Print this page

علماءوذاکرین کی ضلع و زبان بندی اوراکائونٹس منجمدکرنے کیخلاف علامہ راجہ ناصرعباس نے ایم ڈبلیوایم کا اعلیٰ سطحی اجلاس جمعہ کو طلب کرلیا

29 ستمبر 2016

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے محرم الحرام کے حوالے سے مرکزی کابینہ اور بین الصوبائی سیکریٹریز کا اجلاس جمعہ کو مرکزی سیکریٹریٹ اسلام آباد میں طلب کرلیا۔ اجلاس میں آمدہ محرم الحرام،علمائے کرام اور ذاکرین پر عائد پابندیوں،علمائے کرام کے اکائونٹس فریز کرنے،عزاداروں پر بنائے گئے بے بنیاد کیسز کے حوالے سے فیصلہ جات کیے جائیں گے، اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی کابینہ،پنجاب،جنوبی پنجاب،سندھ،بلوچستان،خیبرپختونخواہ،گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے سیکرٹری جنرل شرکت کریں گے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree