Print this page

عوام اپنے حقوق کیلئے کھڑے ہوجائیں اور اپنے ووٹ کی طاقت سے پاکستان دشمن ، کرپٹ اور باطل قوتوں کو شکست دیں ،علامہ حسن ظفر نقوی

24 مئی 2017

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین اور مجلس علمائے شیعہ پاکستان کے زیر اہتمام نشتر پارک کراچی میں منعقدہ عظیم الشان استحکام پاکستان وامام مہدی عج کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئےایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ حسن ظفرنقوی نے کہا کہ عوا م اپنے حقوق کے لیئے کھڑے ہوجائیں اور اپنے ووٹ کی طاقت سے پاکستان دشمن ، کرپٹ اور باطل قوتوں کو شکست دیں ، انہوں نے کہا کہ اگر عوام نے اپنے ووٹ کا سیاسی شعور کے ساتھ استعمال کیا تو ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا انہوں نے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اگر متدین نیک اور عوامی خدمت کا حقیقی جذبہ اور مظاہرہ دیکھنا ہے تو کوئٹہ سے منتخب مجلس وحدت مسلمین کے نمائندے آغا محمد رضا کی کارکردگی کا جائزہ لیں جنہوں نے کس طرح ترقیاتی بجٹ کا بہتر اور موثر استعمال کیا ہے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree