عزاداروں، بانیان مجالس اور متولیان کے مسائل حل کریں گے، عزاداروں کے خلاف بنائے گئے بے بنیاد مقدمات کو ختم کرنا ہوگا،انجینئر مہر سخاوت سیال

07 جولائی 2022

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے سیکرٹری عزاداری سیل وممبر ڈویژنل امن کمیٹی ملتان انجینئر سخاوت علی سیال نے کہا ہے کہ عزاداروں، بانیان مجالس اور متولیان کے مسائل حل کریں گے، عزاداروں کے خلاف بنائے گئے بے بنیاد مقدمات کو ختم کرنا ہوگا، ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں وکلاء سے ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر عون رضا انجم ایڈوکیٹ ہائی کورٹ، سید سمیع گردیزی ایڈوکیٹ ہائی کورٹ، سید حسنین ایڈوکیٹ ہائی کورٹ، شہباز گرمانی ایڈوکیٹ ہائی کورٹ، خادم حسین جعفری ایڈوکیٹ ہائی کورٹ، سید عرفان رضا ایڈوکیٹ ہائی کورٹ، ملک ابرار ایڈوکیٹ ہائی کورٹ، سید مجتبی شمسی ایڈوکیٹ ہائی کورٹ، ملک اشفاق کھوکھر ایڈوکیٹ ہائی کورٹ موجود تھے۔

ملاقات میں محرم الحرام سے پہلے مومنین کو درپیش قانونی مسائل کے حل کے لیے کمیٹی بنانے کی تجویز دی گئی جس پر وہاں موجود تمام وکلا نے آمادگی کا اظہار کیا اور مل کر عزاداران مظلوم کربلا کی مدد کے لیے کمیٹی بنانے کے اس عمل کو سراہا گیا۔ انجینیئر سخاوت علی نے کہا کہ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عزاداروں کے لیے مسائل پیدا کرنے کی بجائے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جائے، عزاداروں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے جلد مشترکہ اجلاس بلایا جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree