Print this page

آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد کے بعد بھی حکومت اور سکیورٹی ادارے شیعہ قتل عام روکنے میں ناکام ہیں ، علامہ راجہ ناصرعباس

31 مارچ 2017

وحدت نیوز(کراچی) سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پاراچنار میں دہشتگردوں کی سفاکانہ و بزدلانہ کاروائی کی شدید مذمت کی اور دھماکہ کے بعد شہریوں کی احتجاجی مظاہرے پر ایف سی اہلکاروں کی فائرنگ اور اس کے نتیجے میں درجنوں پرامن شہریوں کے زخمی ہونے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے آرمی چیف سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے متعصب اور دہشتگردوں کے ہمدردوں کیخلاف فوری تحقیقات کرے اور ذمہ داراں کو قرارواقعی سزا دیں۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا کہ پاراچنار کے عوام کو ایک طرف دہشتگردوں کی بربریت کا سامنا ہے تو دوسری طرف ایف سی اور پولیٹیکل ایجنٹ انتقامی کاروائیوں میں مصروف ہیں،آخر یہ مظلوم عوام انصاف کے لئے کہاں جائیں؟جس دن سے عوامی رضا کاروں کو ناکوں سے ہٹایا گیا اس دن سے لے کر اب تک درجنوں شہید اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں،پاراچنار کے عوام کو تحفظ دینے میں پولیٹیکل ایجنٹ اور انتظامیہ مکمل ناکام ہو چکے ہیں،ایک مکمل منصوبہ بندی کے تحت وقفے وقفے سے اس مظلوم آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،پاراچنار کے پہلے سانحات پر ایکشن لیا جاتا اور دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جاتا تو آج یہ المناک سانحہ پیش نہ آتا،آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد کے بعد بھی حکومت اور سکیورٹی ادارے شیعہ قتل عام روکنے میں ناکام ہیں ،مسلسل غفلت کے مرتکب سیکورٹی اہلکاروں کیخلاف کاروائی ہونی چاہیئے،حکومت اور ادارے دوسرے ممالک کی تحفظ کے لئے بے چین ہونے سے پہلے اپنی عوام کی جان ومال کی تحفظ کو یقینی بنائیں۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree