Print this page

مضبوط اور مستحکم تنظیم سازی کسی بھی آرگنائزیشن کی بنیاد ہوتی ہے،علامہ اصغر عسکری

15 مارچ 2017

وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ تنظیم سازی کے تحت پشاور میں دو  روزہ صوبائی تنظیمی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں خیبر پختونخواہ کے 15 اضلاع نے شرکت کی۔ معاون مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ اصغر عسکری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مضبوط اور مؤثر تنظیم سازی کے لئے ضروری ہے کہ یونٹس کے دوراجات اور روابط کو مؤثر بنایا جائے اور ضلعی سیکرٹری جنرل اپنی پوری کابینہ کے ساتھ ہم آہنگ ہو کر کام کرے۔

 انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اضلاع بھر پور فعالیت کریں اور یونٹ سازی کو اہمیت دیں۔ ورکشاپ میں شعبہ سیاسیات کے مرکزی سیکرٹری برادر اسد نقوی، شعبہ روابط کے مرکزی سیکرٹری ملک اقرار حسین ،صوبائی سیکرٹری KPK علامہ اقبال بہشتی اور شوریٰ عالیٰ کے رکن بزرگ عالم دین علامہ جواد ہادی نے مختلف موضوعات پر لیکچر دیئے۔

شرکاء ورکشاپ نے فیڈ بیک دیتے ہوئے تنظیمی ورکشاپ کو سرایا اور خواہش کا اظہار کیا کہ ایسی مفید ورکشاپس کو ڈویثرن اور ضلعی سطح پر بھی منعقد کیا جائے تا کہ کارکنان کی نظریاتی تربیت کی جا سکے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree