Print this page

ڈیرہ غازی خان، ایم ڈبلیوایم سخی سرور و دیگر ملی تنظیمات کے تحت مظلومین پاراچنار کی حمایت میں احتجاجی ریلی و علامتی دھرنا

27 دسمبر 2024

وحدت نیوز(سخی سرور) صدر اہل تشیع سخی سرور زوار خادم حسین کی قیادت میں مظلومین پارہ چنار کی حمایت میں مجلس وحدت مسلمین سخی سرور ،شیعہ علما کونسل سخی سرور، انجمن جعفریہ مدرسہ جامعتہ الحسین سخی سرور کی جانب سے بعد نماز جمعہ مرکزی امام بارگاہ حیدریہ سے بین الصوبائی شاہراہ مین کوئٹہ روڈ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔

ریلی کے شرکا نے مین کوئٹہ روڈ پر علامتی دھرنا دیا  ریلی کے شرکا سے صدر اہل تشیع سخی سرور زوار خادم حسین ،پرنسپل جامعتہ الحسین مولانا ظفر عباس ، مولانا نیاز حسین ،مولانا جعفر سرور صاحب نے خطاب کیا۔

 مقررین نے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے یہ مطالبہ کیا کہ پارہ چنار میں جاری مرکزی دھرنے  کے شرکا نے جو مطالبات رکھے ہیں فلفور وہ مطالابات تسلیم کیئے جائیں اور ضلع کرم میں امن قائم کیا جائے اور 80 روز بند روڈ کو کھولا جائے  ۔ اگر قائدین نے ملک بھر میں اہم شاہراہیں بند کرنے کا حکم دیا تو پھر ملک بھر کی طرح سخی سرور میں بھی پنجاب کو بلوچستان سے ملانے والی اس بین الصوبائی شاہرہ کو دھرنا دے کر مستقل بند کر دیا جائے گا ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree