Print this page

شہید قائد عارف حسینیؑ کے رفیق خاص سید وزارت حسین نقوی ایڈووکیٹ کے انتقال پر علامہ راجہ ناصرعباس کا اظہارتعزیت

23 نومبر 2016

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینیؑ کے رفیق خاص، تحریک پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ سید وزارت حسین نقوی ایڈووکیٹ کی رحلت پر مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ سید وزارت حسین نقوی کا انتقال ملت جعفریہ کے لئے ایک عظیم نقصان ہے، مرحوم کی تمام زندگی ملی حقوق کی جدوجہد میں گذری، تحریک پاکستان سے لے کر اب تک مرحوم نے سیاسی وسماجی میدان میں اپنی فعالیت جاری رکھی، مرحوم نے آمر ضیاءالحق کے دور حکومت میں جمہوریت کی بحالی اور شیعہ حقوق کے حصول کیلئے شہید قائد ؒ کے شانہ بشانہ جدوجہد کو جاری رکھا، خدا مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے ۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree