کوئٹہ، زائرین کی بس کے قریب دھماکا، ۳افرادجاں بحق

01 جنوری 2014

وحدت نیوز(کوئٹہ) کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ کے قریب اخترآباد میں زائرین کی بس کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ۳افرادجاں بحق جبکہ 17افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ دھماکے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ سی سی پی او عبدالرزاق چیمہ کے مطابق زائرین کی بس ایران سے کوئٹہ آرہی تھی کہ اس کے قریب دھماکا کیا گیا جبکہ دھماکے کے بعد علاقے میں فائرنگ بھی کی گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زائرین کی بس کو دھماکے سے شدید نقصان پہنچا ہے۔ زخمیوں کو بس سے نکال کر اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ بس میں لگی آگ کو فائر بریگیڈ کا عملہ بجھانے کی کوشش کر رہا ہے، دھماکے کے نتیجے میں بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔

 

پولیس کے مطابق دھماکے سے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ دھماکے کی زد میں آکر پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور کسی کو متاثرہ بس کے قریب جانے نہیں دیا جا رہا ہے۔

 

واضح رہے کہ یہ نئے سال 2014ء کا پہلا دہشت گردی کا واقعہ ہے۔ دریں اثناء  مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے سربراہان نے  کوئٹہ میں ہونے والے سال کی پہلی دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے جبکہ مجلس وحدت مسلمین نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے 3روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔


 
مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ  راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ بس پر حملہ حکومت کی ناکامی ہے۔ وزیر اطلاعات بلوچستان عبدالرحیم نے واقعے میں 2افراد کے جاں بحق اور 17افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکا خیز مواد سڑک کنارے کھڑی گاڑی میں نصب تھا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree