Print this page

راولپنڈی، امام بارگاہ کے باہر تعینات پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، 2جاں بحق، 2 زخمی

31 دسمبر 2013

وحدت نیوز(راولپنڈی) راولپنڈی کے علاقے ڈھوک سیداں میں دو موٹر سائیکل پر سوار چار دہشتگردوں نے امام بارگاہ قصر شبیر پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سیکیورٹی پر مامور دو پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ کے واقعہ میں ایک اہلکار اور ایک دکاندار زخمی ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کے نام محمد عمران اور ظہیر عباس ہیں۔ پولیس کے مطابق، تھانہ ریس کورس کی حدود میں ڈھوک سیداں کے علاقے میں 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے امام بارگاہ کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی، آر پی او راولپنڈی اختر عمر لالیکا نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، تاہم یہ فرقہ واریت کا شاخسانہ لگتا ہے۔ فائرنگ سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree