Print this page

آئی ایس او ملتان ڈویژن کے صدر جوہر عباس کی علامہ اقتدار حسین نقوی کو ایم ڈبلیوایم جنوبی پنجاب کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

11 جولائی 2022

وحدت نیوز(ملتان) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن کے صدر ڈاکٹر جوہر عباس نے رکن ذیلی نظارت آئی ایس او ملتان علامہ اقتدار حسین نقوی سے ملاقات کی، اس موقع پر انچارج پروفیشنل ادارہ جات ڈاکٹر باقر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

 ڈاکٹر جوہر عباس نے علامہ اقتدار حسین نقوی کو مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کا صوبائی صدر بننے پر مبارکباد دی اور پھول بھی پیش کیے۔ واضح رہے کہ علامہ اقتدار حسین نقوی گزشتہ ماہ ایم ڈبلیوایم جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر منتخب ہوئے تھے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree