ساتھ قیام کرے ، جو لکھنے کا فن جانتا ہے وہ قلم کے ذریعے جہاد کریں  آئیے مل کر اپنے مال کے ذریعے فلسطینی بہن بھائیوں کی امداد  کے لیے اٹھ کھڑے ھوں ۔ اگر ظالم حکمرانوں کی پابندیوں کی وجہ سے ہمارے مرد فلسطین نہیں پہنچ سکتے تو کم از کم ہم خواتین بھرپور انداز میں مالی معاونت میں حصہ ڈالیں ۔

 آج غزہ میں شدید غذائی قلت اور دوائیوں کی کمی پائی جاتی ھے ۔ ہم سب مالی امداد کے ذریعے اس عظیم خدمت کا حصہ بن سکتے ھیں ۔ ان شاءاللہ خوبان عالم اپنی بہترین ذمہ داریاں نبھاتے ہوے اسرائیل کو جلد از جلد صفحہ ہستی سے مٹا دیں گیں ، آئیے سب مل کر اپنے حصے کی ذمہ داری کو نبھائیں اور حسب توفیق اس عبادت کا جزو بن جائیں ۔ پورے ملک میں میری تمام تنظیمی و غیر تنظیمی مائیں ، بہنیں ، بیٹیاں اس مشن کا حصہ بن جائیں اور اپنے انفاق کے ذریعے فلسطینیوں تک اپنی بہترین امداد پہنچائیں ۔ تاکہ مجاہدین حماس کے حوصلے مزید بلند ہوں اور وہ نابودی اسرائیل کے اور نزدیک ہوجائیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree