ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام احتجاجی دھرنا چوتھے روز بھی جاری، علماء و رہنما کی شرکت

28 دسمبر 2024

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چئیرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر پارا چنار کیساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان بھر میں دھرنے جاری ہیں، اس سلسلے میں جنوبی پنجاب کے اضلاع ملتان، مظفرگڑھ، ڈی جی خان، جامپور، لیہ، بھکر میں دھرنے جاری ہیں۔ ملتان میں مرکزی دھرنا نواں شہر چوک پر دیا گیا ہے، جہاں شیعہ علمائے کرام اور عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ پاراچنار بین الاقوامی سازشوں کا شکار ہے، کئی دہائیوں سے ایک سازش کے تحت کرم کے مظلوم عوام کا قتل عام کیا جا رہا ہے اور بدقسمتی سے اس کے مجرم وہ لوگ ہیں جنہوں نے پاراچنار کے راستے بند کیے ہوئے ہیں جو اس بدامنی کے ذمہ دار ہیں، ایک ہفتہ سے زائد ہو گیا ہے پاراچنار کے عوام لاشوں کے ساتھ بیٹھے ہیں لیکن ریاستی اداروں کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگی، پاراچنار پاکستان کی سرحدوں کا محافظ ہے، ہم پاکستان کی سلامتی کے ضامن ہیں، ہم نے پاکستان بنایا تھا پاکستان بچائیں گے، یہ دھرنے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک پاراچنار میں دھرنا جاری ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ یہ سب جانتے ہیں یہ سانحہ ریاستی اداروں کی موجودگی میں سرانجام پایا گیا جو کہ یہ بات سوچنے پر مجبور کرتا ہے کہ قاتلوں اور ریاستی اداروں کا گٹھ جوڑ ہے، پھر یہاں تک کے کچھ شرپسند عناصر جن کے بارے میں ہم سمجھتے ہیں کے کرم میں جو بدامنی کے ذمہ دار ہیں وہ نہ شیعہ ہیں نہ سنی بلکہ تیسری قوت اس بدامنی اور فساد کے ذمہ دار ہیں، پاراچنار کے دو مزدوروں کو قتل کر دیا ان کے قتل کرنے، ان کے گلے کاٹنے اور پھر ان کے لاشوں سے کھلواڑ کرنے کی ویڈیو جاری کی جس میں قاتلوں کے چہرے صاف نظر آ رہے ہیں، لیکن اس کے باوجود نہ صوبائی حکومت نے کوئی ایکشن لیا اور نہ ہی ریاستی اداروں نے انھیں گرفتار کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree