Print this page

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما جہانگیر بدر کی وفات، ایم ڈبلیوایم قائدین کا اظہار تعزیت

15 نومبر 2016

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماوں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری،علامہ حسن ظفر نقوی،علامہ احمداقبال رضوی اور ناصر شیرازی نے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما جہانگیر بدر کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ایک مدبر اور ذہین سیاست دان تھے۔آپ کی ساری زندگی جمہوریت کی پاسداری میں گزری۔ضیائی آمریت کے خلاف ان کی بے خوف جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے مرحوم کی بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree