Print this page

نواز لیگ کے شیرجہاں میر گلگت بلتستان کے نگران وزیراعلیٰ متعین

10 دسمبر 2014

وحدت نیوز (گلگت بلتستان) ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی میں پاکستان مسلم لیگ کا آمرانہ تسلط جاری ہے۔ گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے دھاندلی کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔ گلگت بلتستان میں چیف الیکشن کمشنر کے لیے پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنماء کی تقرری کے بعد اب نگران وزیراعلٰی بھی پاکستان مسلم لیگ نون کے پشتی بان کو منتخب کر لیا ہے اور قوی امکان یہی ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل محمد اکبر تابان کو گورنر گلگت بلتستان بنایا جائے۔ وفاقی حکومت نے اس وقت گلگت بلتستان میں ایک طرف اپنی آمرانہ حکومت قائم کر لی ہے اور الیکشن کی تیاریوں میں مصروف نظر آتی ہے اور دوسری طرف وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا گلگت بلتستان کو پاکستان کا حصہ قرار نہ دینا لمحہ فکریہ ہے۔ انتہائی اہم ذرائع کے مطابق چلاس سے تعلق رکھنے والے معروف بینکار شیرجہاں میر جو کہ قراقرم کوآپریٹو بینک گلگت بلتستان کے جنرل مینجر تھے، انکو نگران وزیراعلٰی بنایا گیا ہے۔ ماضی میں انکی ہمدریاں اور خدمات پاکستان مسلم لیگ نون کے لیے رہی ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کی تعیناتی اور نگران وزیراعلٰی کی تعیناتی کے موقع پر گلگت بلتستان کی تمام سیاسی پارٹیوں کو یکسر نظرانداز کر دیا گیا ہے اور کسی بھی سیاسی پارٹی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree